Ingia
Ingia
Ingia
Chagua Lugha

Tafsir: Al-Hajj 22:58

22:58
والذين هاجروا في سبيل الله ثم قتلوا او ماتوا ليرزقنهم الله رزقا حسنا وان الله لهو خير الرازقين ٥٨
وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوٓا۟ أَوْ مَاتُوا۟ لَيَرْزُقَنَّهُمُ ٱللَّهُ رِزْقًا حَسَنًۭا ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ ٥٨
وَٱلَّذِينَ
هَاجَرُواْ
فِي
سَبِيلِ
ٱللَّهِ
ثُمَّ
قُتِلُوٓاْ
أَوۡ
مَاتُواْ
لَيَرۡزُقَنَّهُمُ
ٱللَّهُ
رِزۡقًا
حَسَنٗاۚ
وَإِنَّ
ٱللَّهَ
لَهُوَ
خَيۡرُ
ٱلرَّٰزِقِينَ
٥٨
Na walio hama kwa ajili ya Mwenyezi Mungu, kisha wakauwawa au wakafa, bila ya shaka Mwenyezi Mungu atawaruzuku riziki njema. Na hakika Mwenyezi Mungu ni Mbora wa wanao ruzuku. 1
Tafsir
Tabaka
Mafunzo
Tafakari
Majibu
Qiraat
Hadith
Unasoma tafsir kwa kundi la aya 22:58 hadi 22:59

جو شخص ایمان کے معاملہ میں مخلص ہو اس کا حال یہ ہوجاتا ہے کہ وہ ہر دوسری چیز کی قربانی گوارا کرلیتا ہے۔ مگر ایمان کی قربانی اسے گوارا نہیں ہوتی۔ اس راہ میں اگر وطن چھوڑنا پڑے تو وہ وطن چھوڑ دیتاہے۔ اس راہ میں قتل ہونا پڑے تو وہ قتل ہوجاتا ہے۔ وہ ایمان کے ساتھ بندھا رہتاہے۔ یہاں تک کہ وہ اسی حال میں مرجاتاہے۔

جو لوگ دنیا کی زندگی میں اس بات کا ثبوت دیں کہ وہ ایمان کو سب سے قیمتی چیز سمجھتے ہیں، اللہ ان کی اس طرح قدر دانی فرمائے گا کہ انھیں آخرت کی سب سے قیمتی چیز دے دے گا۔ وہ وہاں ابدی طور پر خوشیوں اور راحتوں کی زندگی گزارتے رہیں گے۔