Ingia
Ingia
Ingia
Chagua Lugha

Tafsir: Al-Qamar 54:51

54:51
ولقد اهلكنا اشياعكم فهل من مدكر ٥١
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَآ أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍۢ ٥١
وَلَقَدۡ
أَهۡلَكۡنَآ
أَشۡيَاعَكُمۡ
فَهَلۡ
مِن
مُّدَّكِرٖ
٥١
Na bila ya shaka tumekwisha waangamiza wenzenu. Lakini yupo anaye kumbuka? 1
Tafsir
Tabaka
Mafunzo
Tafakari
Majibu
Qiraat
Hadith
Unasoma tafsir kwa kundi la aya 54:51 hadi 54:53

ولقد ................ مستطر (45: 3 5) ” اور تم جیسے بہت سوں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں ، پھر ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟ جو کچھ انہوں نے کہا ہے وہ سب دفتروں میں درج ہے اور یہ چھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی موجود ہے۔ “ یہ ہیں مکذبین کی بربادیاں جن کی طرف اسی سورت میں اشارات موجود ہیں۔ کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟ جو نصیحت حاصل کرے اور عبرت پکڑے۔

ان کی ان بربادیوں پر ہی ان کا حساب و کتاب ختم نہیں ہوگا بلکہ ایک آنے والا حساب ہے جس سے کوئی ذرہ برابر فعل بھی نہیں بچ سکتا۔

وکل ............ الزبر (45: 2 5) ” انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے دفتروں میں درج ہے۔ “ وہ دفتروں میں سطور کی شکل میں درج ہے یوم الحساب کے لئے تیار شدہ چٹھا ہے۔

وکل ................ مستطر (45: 3 5) ” ہر چھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی موجود ہے۔ “ کوئی چیز اس میں سے بھول کر نہیں رہتی۔

اب روئے سخن متقین کی طرف پھرجاتا ہے۔ یہ صفحہ بالمقابل ہے مکذبین کا۔ نہایت ہی خوشحالی کی تصویر ہے۔ ان کی ، امن و اطمینان میں اور کیف و سرور میں اور عزت و عظمت میں۔