Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

لبیک اللهم لبیک، اللہ کی پکار پر حج کے لیے لبیک کہنا

1: وہ پکار جو آج بھی گونج رہی ہے
2: مقدس سفر میں داخل ہونا
3: ​منیٰ اور جمرات: بہانے کے بجائے ثابت قدمی کا انتخاب کرنا
4: عرفہ: جہاں انسان صرف اپنی حاجت لے کر کھڑا ہوتا ہے
5: قربانی اور واپسی- کچھ پیچھے چھوڑ کر لوٹنا

Back to Learning Plan

لبیک اللهم لبیک، اللہ کی پکار پر حج کے لیے لبیک کہنا

Day 5: قربانی اور واپسی- کچھ پیچھے چھوڑ کر لوٹنا

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

​عرفہ کے بعد، حاجی حج کے مقررہ مناسک کو جاری رکھتا ہے، جس میں قربانی دینا اور احرام کی حالت سے نکلنا شامل ہے۔

​حاجی قربانی دیتا ہے، اپنے بال کٹواتا ہے یا منڈواتا ہے، اور اس حالتِ احرام سے نکلنے کی تیاری کرتا ہے۔ ظاہری طور پر یہ اعمال سادہ نظر آتے ہیں، لیکن باطنی طور پر یہ ایک گہرے مفہوم کے حامل ہیں۔ حج کا اختتام اطاعت کے ایسے اعمال پر ہوتا ہے جو خلوص، قربانی اور اللہ کے حضور سرِ تسلیم خم کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔

​حج کے دوران قربانی کی تاریخ اس لمحے سے جڑی ہے جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ پر کامل توکل کرتے ہوئے اپنی سب سے پیاری چیز قربان کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ بذاتِ خود قربانی کا محتاج نہیں ہے؛ بلکہ اس نے اسے عبادت کے ایک ایسے عمل کے طور پر مقرر کیا ہے جس کے ذریعے اخلاص اور تقویٰ کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اس تک جو چیز پہنچتی ہے وہ خود یہ عمل نہیں، بلکہ اس کے پیچھے موجود دل کی حالت (تقویٰ) ہے۔

​جو لوگ حج نہیں کر رہے، ان کے لیے یہ سبق سب سے زیادہ قابلِ فہم اور قریب ہو سکتا ہے۔ ہر مومن سے کسی نہ کسی چیز کی قربانی مانگی جاتی ہے؛ کوئی بری عادت، کوئی گناہ، کوئی دنیاوی لگاؤ، یا کوئی ایسا آرام جو نقصان دہ ہو۔ حج ہمیں گناہوں اور ان وابستگیوں کو چھوڑنے کی اہمیت سکھاتا ہے جو انسان کو اللہ سے دور کر دیتی ہیں۔ حج کا حقیقی فائدہ تب ہی نظر آتا ہے جب انسان زیادہ فرمانبرداری کے ساتھ لوٹے اور ان چیزوں کو پیچھے چھوڑ دے جو اللہ کو ناپسند ہیں۔

​جب حجاجِ کرام اپنے بال منڈواتے یا کٹواتے ہیں، تو وہ اپنے خالق کے سامنے اطاعت اور عاجزی کے طور پر اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی روایت کی پیروی میں ایسا کرتے ہیں۔

​پھر الوداع کا وقت آتا ہے؛ طوافِ وداع۔ بیت اللہ کا ایک آخری طواف۔ اس لیے نہیں کہ حاجی وہاں سے جانا چاہتا ہے، بلکہ اس لیے کہ اسے جانا ہوتا ہے۔ یہ طواف ایک آخری سبق سکھاتا ہے: مقدس لمحات ہمیں مقید کرنے کے لیے نہیں ہوتے، بلکہ ہمیں (اگلی زندگی کے لیے) تیار کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔ آپ اس مخصوص جگہ سے چمٹے نہیں رہتے، بلکہ وہاں کی جانے والی عبادات سے حاصل ہونے والی اطاعت اور اسباق کو اپنے ساتھ لے کر آگے بڑھتے ہیں۔

​حج روح کو اس طرح بدل کر واپس لوٹنے کی تربیت دیتا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ پرسکون، زیادہ باخبر، دنیا سے کم رغبت رکھنے والی اور اللہ کے حضور زیادہ سرِ تسلیم خم کرنے والی ہو جاتی ہے۔

حاصلِ کلام: حقیقی قربانی وہ نہیں ہے جسے آپ ایک لمحے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں، بلکہ وہ ہے جسے اللہ کے قریب ہو جانے کے بعد آپ دوبارہ اپنے ساتھ لے کر چلنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

حدیث

حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:

"جس شخص نے اللہ کے لیے اس شان کے ساتھ حج کیا کہ نہ کوئی فحش بات ہوئی اور نہ کوئی گناہ تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔"
(صحیح البخاری: 1521)

عملی سرگرمی 

یہ عملی سرگرمی قربانی کے جذبے کو اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنانے اور ایک مستقل مثبت تبدیلی لانے کے لیے ہے۔

عمل:

​ان دنوں کے بعد کسی ایسی ایک چیز کا انتخاب کریں جسے آپ شعوری طور پر پیچھے چھوڑنے (یعنی ہمیشہ کے لیے ترک کرنے) کا عزم کریں گے۔

  • ​کوئی بار بار ہونے والا گناہ

  • ​کوئی نقصان دہ عادت

  • ​غفلت اور لاپرواہی کا کوئی مستقل رویہ

  • ​کوئی ایسی وابستگی جو آپ کے دل کو کمزور کرتی ہو

نیت کریں:
"اے اللہ! میں اسے تیری خاطر چھوڑتا/چھوڑتی ہوں۔ تو مجھے اس کے بدلے اس سے بہتر چیز عطا فرما۔"

​یہ عمل کیوں مفید ہے؟

  • ​یہ قربانی کے اصل معانی و مفاہیم کی عکاسی کرتا ہے۔

  • ​یہ (دینی) جذبے کو ایک پکے عزم میں بدل دیتا ہے۔

  • ​یہ ایک روحانی موڑ (تبدیلی) کا سنگِ میل بنتا ہے۔

  • ​یہ دل کو پہلے سے زیادہ ہلکا اور پرسکون ہو کر لوٹنے کا موقع دیتا ہے۔

دعا

رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّآ ۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

اے ہمارے ربّ ! ہم سے یہ خدمت قبول فرما لے یقیناً توُ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے۔
(قرآن 2:127)

تدبر کا سوال

​اس سیزن (حج کے ان دنوں) سے روحانی طور پر تبدیل ہو کر لوٹنے کا آپ کے لیے کیا مطلب ہوگا، باوجود اس کے کہ آپ جسمانی طور پر کبھی وہاں گئے ہی نہیں؟

نتیجہ اور اگلے مراحل

​حج کا آغاز ایک پکار سے ہوتا ہے، یہ جدوجہد اور تسلیم و رضا کے مراحل سے گزرتا ہے، اور واپسی پر ختم ہوتا ہے۔ اس سفر کے دوران، یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کا مرکز کہاں رکھنا ہے، آزمائشوں اور وسوسوں کا مقابلہ کیسے کرنا ہے، عاجزی کے ساتھ کب اور کہاں کھڑے ہونا ہے، اور دل کی روحانی نشوونما کے لیے کن چیزوں کو پیچھے چھوڑنا ضروری ہے۔

​اگر اللہ نے ابھی تک آپ کے نصیب میں حج نہیں لکھا، تب بھی اس نے ان دنوں میں آپ کے لیے گہرے معانی و مفاہیم لکھے ہیں۔ اللہ نیتوں اور سچی تڑپ کا اجر عطا فرماتا ہے، اور وہ کبھی بھی مخلصانہ کوششوں کو رائیگاں نہیں جانے دیتا۔

​حج کے اس جذبے کو آگے لے کر چلنے کے لیے عملی مراحل:

  • ​ان دنوں کے بعد عبادات میں سے کسی ایک عمل پر مستقل مزاجی قائم رکھیں۔

  • ​کسی ایسی ایک عادت کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیں جو آپ کے دل کو کمزور کرتی ہو۔

  • ​اپنی تڑپ اور چاہت کو مایوسی کے بجائے دعا میں بدل دیں۔

  • ​ایسی یاد دہانیوں اور صحبتوں سے جڑے رہیں جو دل کو نرم کرتی ہیں۔

  • ​اپنی نیت کی بار بار تجدید کرتے رہیں۔

​اللہ ہر مخلصانہ کوشش کو جانتا ہے اور ان لوگوں کو اجرِ عظیم سے نوازتا ہے جو اخلاص اور اطاعت کے ساتھ اس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute