سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

تفسیر: الشورى 42:12

42:12
له مقاليد السماوات والارض يبسط الرزق لمن يشاء ويقدر انه بكل شيء عليم ١٢
لَهُۥ مَقَالِيدُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۭ ١٢
لَهٗ
مَقَالِیْدُ
السَّمٰوٰتِ
وَالْاَرْضِ ۚ
یَبْسُطُ
الرِّزْقَ
لِمَنْ
یَّشَآءُ
وَیَقْدِرُ ؕ
اِنَّهٗ
بِكُلِّ
شَیْءٍ
عَلِیْمٌ
۟
اسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی تمام کنجیاں۔ وہ کشادہ کردیتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) ناپ تول کردیتا ہے۔ یقینا وہ ہرچیز کا جاننے والا ہے۔
تفاسیر
لیئرز
اسباق
تدبرات
جوابات
قرأت
حدیث
آپ 42:8 سے 42:12 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں

زمين وآسمان كي صورت ميں جو واقعه همارے سامنے هے وه اتنا عظيم واقعه هے كه يه ناقابل قياس هے كه ان معبودوں ميں سے كسي معبود نے ان كو وجود عطا كيا هو جن كی لوگ خدا كے سوا تعظيم وتقديس كرتے هيں۔ اِسي طرح انسانوں اور جانوروں كے اندروني نظام ميں ان كي نسل كي بقا كا انتظام اتنا پيچيده هے كه اس كو حقيقي طورپر نه كسي انسان كي طرف منسوب كيا جاسكتا اور نه خدا كے سوا معبودوں ميں سے كسي معبود كي طرف۔يه سب كام اتنے غير معمولي هيں كه بے مثل خدا هي كي طرف انھيں جائز طورپر منسوب كياجاسكتا هے۔

خالق كي جو صفات اس كي مخلوقات كے مشاهده كے ذريعه همارے علم ميں آتي هيں وهي يه ثابت كرنے كے لیے كافي هيں كه يه خالق كس قدر عظيم هے۔ وه سميع وبصير هے۔ وه هر قسم كے اعلي اختيارات كا مالك هے۔ كسي كو جو كچھ ملتا هے اسي كے دئے سے ملتا هے اور كسي سے جو كچھ چھنتا هے اسي كے چھيننے سے چھنتا هے۔ وه اپني مثال آپ هے، اس كے جيسا كوئي اور نهيں۔