Anda sedang membaca tafsir untuk kumpulan ayat dari 69:1 hingga 69:18
موجودہ دنیا امتحان کی مصلحت کے مطابق بنائی گئی ہے۔ جب امتحان کی مدت ختم ہوگی تو یہ دنیا توڑ کر نئی دنیا نئے تقاضوں کے مطابق بنائی جائے گی۔ خدا کا جلال آج بالواسطہ طور پر ظاہر ہورہا ہے، اس وقت خدا کا جلال براہ راست طور پر ظاہر ہوجائے گا۔