Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Tafsir: An-Nahl 16:128

16:128
ان الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون ١٢٨
إِنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوا۟ وَّٱلَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ ١٢٨
إِنَّ
ٱللَّهَ
مَعَ
ٱلَّذِينَ
ٱتَّقَواْ
وَّٱلَّذِينَ
هُم
مُّحۡسِنُونَ
١٢٨
Surely Allah is with those who shun evil and who do good ˹deeds˺.
Tafsirs
Layers
Lessons
Reflections
Answers
Qira'at
Hadith

ان اللہ مع الذین اتقوا والذین ھم محسنون (61 : 821) ” بیشک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ سے کام لیتے ہیں اور احسان پر عمل کرتے ہیں “۔ جس کے ساتھ اللہ ہو ، تو اسے کوئی ڈر نہیں ہے۔ جو چاہے اس کے خلاف سازش کرے اور اس کے خلاف تدابیر کرے ، اللہ بہرحال اپنے نیک بندوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔

یہ ہے دعوت اسلامی کا دستور العمل اسے خود باری تعالیٰ نے وضع کیا ہے۔ اگر داعی اس پر چلے تو کامیابی یقینی ہے۔ یہ اللہ کا فرمان ہے اور اللہ سے زیادہ سچی بات کون کرسکتا ہے۔