Entrar
Entrar
Entrar
Selecione o idioma

Tafsir: Al-Inshiqaq 84:14

84:14
انه ظن ان لن يحور ١٤
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ١٤
إِنَّهُۥ
ظَنَّ
أَن
لَّن
يَحُورَ
١٤
E por ter acreditado que jamais compareceria (ante Nós)!
Tafsirs
Camadas
Lições
Reflexões
Respostas
Qiraat
Hadith

انہ کان ........................ یحور (14:84) ” وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا۔ اس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے “۔ یہ حالت تو اس کی دنیا میں تھی اور وہ تو چلی گئی۔ آج تو قرآن ہمیں قیامت کے میدان میں لے گیا ہے اور دنیا تو بیت گئی ہے اور یہاں حساب و کتاب ہورہا ہے اور قرآن انداز نے زمان ومکان کو لپیٹ کر رکھ دیا ہے۔

انہ طن .................... یحور (14:84) ” اس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے “۔ رب کی طرف پلٹ کر نہیں جانا ہے۔ اگر اس نے یہ سمجھا ہوتا کہ اللہ کے سامنے جانا ہے تو یہ اس حاضری کے لئے تو تیاری کرتا اور آخرت کو کچھ تو اہمیت دیتا لیکن اس کو یقین نہ تھا بلکہ ظن یہ تھا کہ قیامت ہی نہیں ہے۔