登入
登入
登入
选择语言

经注: Al-Jathiyah 45:27

45:27
ولله ملك السماوات والارض ويوم تقوم الساعة يوميذ يخسر المبطلون ٢٧
وَلِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَيَوْمَ تَقُومُ ٱلسَّاعَةُ يَوْمَئِذٍۢ يَخْسَرُ ٱلْمُبْطِلُونَ ٢٧
وَلِلَّهِ
مُلۡكُ
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
وَٱلۡأَرۡضِۚ
وَيَوۡمَ
تَقُومُ
ٱلسَّاعَةُ
يَوۡمَئِذٖ
يَخۡسَرُ
ٱلۡمُبۡطِلُونَ
٢٧
天地的国权,归真主所有。复活时来临之日,反对真理者将受亏折。
经注
层
课程
反思
答案
基拉特
圣训
45:27至45:28节的经注

آیت نمبر 27 تا 28

آیت میں پہلے تو ان کے انجام کا فیصلہ جلدی سے بتا دیا گیا کہ اس دن یہ لوگ عظیم خسارے سے دو چار ہوں گے لیکن فیصلہ سننے کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ ایک عظیم اور وسیع و عریض میدان ہے۔ اس میدان میں اولین اور آخرین تمام امتیں جمع ہیں۔ جو شخص کبھی اس کرۂ ارض پر زندہ رہا ہے ۔ تھوڑی عمر ملی ہو یا زیادہ ، یہ سب موجود ہیں۔ مجرمین گھٹنوں کے بل گرے ہیں۔ گروہ در گروہ جمع ہیں۔ اور حساب کی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ منظر بہت ہی خوفناک ہے کہ تمام انسان اگلے اور پچھلے ایک ہی میدان میں جمع ہوں گے۔ پھر یہ خوفناک اس لیے بھی ہوگا کہ لوگوں کی ہیئت کذائی خوفناک ہوگی کہ سب گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے۔ پھر یہ خوفناک اس لیے بھی ہوگا کہ سخت حساب و کتاب ہونے والا ہوگا۔ اور پھر یہ اس لیے بھی خوفناک ہوگا کہ اللہ جبار وقہار کا دربار ہوگا۔ جو حقیقی منعم اور فضل و کرم کرنے والا ہے۔ جس کے فضل وکرم کا شکر ادا نہیں کیا گیا اور نہ اس کے فضل وکرم کو لوگوں نے پہچانا ہے۔

اس کے بعد اس بدحال گروہ مجرمین سے کہا جائے گا جن کا منہ خشک ہوگا اور سانس اکھڑ رہی ہوگی :