سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

تفسیر: الزخرف 43:71

43:71
يطاف عليهم بصحاف من ذهب واكواب وفيها ما تشتهيه الانفس وتلذ الاعين وانتم فيها خالدون ٧١
يُطَافُ عَلَيْهِم بِصِحَافٍۢ مِّن ذَهَبٍۢ وَأَكْوَابٍۢ ۖ وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ ٱلْأَنفُسُ وَتَلَذُّ ٱلْأَعْيُنُ ۖ وَأَنتُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ٧١
یُطَافُ
عَلَیْهِمْ
بِصِحَافٍ
مِّنْ
ذَهَبٍ
وَّاَكْوَابٍ ۚ
وَفِیْهَا
مَا
تَشْتَهِیْهِ
الْاَنْفُسُ
وَتَلَذُّ
الْاَعْیُنُ ۚ
وَاَنْتُمْ
فِیْهَا
خٰلِدُوْنَ
۟ۚ
گردش کرائے جائیں گے ان پر سونے کی طشتریاں اور پیالے اور وہاں ہوگا وہ سب کچھ جس کی طلب ہوگی انسان کے نفس کو اور جس سے نگاہیں لذت حاصل کریں گی اور تم اب اس میں ہمیشہ ہمیش رہو گے
تفاسیر
لیئرز
اسباق
تدبرات
جوابات
قرأت
حدیث
آپ 43:66 سے 43:73 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں

انسان آزاد نهيں هے۔ اس كو بهر حال حقيقت كے آگے جھكنا هے۔ اگر وه داعي كي دليل كے آگے نهيں جھكتا تو اس كو خدائي طاقت كے آگے جھكنا پڑے گا۔ مگر خدائي طاقت فيصله كے ليے ظاهر هوتي هے۔ اس ليے اس وقت كا جھكنا كسي كے كچھ كام آنے والا نهيں۔

دنيا ميں آدمي جب حق كے خلاف رويه اختيا ركرتا هے تو اس كو بهت سے دوست مل جاتے هيں جو اس كا ساتھ ديتے هيں۔ آدمي ان دوستوں كے بل پر ڈھيٹ بنتا چلا جاتاهے۔ مگر يه سارے دوست قيامت ميں اس كا ساتھ چھوڑ ديں گے۔ قيامت ميں صرف وه دوستي باقي رهے گي جو الله كے خوف كي بنياد پر قائم هوئي هو۔

دنيا ميں حق پرستي كي زندگي خطرات ميں گھري هوئي هوتي هے۔ مگر آخرت ميں اس كا بدله اس شان دار صورت ميں ملے گا كه آدمي وهاں هر قسم كے انديشے اور تكليف سے هميشه كے ليے نجات حاصل كرلے گا۔ اس خدائي وعده پر جو لوگ يقين كريں وهي موجوده دنيا ميں حق پر قائم ره سكيں گے۔ خدا آخرت ميں انھيں وه سب كچھ مزيد اضافه كے ساتھ دے دے گا جو انھوں نے دنيا ميں خدا كي خاطر كھويا تھا۔