Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

"کیا میں مخلص ہوں؟": ہر عمل کو خالصتاً رضائے الٰہی کے لیے کرنے کی اہمیت

1: نمایاں ہونے کی طلب – ہم دوسروں سے اپنی قدر منوانے (Validation) کے خواہش مند کیوں ہوتے ہیں؟
2: ​اسلام میں ریا کاری (دکھاوے) کے خطرات
3: اخلاص (نیت کی سچائی)
4: لوگوں کی تعریف کے بجائے اللہ کی رضا میں سکون تلاش کرنا
5: آخری جائزہ اور اگلے اقدامات

Back to Learning Plan

"کیا میں مخلص ہوں؟": ہر عمل کو خالصتاً رضائے الٰہی کے لیے کرنے کی اہمیت

Day 4: لوگوں کی تعریف کے بجائے اللہ کی رضا میں سکون تلاش کرنا

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

لوگوں کی طرف سے مسلسل دیکھے جانے، سراہے جانے یا داد پانے کی خواہش آپ کو ذہنی طور پر تھکا سکتی ہے اور آپ کی اپنی قدر و قیمت کے احساس کو غیر یقینی بنا سکتی ہے۔ تاہم، قرآن ایک طاقتور تبدیلی کی دعوت دیتا ہے: اللہ کا دیکھنا ہی کافی ہے۔ یہ صرف تسلی نہیں ہے؛ بلکہ یہ حقیقت کی پہچان ہے۔ یہ ہمیں عدم تحفظ کے احساس سے، اور اپنی ذات کے بارے میں لوگوں کی تنقید اور ان کی آراء کے مستقل خوف سے آزاد کر دیتا ہے، اور ہمیں یہ یقین دلاتا ہے کہ اللہ ہی وہ ذات ہے جو ہمیں اجر عطا فرمائے گی۔ سوچ میں یہ تبدیلی ہمارے اندر سکون اور تحفظ کا ایک اعلیٰ ترین احساس پیدا کرتی ہے۔

​سورۃ فُصِّلَت (41:53) میں اللہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وہ ہر چیز کا گواہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری ہر کوشش، نفس پر قابو پانے کا ہر موقع، تنہائی میں کیا گیا ہر چھوٹا عمل، اور ہماری کمزوری کا ہر لمحہ، وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ اور وہ کبھی بھی ایسے دل کو نظر انداز نہیں کرتا جو اخلاص کے ساتھ اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔

سورہ الاسراء (17:96) اللہ کی نظر اور اس کی گواہی کے کافی ہونے پر زور دیتی ہے۔ جب دوسرے آپ کو غلط سمجھیں، آپ کو نظر انداز کریں، یا آپ کی قدر کرنے میں ناکام رہیں، تب بھی اللہ ایسا نہیں کرتا۔ اللہ وہ سب دیکھتا اور جانتا ہے جسے دوسرے سمجھنے سے قاصر ہیں، وہ کہیں زیادہ فیاضی سے اجر دیتا ہے، اور وہ ان تکلیفوں سے واقف ہے جو آپ سہتے ہیں اور جن کا کوئی دوسرا تصور تک نہیں کر سکتا۔

​جب آپ اللہ کی رضا کے لیے جیتے ہیں، تو (ارد گرد کا) شور تھم جاتا ہے۔ پھر آپ لوگوں کی داد و تحسین کے پیچھے نہیں بھاگتے، بلکہ آپ اپنے خالق کی محبت بھری نگاہوں کے سائے میں ثابت قدمی سے چلتے ہیں۔ سکون کا آغاز یہیں سے ہوتا ہے: یہ جان لینے سے کہ آپ کی قدر و قیمت لوگوں کی آراء کے ساتھ بدلتی نہیں ہے، بلکہ یہ اللہ کے پاس محفوظ ہے۔

حدیث 

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

​’’بے شک اللہ تمہاری صورتوں اور تمہارے مال و دولت کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے۔‘‘

(صحیح مسلم، حدیث: 2564)

عملی سرگرمی

  • غور و فکر اور رجوع: دن کے وسط میں ایک لمحے کے لیے رک کر خود سے سوال کریں: "میں اس وقت جو کچھ کر رہا ہوں، کیوں کر رہا ہوں؟" اگر آپ کی نیت (مقصد سے) بھٹک گئی ہو، تو اسے نرمی سے دوبارہ اللہ کی رضا کی طرف موڑ دیں۔

  • ​خود کو یاد دلائیں: "اللہ مجھے دیکھ رہا ہے" جب کبھی آپ خود کو نظر انداز ہوتا ہوا، غلط فہمی کا شکار، یا اپنی قدر نہ ہوتا ہوا محسوس کریں، تو تھوڑی دیر کے لیے رکیں اور خاموشی سے کہیں: "حسبی اللہ۔ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ یہی کافی ہے۔"

  • ​ایسا لمحہ ڈائری میں لکھیں جب آپ نے خود کو "غیر اہم" محسوس کیا ہو، پھر اس کا زاویہ بدلیں: وہ وقت لکھیں جب آپ نے محسوس کیا کہ آپ کو دیکھا نہیں گیا یا آپ کی کوشش کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ پھر اس کے نیچے لکھیں کہ اللہ نے اس لمحے میں کیا دیکھا ہوگا: آپ کا صبر، آپ کی قربانی، اور آپ کی نیت۔

دعا 

اللَّهُمَّ اجْعَلْ سَرِيرَتِي خَيْرًا مِنْ عَلَانِيَتِي وَاجْعَلْ عَلَانِيَتِي صَالِحَةً اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ صَالِحِ مَا تُؤْتِي النَّاسَ مِنْ الْمَالِ وَالْأَهْلِ وَالْوَلَدِ غَيْرِ الضَّالِّ وَلَا الْمُضِلِّ​

"اے اللہ! میرے باطن (چھپی ہوئی حالت) کو میرے ظاہر سے بہتر بنا دے، اور میرے ظاہر کو نیک و صالح بنا دے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس خیر و بھلائی کا سوال کرتا ہوں جو تو لوگوں کو عطا فرماتا ہے—یعنی مال، گھر والے اور اولاد—اس حال میں کہ نہ میں خود گمراہ ہوں اور نہ دوسروں کو گمراہ کرنے والا بنوں۔"

​(سنن ترمذی، حدیث: 3586)

تدبر کا سوال

"اگر میرا یہ پختہ یقین ہو کہ اللہ کی خوشنودی ہی میرے لیے کافی ہے—چاہے کوئی دوسرا مجھے دیکھے یا نہ دیکھے—تو میری زندگی میں کیا تبدیلی آئے گی؟"

"اگر کوئی بھی میرے عمل کو نہ دیکھتا اور نہ ہی اس کی قدر کرتا، تو کیا میں تب بھی اسے اسی خلوص سے سرانجام دیتا؟

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute