Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

"کیا میں مخلص ہوں؟": ہر عمل کو خالصتاً رضائے الٰہی کے لیے کرنے کی اہمیت

1: نمایاں ہونے کی طلب – ہم دوسروں سے اپنی قدر منوانے (Validation) کے خواہش مند کیوں ہوتے ہیں؟
2: ​اسلام میں ریا کاری (دکھاوے) کے خطرات
3: اخلاص (نیت کی سچائی)
4: لوگوں کی تعریف کے بجائے اللہ کی رضا میں سکون تلاش کرنا
5: آخری جائزہ اور اگلے اقدامات

Back to Learning Plan

"کیا میں مخلص ہوں؟": ہر عمل کو خالصتاً رضائے الٰہی کے لیے کرنے کی اہمیت

Day 5: آخری جائزہ اور اگلے اقدامات

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جو ہمیں مسلسل اس بات پر اکساتی ہے کہ ہم (لوگوں کی) پسندیدگی، توجہ، پہچان اور منظوری کے لیے کام کریں۔ لیکن قرآن ہمیں ایک دوسری سمت کھینچتا ہے: اخلاص، سکون اور اللہ کے ساتھ تعلق کی طرف۔ اللہ کو آپ کی رسائی (کتنے لوگوں تک بات پہنچی) سے غرض نہیں، بلکہ اسے آپ کی نیت سے غرض ہے۔ وہ آپ کے فالوورز (پیروکاروں) کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ آپ کے دل کو دیکھتا ہے۔ اور جب منظوری اور واہ واہ کا یہ دنیاوی سراب بے نقاب ہوتا ہے، تو یہ اپنی اصل شکل دکھاتا ہے: یعنی حسد، رقابت، 'کینسل کلچر' (بائیکاٹ کرنا) اور رد کیے جانے کا خوف۔ اکثر لوگ فیصلہ کرنے، تنقید کرنے اور انسان کی پچھلی تمام نیکیوں کا انکار کرنے میں بہت جلدی کرتے ہیں۔ لیکن اللہ کے ہاں، چاہے ہم سے کتنی ہی کوتاہی کیوں نہ ہو جائے، اللہ الغفور اور الرحیم ہے—یعنی بہت بخشنے والا اور نہایت رحم کرنے والا۔

اس پورے پلان کے دوران، ہم نے دوسروں سے اپنی قدر منوانے (Validation) کی خواہش کی جڑوں، ریاکاری کے باریک جال، اور ہر کام کو صرف اللہ کے لیے کرنے کی خوبصورتی کو سمجھا ہے۔ آپ کو یاد دلایا گیا ہے کہ وہ (اللہ) آپ کو دیکھ رہا ہے، تب بھی جب دنیا آپ کو نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتی ہے۔ وہ آپ کو سنتا ہے، تب بھی جب کوئی دوسرا نہیں سنتا۔ اس کا اجر ہمیشہ رہنے والا ہے، جبکہ عوامی واہ واہ بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔

​اگر آپ کا دل دیکھے جانے اور سراہے جانے کے لیے تڑپتا ہے، تو اسے اس ذات کی یاد میں سکون پانے دیں جو پوشیدہ کو بھی دیکھتی ہے۔ اگر آپ کو اپنی کوششیں رائیگاں یا دوسروں سے چھپی ہوئی لگتی ہیں، تو جان لیں کہ وہ "الشکور" (قدر دان) کے ہاں پوری درستی کے ساتھ درج کی جا رہی ہیں۔ جب آپ اپنی نظر لوگوں سے ہٹا کر اپنے خالق پر جما لیتے ہیں، تو آخرکار آپ کو حقیقی سکون مل جاتا ہے۔

حدیث

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

​"جس نے اللہ ہی کے لیے محبت کی، اللہ ہی کے لیے دشمنی کی، اللہ ہی کے لیے (عطا) کیا اور اللہ ہی کے لیے (ہاتھ) روکا، تو یقیناً اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا۔"

(سنن ابوداؤد، حدیث: 4681)

​یہ حدیث خوبصورتی کے ساتھ اخلاص کے جوہر کو سمیٹے ہوئے ہے کہ زندگی کے ہر پہلو میں صرف اللہ ہی کے لیے جیا جائے۔

عملی سرگرمی

  • ان آیات پر غور و فکر کریں اور اسے اپنی زندگی کا نصب العین (Personal Motto) بنا لیں: اپنے ہر عمل کے پیچھے چھپے مقصد پر غور کریں، چاہے وہ آپ کا کام ہو، آپ کی عبادت ہو یا آپ کی خدمت۔

  • ​ترجمہ: ”(اے نبی ﷺ !) کہیے کہ میرے رب نے تو مجھے ہدایت دے دی ہے سیدھے راستے کی طرف وہ دین ہے سیدھا جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں اور ملت ہے ابراہیم کی جو یکسو تھا (اللہ کی طرف) اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا۔آپ ﷺ کہیے میری نماز میری قربانی میری زندگی اور میری موت اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔“

(القرآن 6:161-162)

  • ​جب کبھی آپ اپنے اندر دوسروں سے اپنی قدر منوانے یا داد پانے کی طلب محسوس کریں، تو ان آیات کی طرف رجوع کریں۔

دعا 

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى، وَالتُّقَى، وَالْعَفَافَ، وَالْغِنَى

​"اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، پاکدامنی اور غنا (دوسروں سے بے نیازی اور قلبی سکون) کا سوال کرتا ہوں۔"

​(صحیح مسلم، حدیث: 2721)

تدبر کا سوال

ایسی کون سی ایک عادت یا سوچ ہے جسے میں پیچھے چھوڑنا چاہتا ہوں، اور وہ کون سی ایک سچی نیت ہے جسے میں اللہ کی رضا کی تلاش میں اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہوں؟

کیا میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے خدمت کا موقع دیا، یا میرا سارا دھیان اس بات پر رہتا ہے کہ دوسروں نے میرے لیے کیا نہیں کیا؟

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute