Ingia
Ingia
Ingia
Chagua Lugha

Tafsir: Qaf 50:26

50:26
الذي جعل مع الله الاها اخر فالقياه في العذاب الشديد ٢٦
ٱلَّذِى جَعَلَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِى ٱلْعَذَابِ ٱلشَّدِيدِ ٢٦
ٱلَّذِي
جَعَلَ
مَعَ
ٱللَّهِ
إِلَٰهًا
ءَاخَرَ
فَأَلۡقِيَاهُ
فِي
ٱلۡعَذَابِ
ٱلشَّدِيدِ
٢٦
Aliye weka mungu mwengine pamoja na Mwenyezi Mungu. Basi mtupeni katika adhabu kali. 1
Tafsir
Tabaka
Mafunzo
Tafakari
Majibu
Qiraat
Hadith
Unasoma tafsir kwa kundi la aya 50:24 hadi 50:26

القیا فی جھنم کل کفار عنید (50 : 24) مناع اللخیر معتد مریب (50 : 25) الذی جعل ۔۔۔۔ العذاب الشدید ۔ (50 : 26) ” حکم دیا گیا ، پھینک دو جہنم میں ہر کٹے کافر کو جو حق سے عناد رکھتا تھا ۔ خیر کو روکنے والا اور حد سے تجاوز کرنے والا ، شک میں پڑا ہوا تھا اور اللہ کے سوا کسی دوسرے کو خدا بنائے بیٹھا تھا ، ڈال دو اسے سخت عذاب میں “۔

ان صفات کے ذکر سے ، اس مشکل وقت کی مشکلات میں گرفتار لوگوں کے خوف و ہراس میں اور اضافہ ہوجاتا ہے۔ کیونکہ پہلے سے مشکل میں گرفتار مجرموں پر اللہ جبار وقہار کے غضب کا ڈر پیدا ہوجاتا ہے۔ کیونکہ یہ تمام صفات اس بات کی مستحق ہیں کہ مجرم کو زیادہ سے زیادہ سزا دی جائے۔ سخت کافر ، عناد رکھنے والا ہر بھلائی سے روکنے والا ، ہر معاملے میں حد سے گزرنے والا اور غایب درجے کا شکی جس نے اللہ کے ساتھ دوسرے الٰہ بنا رکھے ہیں اور ان صفات کو گنوانے کے بعد پھر تاکید امر فالقیہ فی العذاب الشدید (50 : 26) ” ڈال دو اسے سخت عذاب میں “ یعنی جہنم کے عذاب میں جو شدید ہی ہوگا۔