Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

مایوس نہ ہوں: گناہ کے بوجھ سے رحمت کے دروازوں تک کا سفر

1: اللہ کی بے پایاں رحمت کو اپنانا
2: سچی توبہ سے ملنے والی خوشی
3: مغفرت کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے
4: گناہ کے احساس کوخیر کے موقع میں بدلنا
5: امید کے ساتھ آگے بڑھنا
6: تدبر کے ذریعے ایمان کو مضبوط کرنا
7: حتمی تدبر اور آئندہ کے اقدامات

Back to Learning Plan

مایوس نہ ہوں: گناہ کے بوجھ سے رحمت کے دروازوں تک کا سفر

Day 1: اللہ کی بے پایاں رحمت کو اپنانا

قرآنی آیات

سبق اور تدبر       

ہر نفس لغزش کھاتا ہے۔ ہر دل نے پچھتاوا محسوس کیا ہے۔ لیکن گناہ کا احساس، جب درست طور پر سمجھا جائے، تو یہ قید نہیں بنتا۔ یہ ایک قطب نما ہے جو ہمیں دوبارہ سب سے زیادہ رحم فرمانے والے کی طرف لے جاتا ہے۔ گناہ کا احساس محض ایک بے مقصد جذبہ نہیں؛ بلکہ یہ اللہ کی رحمت کا حصہ ہے کہ اس نے ہمارے دلوں میں صحیح اور غلط کی پہچان رکھ دی۔ 

"اور قسم ہے نفس انسانی کی اور جیسا کہ اس کو سنوارا، پس اس کے اندر نیکی اور بدی کا علم الہام کردیا۔" (قرآن 8-91:7) 

 یہ احساسِ گناہ وہی محرک بن سکتا ہے جو آپ کی زندگی کا رخ بدل دے۔ یہی احساس آپ کا نقطۂ آغاز ہو سکتا ہے، آپ کی واپسی کی ابتدا۔

اللہ خود ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہے:

"اور نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں نفس لوامہ کی۔" (قرآن 75:2)

اس آیت کی وضاحت میں حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

"یہ مومن کا نفس ہے۔ اللہ کی قسم، آپ مومن کو نہیں دیکھیں گے مگر یہ کہ وہ ہر حال میں اپنے آپ کو ملامت کرتا ہے؛ وہ اپنے ہر عمل کو ناقص سمجھتا ہے، اس پر نادم ہوتا ہے اور خود کو ٹوکتا ہے۔ جبکہ فاسق بغیر محاسبہ کیے آگے بڑھتا رہتا ہے۔" (تفسیر ابن القیم)
یہ مومن کی باطنی کیفیت اور گناہ گار کی بے پروائی کے درمیان واضح فرق کو بیان کرتا ہے۔

ابن القیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ

"ایک شخص گناہ کرتا ہے، پھر اس پر ندامت اور شرمندگی اسے تقویٰ کی طرف لے جاتی ہے، یہاں تک کہ وہ جنت کا مستحق بن جاتا ہے۔ جبکہ دوسرا نیکی کرتا ہے لیکن اسے جنت کی ضمانت سمجھ کر غفلت اور تکبر میں مبتلا ہو جاتا ہے، اور اسی سبب عذاب کا مستحق ٹھہرتا ہے۔" (مدارج السالکین)

جب درست طور پر سمجھا جائے تو ندامت سچی توبہ اور تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

گناہ کا احساس ہمارے ملامت کرنے والے نفس (النفس اللوامہ) سے پیدا ہوتا ہے۔ گناہ کے بعد پشیمانی محسوس کرنا ایک نعمت ہے، کیونکہ یہی ہمیں اصلاح اور اللہ کی طرف رجوع پر آمادہ کرتی ہے۔

سورۃ الزمر (39:53) کی آیت پورے قرآن میں سب سے زیادہ امید دلانے والی آیات میں سے ہے۔ ذرا اس منظر کا تصور کریں: ایک انسان گناہوں کے بوجھ تلے دبا ہوا، یہ سوچتے ہوئے کہ شاید اللہ اب اسے قبول نہیں کرے گا۔ پھر اللہ کی طرف سے یہ الٰہی پیغام آتا ہے، صرف ایک اعلان نہیں بلکہ ایک دعوت، جسے نبی ﷺ کے ذریعے تمام بندوں تک پہنچایا گیا: "مایوس نہ ہو۔"
یہ گویا اللہ ہم سے فرما رہا ہو: میں جانتا ہوں تم نے کیا کیا ہے۔ میں جانتا ہوں تم خود کو کتنا دور سمجھتے ہو۔ اور پھر بھی میں تمہیں واپس چاہتا ہوں۔

سورۃ الکہف (18:58) کی دوسری آیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اللہ کی رحمت کمزور یا بے عملی نہیں، بلکہ حکمت پر مبنی ہے۔ وہ سزا میں تاخیر کرتا ہے، شفقت کی وجہ سے۔ وہ ہمیں بار بار وقت دیتا ہے کہ ہم لوٹ آئیں۔ اگر اللہ فوراً پکڑ کرنے والا ہوتا تو ہم میں سے کوئی بھی نہ بچتا۔ مگر وہ سخت گیر حاکم نہیں جو ہماری لغزش کا منتظر ہو، بلکہ وہ مہربان آقا ہے جو ہماری واپسی کا منتظر ہے۔

نبی ﷺ کی حدیث اس حقیقت کو واضح کرتی ہے: ایک آدمی ریگستان میں اپنی اونٹنی گنوا بیٹھتا ہے، جس پر اس کا کھانا پینا ہوتا ہے۔ وہ موت کے قریب محسوس کرتا ہے۔ پھر اچانک وہ اسے پا لیتا ہے۔ خوشی کی شدت میں وہ غلط الفاظ کہہ بیٹھتا ہے۔ اس کی خوشی بہت عظیم ہوتی ہے، لیکن جب کوئی بندہ سچی توبہ کے ساتھ اللہ کی طرف لوٹتا ہے تو اللہ کی خوشی اس سے کہیں بڑھ کر ہوتی ہے۔ یہی وہ دروازہ ہے جس سے ہم اس سفر کا آغاز کرتے ہیں: رحمت کا دروازہ۔ گناہ کے احساس کو ایسی ہوا بننے دیں جو آپ کو اس دروازے کی طرف دھکیل دے، نہ کہ ایسی دیوار جو آپ کو باہر رکھے۔

حاصل کلام:جب اللہ آپ کو توبہ کی طرف بلاتا ہے تو یہ ملامت نہیں، بلکہ دعوت ہے۔ گناہ کا احساس اس بات کی علامت نہیں کہ اللہ نے آپ کو چھوڑ دیا ہے۔ بلکہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کا دل اب بھی زندہ ہے، اب بھی محبوب ہے، اور اب بھی رحمت کی طرف بلایا جا رہا ہے۔ لیکن جب گناہ کے احساس کو نظرانداز کیا جائے اور گناہ بلا روک ٹوک جاری رہے تو یہ دل کو ڈھانپ لیتا ہے۔ وقت کے ساتھ دل سخت ہو جاتا ہے اور غفلت بڑھ جاتی ہے، یہاں تک کہ ندامت ختم ہو جاتی ہے اور گناہ معمول بن جاتا ہے۔اللہ فرماتا ہے: "نہیں ! بلکہ (اصل صورت حال یہ ہے کہ) ان کے دلوں پر زنگ آگیا ہے ان کے اعمال کی وجہ سے۔"  (قرآن 83:14) 

حدیث

انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
’’اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر ، جب وہ ( بندہ ) اس کی طرف توبہ کرتا ہے ، تم میں سے کسی ایسے شخص کی نسبت کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جو ایک بے آب و گیاہ صحرا میں اپنی سواری پر ( سفر کر رہا ) تھا تو وہ اس کے ہاتھ سے نکل ( کر گم ہو ) گئی ، اس کا کھانا اور پانی اسی ( سواری ) پر ہے ۔ وہ اس ( کے ملنے ) سے مایوس ہو گیا تو ایک درخت کے پاس آیا اور اس کے سائے میں لیٹ گیا ۔ وہ اپنی سواری ( ملنے ) سے ناامید ہو چکا تھا ۔ وہ اسی عالم میں ہے کہ اچانک وہ ( آدمی ) اس کے پاس ہے ، وہ ( اونٹنی ) اس کے پاس کھڑی ہے ، اس نے اس کو نکیل کی رسی سے پکڑ لیا ، پھر بے پناہ خوشی کی شدت میں کہہ بیٹھا : اے اللہ ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں ۔ خوشی کی شدت کی وجہ سے غلطی کر گیا ۔‘‘
ماخذ: صحیح مسلم 2747a

یہ حدیث واضح کرتی ہے کہ جب ہم گناہ کرتے ہیں تو ہم اپنے خالق سے دور ہو جاتے ہیں، جیسے اونٹ اپنے مالک سے بچھڑ جاتا ہے۔ لیکن جب ہم اپنے گناہ کو پہچان کر پلٹ آتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں تو ہم دوبارہ اپنے رب کے قریب ہو جاتے ہیں، اور اللہ ہماری واپسی سے خوش ہوتا ہے۔ اصل اہمیت اس بات کی نہیں کہ ہم کتنی دور بھٹکے، بلکہ اس بات کی ہے کہ ہم کس طرح واپس لوٹے، اس ذات کی طرف جو سب سے زیادہ رحم فرمانے والی ہے۔

عملی سرگرمی

آج کسی پُرسکون جگہ بیٹھیں، خلوص کے ساتھ ہاتھ اٹھائیں، اور اللہ سے ایسے بات کریں جیسے کوئی گمشدہ شخص راستہ پا گیا ہو۔ اپنے وہ گناہ اور پچھتاوے بیان کریں جو آپ دل میں لیے پھر رہے ہیں۔ سب کچھ اس کے سامنے رکھ دیں۔ پھر صرف خوف کے ساتھ نہیں بلکہ امید کے ساتھ بھی مغفرت مانگیں۔ یقین رکھیں کہ اللہ آپ کی دعا سنتا ہے، آپ کو جانتا ہے، اور آپ کی واپسی کا منتظر ہے۔

دعا

نبی ﷺ نے فرمایا:

"مغفرت طلب کرنے کی سب سے بہترین دعا (سید الاستغفار) یہ ہے کہ بندہ کہے۔"

اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي، وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا أَنْتَ
اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں۔ میں اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔ میں اپنے کیے کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں اپنی نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہ معاف کرنے والا نہیں۔

حوالہ: ریاض الصالحین 1875

تدبر کا سوال

جب آپ اللہ کی اس خوشی کے بارے میں سوچتے ہیں جو وہ آپ کی واپسی پر محسوس کرتا ہے، تو یہ آپ کے ماضی کے گناہوں اور مستقبل کے راستے کو دیکھنے کا انداز کس طرح بدل دیتا ہے؟

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute