سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

تفسیر: الحاقة 69:31

69:31
ثم الجحيم صلوه ٣١
ثُمَّ ٱلْجَحِيمَ صَلُّوهُ ٣١
ثُمَّ
الْجَحِیْمَ
صَلُّوْهُ
۟ۙ
پھر اسے جہنم کے اندر جھونک دو !
تفاسیر
لیئرز
اسباق
تدبرات
جوابات
قرأت
حدیث
آپ 69:29 سے 69:33 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں

آیت 29 { ہَلَکَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَہْ۔ } ”میرا اقتدار بھی مجھ سے چھن گیا۔“ میرے دنیوی اختیار و اقتدار اور میری شان و شوکت میں سے کچھ بھی باقی نہ بچا ‘ سب کچھ نیست و نابود ہوگیا۔ ایسے ہر شخص کے لیے فرشتوں کو حکم دیا جائے گا :