Войти
Войти
Войти
Выберите язык

Тафсир: Maryam 19:89

19:89
لقد جيتم شييا ادا ٨٩
لَّقَدْ جِئْتُمْ شَيْـًٔا إِدًّۭا ٨٩
لَّقَدۡ
جِئۡتُمۡ
شَيۡـًٔا
إِدّٗا
٨٩
Этим вы совершаете ужасное злодеяние.
Тафсиры
Слои
Уроки
Размышления
Ответы
Кираат
Хадис
Вы читаете тафсир для группы стихов 19:88 до 19:92

خدا کے لیے اولاد ماننا دو وجہوں سے ہوسکتا ہے۔ یا تو یہ کہ خدا کو اپنے لیے مددگار کی ضرورت ہے۔ یا وہ عام انسانوں کی طرح اولاد کی تمنا رکھتا ہے۔ اس لیے اس نے اپنی اولاد بنائی ہے۔ یہ دونوں باتیں بے بنیاد ہیں۔

زمین وآسمان کی بناوٹ اتنی کامل ہے کہ یہ بالکل ناقابل تصور ہے کہ اس کو بنانے اور چلانے والا خدا ایسا ہو جو انسانوں کی طرح کی کمیاں اپنے اندر رکھتا ہو۔ مخلوقات اپنے خالق کا جو تعارف کرا رہی ہیں اس میں خدا کی اولاد کا تصور کسی طرح چسپاں نہیں ہوتا۔