Registrazione
Registrazione
Registrazione
Seleziona la lingua

Tafsir: Al-Furqan 25:71

25:71
ومن تاب وعمل صالحا فانه يتوب الى الله متابا ٧١
وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًۭا فَإِنَّهُۥ يَتُوبُ إِلَى ٱللَّهِ مَتَابًۭا ٧١
وَمَن
تَابَ
وَعَمِلَ
صَٰلِحٗا
فَإِنَّهُۥ
يَتُوبُ
إِلَى
ٱللَّهِ
مَتَابٗا
٧١
chi si pente e opera il bene, il suo pentimento è verso Allah.
Tafsir
Strati
Lezioni
Riflessi
Risposte
Qiraat
Hadith

ومن تاب و عمل صالحاً فانہ یتوب الی اللہ متابا (25 : 81) ” جو شخص توبہ کر کے نیک عمل اختیار کرتا ہے وہ تو اللہ کیطرف پلٹآتا ہے جیسا کہ پلٹنے کا حق ہے۔ “ توبہ کا آغاز یوں ہوتا ہے کہ کسی گناہ گا رکو ندامت آجائے اور پھر وہ معصیت کو چھوڑ دے اور اس کے بعد وہ نیکیوں پر عمل پیرا ہوجائے تو ثابت ہوگا کہ اس شخص کی توبہ صحیح ہے اور یہ شخص سچا ہے۔ یعنی اس نے برائیوں کو ترک کر کے مثبت پیش رفت شروع کردیا ہے۔ کیونکہ معصیت دراصل زندگی کا ایک عمل اور تحریک ہوتی ہے جو شخص ان معاصی کو ترک کرے گا بیشک اس کی زندگی معاصی سے خالی ہوگی لیکن اس کی زندگی کے اس خلا کو مثبت اعمال سے بھرنا بھی ضروری ہے۔ یہ ہے اسلامی نظام تربیت کا وہ خاص یونٹ جس پر آ کر معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ خالق ہے اور وہ انسان کے حالات نفس سے اچھی طرح باخبر ہے۔ اس لئے اس نے ہدایت فرمائی کہ اس نفسیاتی خلا کو اعمال صالحہ کے ساتھ بھر دو ورنہ ……

……

اس جملہ معترفہ کے بعد پھر روئے سخن صفات عبادالرحمن کی طرف پھرجاتا ہے۔