سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

تفسیر: الشورى 42:50

42:50
او يزوجهم ذكرانا واناثا ويجعل من يشاء عقيما انه عليم قدير ٥٠
أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًۭا وَإِنَـٰثًۭا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۭ قَدِيرٌۭ ٥٠
اَوْ
یُزَوِّجُهُمْ
ذُكْرَانًا
وَّاِنَاثًا ۚ
وَیَجْعَلُ
مَنْ
یَّشَآءُ
عَقِیْمًا ؕ
اِنَّهٗ
عَلِیْمٌ
قَدِیْرٌ
۟
یا وہ انہیں ملا کردیتا ہے بیٹے اور بیٹیاں اور جس کو چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے۔ یقینا وہ سب کچھ جاننے والا ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے
تفاسیر
لیئرز
اسباق
تدبرات
جوابات
قرأت
حدیث
آپ 42:49 سے 42:50 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں

دين كي اساس اس تصور پر قائم هے كه اس كائنات ميں هر قسم كا اختيار صرف ايك خدا كو حاصل هے۔ اس كے سوا كسي كے پاس كوئي اختيار نهيں، خواه وه زمين وآسمان كے نظام كو چلانا هو يا ايك انسان كو اولاد عطا كرنا۔ آدمي جو كچھ پاتا هے خدا كے دئے سے پاتاهے اور وهي جب چاهتا هے اس كو اس سے چھين ليتا هے۔

خداكے بارے ميں يه عقيده هي آدمي کے اندر وہ صحیح احساس پیدا کرتا ہے جس کو ’’ عبدیت‘‘ کہا جاتا ہے اور خداكے بارے ميں يه عقيده هي آدمي كو مجبور كرتاهے كه وه اپني زندگي ميں اس روش كو اپنائے جس كا الٰهي شريعت ميں حكم دياگيا هے۔