Masuk
Masuk
Masuk
Pilih Bahasa

tafsir: Al-Hijr 15:23

15:23
وانا لنحن نحيي ونميت ونحن الوارثون ٢٣
وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْىِۦ وَنُمِيتُ وَنَحْنُ ٱلْوَٰرِثُونَ ٢٣
وَإِنَّا
لَنَحۡنُ
نُحۡيِۦ
وَنُمِيتُ
وَنَحۡنُ
ٱلۡوَٰرِثُونَ
٢٣
Dan sungguh, Kamilah yang menghidupkan dan mematikan dan Kami (pulalah) yang mewarisi.
Tafsir
Lapisan
Pelajaran
Refleksi
Jawaban
Qiraat
Hadits
Anda sedang membaca tafsir untuk kelompok ayat dari 15:23 hingga 15:25

دنیا میںانسان کو بسانا، پھر یہاں سے اس کو اٹھا لینا دونوں خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔ اگر یہ انسان کی مرضی سے ہوتا تو وہ کبھی یہاں نہ آسکتا اور آنے کے بعدکبھی یہاں سے واپس نہ جاتا۔ اسی سے یہ بھی ثابت ہے کہ انسان کی پیدائش سے پہلے بھی زمین وآسمان خداکے تھے اور اس کے بعد بھی وہ خدا کے رہیں گے۔

زمین پر اَن گنت چیزیں ہیں۔ مگر ہر ایک کی ایک انفرادیت ہے۔ ہر چیز وہی خاص اور متعین کردار ادا کرتی ہے، جو اس کو ادا کرنا چاہیے۔ اس سے ثابت ہوتاہے کہ زمین کا خالق ایک ایک چیز کا انفرادی علم رکھتا ہے۔ وہ ہر چیز کو اس کے اپنے خصوصی وظیفہ میں لگائے ہوئے ہے۔ حتی کہ ایک آدمی کے ہاتھ کے انگوٹھے پر جو نشان ہوتا ہے، وہ بھی تمام دوسرے انسانوں سے بالکل مختلف ہوتاہے۔ ایک شخص کے انگوٹھے کا نشان پھر کبھی کسی دوسرے انسان کے ساتھ دہرایا نہیں جاتا۔

ایسے قادر اور باخبر خدا کے لیے اس میں کیا مشکل ہے کہ وہ ہر آدمی کا الگ الگ حساب لے اور ہر ایک کے ساتھ وہی معاملہ کرے جس کا وہ فی الواقع مستحق ہے۔