Se connecter
Se connecter
Se connecter
Sélectionner la langue

Tafsir: Qaf 50:37

50:37
ان في ذالك لذكرى لمن كان له قلب او القى السمع وهو شهيد ٣٧
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُۥ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى ٱلسَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌۭ ٣٧
إِنَّ
فِي
ذَٰلِكَ
لَذِكۡرَىٰ
لِمَن
كَانَ
لَهُۥ
قَلۡبٌ
أَوۡ
أَلۡقَى
ٱلسَّمۡعَ
وَهُوَ
شَهِيدٞ
٣٧
Il y a bien là un rappel pour quiconque a un cœur, prête l’oreille tout en étant témoin.
Tafsirs
Niveaux
Leçons
Réflexions
Réponses
Qiraat
Hadith

امم سابقہ کے عروج وزوال میں بہت بڑی نصیحت ہے لیکن یہ صرف اس شخص کے لئے ہے جو دل و دماغ رکھتا ہو ، تاریخ امم جس دل کو حرکت نہیں دے سکتی وہ مردہ ہے ، یا وہ شخص دل و دماغ رکھتا ہی نہیں ہے۔ بلکہ نصیحت حاصل کرنے اور عبرت لینے کے لئے تو یہ بھی کافی ہے کہ انسان خاموشی سے داستان عروج وزوال امم سن لے۔ یہ داستان خود ہی بتا دے گی۔ سچ یہ ہے کہ یہ ایک عظیم حقیقت ہے۔ نفس انسانی پر امم ماضیہ کے قصص کا بہت ہی بڑا اثر ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں معمولی سی بیداری اور معمولی سی قلبی کشادگی ہی یادوں اور تصورات سے اثر لیتی ہے اور انسان پر بہت اثر ہوتا ہے اور اس میں بہت سی تبدیلیاں آجاتی ہیں۔

اس سے قبل اس کائنات کی کتاب سے یہ صفحہ الٹا گیا تھا۔

افلم ینظروا ۔۔۔۔۔ من فروج (50 : 6) والارض مددنھا ۔۔۔۔۔ کل زوج بھیج (50 : 7) ” کیا انہوں نے کبھی اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا ؟ کس طرح ہم نے اسے بنایا اور آراستہ کیا اور اس میں کہیں کوئی رخنہ نہیں ہے۔ اور زمین کو ہم نے بچھایا اور اس میں پہاڑ جمائے اور اس کے اندر ہر طرح کے خوش منظر نباتات اگا دیں “۔ اور یہاں یوں ہے۔