Masuk
Masuk
Masuk
Pilih Bahasa

tafsir: Ar-Rahman 55:24

55:24
وله الجوار المنشات في البحر كالاعلام ٢٤
وَلَهُ ٱلْجَوَارِ ٱلْمُنشَـَٔاتُ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَـٰمِ ٢٤
وَلَهُ
ٱلۡجَوَارِ
ٱلۡمُنشَـَٔاتُ
فِي
ٱلۡبَحۡرِ
كَٱلۡأَعۡلَٰمِ
٢٤
Milik-Nyalah kapal-kapal yang berlayar di lautan bagaikan gunung-gunung.
Tafsir
Lapisan
Pelajaran
Refleksi
Jawaban
Qiraat
Hadits
Anda sedang membaca tafsir untuk kelompok ayat dari 55:10 hingga 55:25

اس دنیا کا بیشتر حصہ ستاروں پر مشتمل ہے جو سراپا آگ ہیں۔ جنّات اسی آگ کے مادہ سے بنائے گئے ہیں۔ مگر انسان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا یہ خصوصی معاملہ ہے کہ اس کو ’’مٹی’’ سے بنایا گیا ہے جو وسیع کائنات میں انتہائی نادر چیز ہے۔

زمین ساری کائنات میں ایک انوکھا استثناء ہے۔ یہاں وہ تمام اسباب حد درجہ توازن اور تناسب کے ساتھ مہیا کیے گئے ہیں جن کے ذریعہ انسان جیسی مخلوق کے لیے رہنا اور تمدن کی تعمیر کرنا ممکن ہوسکے۔ انہیں انتظامات میں سے ایک انتظام زمین میں مشرقین اور مغربین کا ہونا ہے۔ جاڑے کے موسم میں سورج کے طلوع وغروب کے مقامات دوسرے ہوتے ہیں۔ اور گرمی کے موسم میں دوسرے اس لحاظ سے اس کے مشرق و مغرب کئی ہوجاتے ہیں۔ یہ موسمي فرق فضا میں زمین کے محوری جھکاؤ (Axial tilt) کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ جھکاؤ کائنات کا ایک انتہائی انوکھا واقعہ ہے۔ اور اس سے بے شمار تمدنی فائدے انسان کو حاصل ہوتے ہیں۔

ناقابل قیاس حد تک وسیع کائنات میں انسان اور زمین کا یہ استثناء خدا کی نعمت و قدرت کا ایسا عظیم معاملہ ہے کہ انسان کسی بھی طرح اس کا شکر ادا کرنے پر قادر نہیں۔