Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Tafsir: Al-Isra 17:10

17:10
وان الذين لا يومنون بالاخرة اعتدنا لهم عذابا اليما ١٠
وَأَنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًۭا ١٠
وَأَنَّ
ٱلَّذِينَ
لَا
يُؤۡمِنُونَ
بِٱلۡأٓخِرَةِ
أَعۡتَدۡنَا
لَهُمۡ
عَذَابًا
أَلِيمٗا
١٠
And ˹it warns˺ those who do not believe in the Hereafter ˹that˺ We have prepared for them a painful punishment.
Tafsirs
Layers
Lessons
Reflections
Answers
Qira'at
Hadith
You are reading a tafsir for the group of verses 17:9 to 17:10
بہترین راہنما قرآن حکیم ہے ٭٭

اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی کتاب کی تعریف میں فرماتا ہے کہ یہ قرآن بہترین راہ کی طرف رہبری کرتا ہے۔ ایماندار جو ایمان کے مطابق فرمان نبوی پر عمل بھی کریں انہیں یہ بشارتیں سناتا ہے کہ ان کے لیے اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے انہیں بےشمار ثواب ملے گا۔ اور جو ایمان سے خالی ہیں انہیں یہ قرآن قیامت کے دن کے درد ناک عذابوں کی خبر دیتا ہے جیسے فرمان ہے آیت «‏فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ» ‏ [84-الانشقاق:24] ‏ ” ” انہیں المناک عذابوں کی خبر پہنچا دے۔ “

صفحہ نمبر4637