Masuk
Masuk
Masuk
Pilih Bahasa

tafsir: Al-Jinn 72:18

72:18
وان المساجد لله فلا تدعوا مع الله احدا ١٨
وَأَنَّ ٱلْمَسَـٰجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ أَحَدًۭا ١٨
وَأَنَّ
ٱلۡمَسَٰجِدَ
لِلَّهِ
فَلَا
تَدۡعُواْ
مَعَ
ٱللَّهِ
أَحَدٗا
١٨
Dan sesungguhnya masjid-masjid itu adalah untuk Allah. Maka janganlah kamu menyembah apa pun di dalamnya selain Allah.
Tafsir
Lapisan
Pelajaran
Refleksi
Jawaban
Qiraat
Hadits

وان المسجد .................... احد

” اس کا مطلب یہ ہے کہ سجدہ بھی صرف اللہ کے لئے ہے اور مقامات سجود ، مساجد بھی اللہ کی ملکیت ہیں۔ لہٰذا اسلام مکمل توحید کا قائل ہے۔ اللہ کے سوا کسی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ کسی کی کوئی قدروقیمت نہیں ہے۔ اور اللہ کی توحید کے سوا تمام اعتبارات اور تمام حیشلیت ہیچ ہیں۔ لہٰذا کسی کے ہاں کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔ اور نہ کسی سے طلب کرنا چاہئے اور نہ اللہ کے سوا کسی اور کو اپنے قلب میں استحضار دینا جائز ہے۔ اگر یہ آیت جنوں کا مقولہ ہے تو پھر یہ جنوں کی اس بات کی تاکید ہے۔

ولن ................ احدا (28 : 2) ” اور ہم اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گے “ ۔ خصوصاً عبادت اور ذکر وفکر کے مقام میں بالخصوص سجدہ ریزی میں۔ اور اگر یہ ابتداء ہی سے کلام الٰہی ہے تو پھر موقعہ کی مناسبت سے اللہ کی طرف سے ہدایت ہے اور یہ قرآن کا انداز ہے کہ وہ بر محل ہدایت دے دیتا ہے اور اسی طرح اگلی آیت :