Registrazione
Registrazione
Registrazione
Seleziona la lingua

Tafsir: Al-Kahf 18:97

18:97
فما اسطاعوا ان يظهروه وما استطاعوا له نقبا ٩٧
فَمَا ٱسْطَـٰعُوٓا۟ أَن يَظْهَرُوهُ وَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ لَهُۥ نَقْبًۭا ٩٧
فَمَا
ٱسۡطَٰعُوٓاْ
أَن
يَظۡهَرُوهُ
وَمَا
ٱسۡتَطَٰعُواْ
لَهُۥ
نَقۡبٗا
٩٧
Così non poterono scalarlo 1e neppure aprirvi un varco.
Tafsir
Strati
Lezioni
Riflessi
Risposte
Qiraat
Hadith

فما اسطاعوا ان یظھروہ (81 : 89) ” یہ اس پر غالب بھی نہ آسکتے تھے۔ “ اس کے اوپر بھی نہ چڑھ سکتے تھے اور وما استطاعوالہ نقباً (81 : 89) ” اور اس میں نقب لگانا بھی ان کے لئے مشکل تھا۔ “ اس لئے وہ اس بندے آگے بڑھ ہی نہ سکتے تھے چناچہ ان کے لئے اس ضعیف اور پسماندہ قوم پر حملہ آور ہونا ممکن ہی نہیں رہا اس لئے وہ امن میں ہوگئے اور اطمینان سے رہنے لگے۔

اب ذوالقرنین دیکھ رہا تھا کہ اس نے کس قدر عظیم مفید عوامی منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا دیا ہے۔ تاہم اس پر اس نے کبرو غرور نہ کیا۔ علم اور ٹیکنالوجی کی قوت نے اسے مدہوش نہ کیا بلکہ اس نے اللہ کو یاد کیا اور وہ شکر بجالایا۔ اللہ نے اسے جس عمل صالح کی توفیق دی تھی اسے اس نے اللہ ہی کی طرف لوٹا دیا اور اپنی قوت سے دستبردار ہو کر اللہ کی قوت کے دائرے میں پناہ طلب کی۔ اپنے امور اللہ کے سپرد کردیئے اور اس نے اپنے اس عقیدے کا اظہار کیا کہ پہاڑ ، رکاوٹیں اور بند سب کے سب قیامت سے قبل ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے اور یہ زمین ایک چٹیل ہموار میدان کی شکل اختیار کرلے گی۔