登入
登入
登入
选择语言

经注: Az-Zukhruf 43:39

43:39
ولن ينفعكم اليوم اذ ظلمتم انكم في العذاب مشتركون ٣٩
وَلَن يَنفَعَكُمُ ٱلْيَوْمَ إِذ ظَّلَمْتُمْ أَنَّكُمْ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ٣٩
وَلَن
يَنفَعَكُمُ
ٱلۡيَوۡمَ
إِذ
ظَّلَمۡتُمۡ
أَنَّكُمۡ
فِي
ٱلۡعَذَابِ
مُشۡتَرِكُونَ
٣٩
你们曾行不义,所以今日这种愿望对于你们绝无裨益。因为你们要同受刑罚。
经注
层
课程
反思
答案
基拉特
圣训
43:36至43:39节的经注

نصيحت سے اعراض كرنا يه هے كه آدمي حقيقت كا اعتراف نه كرے۔ خدائي حقيقت اس كے سامنے ايسے دلائل كے ساتھ آئے جس كا وه انكار نه كرسكتا هو مگر وه اپني مصلحتوں كے تحفظ كي خاطر اس كو نظر انداز كردے۔

ايسا شخص اپنے موقف كو درست ثابت كرنے كے لیے اس كے خلاف جھوٹي باتيں كرتاهے۔ يهي وه وقت هے جب كه شيطان كو يه موقع مل جاتا هے كه وه اس كے اوپر مسلط هوجائے، وه اس كي عقل كو غلط رخ پر دوڑانے لگے۔ فرضي توجيهات ميں مشغول كركے شيطان اس كو يقين دلاتا رهتا هے كه تم حق پر هو۔ يه فريب صرف اس وقت ٹوٹتا هے جب كه آدمي كي موت آتي هے اور وه خدا كے سامنے آخري حساب كے لیے كھڑا كرديا جاتا هے۔

دنيا ميں آدمي كا حال يه هے كه وه اس كو اپنا دوست اور ساتھي بنا ليتاهے جو اس كے جھوٹ كي تائيد كرے۔ مگر آخرت ميں وه ايسے تمام ساتھيوں پر لعنت كرے گا۔ وه چاهے گا كه وه اس سے اتنا دور هوجائيں كه وه نه ان كي شكل ديكھے اور نه ان كي آواز سنے۔