Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

سورہ الکہف کے 4 زندگی بدل دینے والے قصے اور ان سے حاصل ہونے والے اسباق

1: تحفظ اور نور کی سورت
2: ​اصحابِ کہف(ایمان کی آزمائش)
3: ​دو باغوں والا شخص(دولت کی آزمائش)
4: ​موسیٰ اور خضر علیہما السلام (علم کی آزمائش)
5: ذوالقرنین (طاقت کی آزمائش)
6: ​مشترکہ تعلق
7: ​ہر جمعہ کے لیے نور

Back to Learning Plan

سورہ الکہف کے 4 زندگی بدل دینے والے قصے اور ان سے حاصل ہونے والے اسباق

Day 2: ​اصحابِ کہف(ایمان کی آزمائش)

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

اصحابِ کہف کا قصہ القابات یا معجزات سے نہیں بلکہ چند ایسے نوجوانوں سے شروع ہوتا ہے جنہوں نے باطل کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا۔ یہ وہ نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لائے، اور جن کے لیے اپنے ایمان کو اعلانیہ باقی رکھنا بہت مشکل ہو گیا تھا۔ جب ان کے معاشرے نے مطالبہ کیا کہ وہ اللہ پر ایمان چھوڑ دیں، تو انہوں نے سمجھوتے کے بجائے اپنے خالق کی بندگی اور اطاعت کو منتخب کیا۔

ان کی دعا ان کے پورے سفر کی روح کو سمیٹے ہوئے ہے: "اے ہمارے رب ! تو ہمیں عطا فرما اپنے پاس سے رحمت اور آسان فرما دے ہمارے لیے ہمارے معاملات میں عافیت کا راستہ۔" انہوں نے آسائش، شہرت یا بدلے کی دعا نہیں مانگی، بلکہ انہوں نے رحمت اور ہدایت مانگی—یہ وہ دو عطیے ہیں جن کے بغیر کوئی بھی مومن آزمائش کے وقت ثابت قدم نہیں رہ سکتا۔

اللہ نے اس کا جواب ایسے انداز میں دیا جو صرف وہی دے سکتا ہے۔ اس نے ایک تاریک اور تنگ غار کو جائے پناہ  (آرام گاہ) میں بدل دیا۔ اس نے انہیں ایسی نیند سلا دیا جس نے وقت کے تصور کو مات دے دی، اور ان کی قربانی کے اس پوشیدہ عمل کو نسلوں کے لیے ایک نشانی بنا دیا۔ وہ غار جو شروع میں تنہائی اور بیگانگی کا مقام لگ رہا تھا، وہی ان کی حفاظت کا گہوارہ بن گیا۔ دنیا شاید انہیں کچھ عرصے کے لیے بھول گئی تھی، لیکن اللہ انہیں کبھی نہیں بھولا

مکی دور میں جب یہ سورہ نازل ہوئی، اہل ایمان بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے تھے۔ یہ قصہ ان کے لیے ایک آئینے کی مانند تھا: جس طرح ان نوجوانوں کو اپنا ایمان بچانے کے لیے گوشہ نشین ہونا پڑا، اسی طرح عنقریب ابتدائی مسلمانوں کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنی تھی، اور کچھ کو شعبِ ابی طالب میں محصور ہونا تھا۔

یہ سبق آفاقی اور ہمیشگی کے لیے ہے: جب ایمان خطرے میں ہو تو بہادری کا مطلب ثابت قدم رہنا ہے، سمجھوتہ کرنا نہیں؛ اور اللہ کی پناہ لینا فرار نہیں بلکہ اصل قوت ہے۔

آج آپ کا "غار" شاید کوئی جسمانی جگہ نہ ہو۔ یہ آپ کا فون بند کرنا، مخصوص حلقوں سے کنارہ کشی اختیار کرنا، یا اس وقت قرآن اور نماز کے لیے وقت نکالنا ہو سکتا ہے جب باقی سب لوگ سکرولنگ (سوشل میڈیا) میں مصروف ہوں۔ گوشہ نشینی کا مقصد زندگی سے بھاگنا نہیں ہے؛ بلکہ اپنے دل کے ساتھ اللہ کی طرف دوڑنا ہے۔

حاصلِ کلام: حقیقی بہادری کبھی کبھار اپنے ایمان کو کمزور کرنے کے بجائے دنیا سے دوری اختیار کرنے کا نام ہے؛ یعنی اللہ کے بغیر کسی محل میں رہنے کے بجائے، اللہ کے ساتھ کسی "غار" میں قدم رکھنا بہتر ہے۔

حدیث

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

"جس نے سورہ کہف کی پہلی دس آیات یاد کر لیں، وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔"

(صحیح مسلم: 809)

​اور ایک دوسری روایت میں نبی کریم ﷺ نے آخری دس آیات کا ذکر فرمایا (ریاض الصالحین: 1021)۔ بہرحال، اس سورت اور دجال کی آمد کے درمیان ایک گہرا تعلق موجود ہے، کیونکہ یہ سورت ثابت قدمی، اللہ پر توکل، عاجزی اور دنیاوی ظواہر کی فریب کاری جیسے موضوعات کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ تمام وہ اوصاف ہیں جو دجال کے فریب اور آزمائشوں کے خلاف مزاحمت کے لیے مرکزی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس کے قصے: اصحابِ کہف، دو باغوں والا شخص، موسیٰ اور خضر، اور ذوالقرنین، ہر ایک اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ کس طرح ایمان، علم اور صبر انسان کو الجھنوں اور باطل سے بچاتے ہیں۔ چنانچہ، سورہ کہف ایک روحانی ڈھال بھی ہے اور ان خصوصیات کی یاد دہانی بھی جو انسانیت کی سب سے بڑی آزمائش کے سامنے ڈٹ جانے کے لیے ضروری ہیں۔

عملی سرگرمی

عملی: آج دس منٹ کی خاموشی نکال کر "اپنے غار میں داخل ہوں"۔ اپنی برقی اشیاء (devices) بند کر دیں، شور و غل سے دور ہو جائیں، کسی پرسکون جگہ بیٹھیں اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں۔ کہیں: "رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنکَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا" (اے ہمارے رب ! تو ہمیں عطا فرما اپنے پاس سے رحمت اور آسان فرما دے ہمارے لیے ہمارے معاملات میں عافیت کا راستہ۔).

  یہ کیوں فائدہ مند ہے:

  • ​یہ زندگی کے شور و غل کے درمیان آپ کے دل کو دوبارہ (اپنے مرکز پر) جوڑ دیتا ہے۔

  • ​یہ آپ کو یاد دلاتا ہے کہ اللہ کے ساتھ تنہائی ایک روحانی غذا ہے، نہ کہ اکیلا پن۔

  • ​یہ روحانی تازگی کے لیے خلوت نشینی کے نبوی طریقے کی پیروی ہے۔

دعا

رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

​"اے ہمارے رب ! تو ہمیں عطا فرما اپنے پاس سے رحمت اور آسان فرما دے ہمارے لیے ہمارے معاملات میں عافیت کا راستہ۔"

(سورہ الکہف، آیت : 10)

تدبر کا سوال

آپ کی زندگی میں وہ "غاریں" (چھوٹی عادتیں، جگہیں، یا معمولات) کون سی ہیں جو آپ کے ایمان کی تب حفاظت کرتی ہیں جب آپ کے ارد گرد کے دباؤ بہت زیادہ محسوس  ہونے لگتے ہیں؟ اور کیا آپ ان میں اکثر داخل ہوتے ہیں؟


Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute