Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

قرآن پر تدبر کے پانچ عدسے

1: اپنے تالوں کو توڑنا، کتاب تھامنا
2: میں قرآن پر غور و فکر کیسے شروع کروں؟
3: دل کا فلٹر
4: الفاظ کا عدسہ
5: الفاظ کا عدسہ (حصہ 2)
6: الفاظ کا عدسہ (حصہ 3)
7: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ
8: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ (حصہ 2)
9: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ (حصہ 3)
10: میرے ذاتی تجربے کا عدسہ
11: میرے ذاتی تجربے کا عدسہ (حصہ 2)
12: میرے ذاتی تجربے کا عدسہ (حصہ 3)
13: روابط کا عدسہ
14: روابط کا عدسہ (حصہ 2)
15: روابط کا عدسہ (حصہ 3)
16: عمومی اسباق کا عدسہ
17: عمومی اسباق کا عدسہ (حصہ 2)
18: عمومی اسباق کا عدسہ (حصہ 3) اور اخذ کیے گئے نتائج

Back to Learning Plan

قرآن پر تدبر کے پانچ عدسے

Day 2: میں قرآن پر غور و فکر کیسے شروع کروں؟

"تدبر اور تفسیر میں کیا فرق ہے؟"

قرآن پر غور و فکر( جسے عربی میں عام طور پر تَدَبُّر کہا جاتا ہے) کرنے کے بارے میں بہت سی الجھنیں/مشکلات دیکھنے کو ملتی ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ تَفْسِیر (جو قرآن کے معانی کی وضاحت کی سائنس ہے)کے مترادف نہیں ہے ۔ قرآن میں کوئی آیت ایسی نہیں ہے جو تمام لوگوں کو تفسیر کرنے کا کہے، لیکن ایسی کئی آیات ہیں جو تدبر کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔

"قرآن پر غور و فکر کس کو کرنا چاہیے؟"

غور و فکر بڑے علماء سے لے کر آپ اور مجھ تک ہر ایک کے لیے ہے۔ یہ قرآن کو ذہن اور دل  سے وصول کرنے کا ایک طریقہ ہے، جس سے اس کا پیغام ہمیں متاثر کر سکے۔

یہ صرف اس بارے میں نہیں ہے کہ "قرآن کا کیا مطلب ہے؟" بلکہ اس بارے میں کہ:

"یہ میرے لیے کیا معنی/اہمیت رکھتا ہے؟"

"یہ میرے لیے کیا ہے؟"

"جب میں غور و فکر کروں گا تو میں کیا دریافت کروں گا؟"

غور و فکر کا مطلب آیت کی سطح سے  آغاز کرنا اور پھر گہرائی میں غوطہ لگانا ہے۔ اس کے ساتھ، اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہم اپنے اندر بھی غوطہ لگائیں۔ دونوں سمتوں میں غوطہ لگانے سے، ہم پر ایسی حقیقتوں کا انکشاف ہو گا جو شاید ہم پہلے جانتے تو تھے، لیکن ہمیں ان کی قدر اور یاد دہانی کی ضرورت تھی۔

یہ ایمان کی ایک عملی صورت ہے جو اس پختہ یقین کے ساتھ شروع ہوتی ہے کہ یہ میرے خالق، میرے رب اور رہنما کے کلمات ہیں۔ اس کی باتوں میں کوئی ٹیڑھ پن نہیں ہے، اور یہاں کچھ بھی بغیر کامل حکمت کے نہیں ہے۔

"اس کی باتوں میں کوئی ٹیڑھ پن نہیں ہے، اور یہاں کچھ بھی بغیر کامل حکمت کے نہیں ہے۔" - ڈاکٹر صہیب سعید

"اگر میں غور و فکر کرنے میں اچھا نہیں ہوں تو کیا ہوگا؟"

اگر ہم اس  قرآن  کو کسی  پہاڑ  پر نازل کر دیتے تو یقیناً آپ اسے اللہ تعالیٰ کے خوف سے پست ہونے والا ، ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا دیکھتے ۔۔۔۔(قرآن 59:21)

اس آیت پر ایک اچھا تدبر پڑھیں:

https://quranreflect.com/posts/31848

ہمیں اپنی عاجزی کو قائم رکھنے اور وحی کے ذریعے نئے سرے سے ڈھلنے کیلیے، غور و فکر کی صلاحیت  کو پیدا کرنا ہوگا۔ یہ پیدائشی طور پر نہیں ہوتی: یہ ایک قسم کی تعلیم سیکھنا ہے، لیکن اس قسم کی نہیں جو حروف اور آوازوں پر مرکوز ہو۔

"ہمیں اپنی عاجزی کو قائم رکھنے اور وحی کے ذریعے نئے سرے سے ڈھلنے کیلیے ، غور و فکر کی صلاحیت کو پیدا کرنا ہوگا۔ یہ پیدائشی طور پر نہیں ہوتی: یہ ایک قسم کی تعلیم سیکھنا ہے، لیکن اس قسم کی نہیں جو حروف اور آوازوں پر مرکوز ہو۔" - ڈاکٹر صہیب سعید

ہم معانی اور مضمرات(اثرات،مقاصد اور نتائج) پر توجہ مرکوز کریں گے، اور یہ کورس آپ کے لیے اہم صلاحیتوں کو پانچ زوایوں کی شکل میں بیان کرے گا۔ ایک بار جب آپ جان لیں گے کہ ان کا استعمال کیسے کرنا ہے، تو آپ بنیادی سطح سے شروع کر کے اگلی سطحوں پر ترقی کر سکتے ہیں۔

"عدسے کیا ہیں؟"

عدسے ہیں:

الفاظ

قرآنی دنیائیں

ذاتی تجربہ

روابط

عمومی اسباق

لیکن ان تک پہنچنے سے پہلے، ہمیں اگلے سبق میں کچھ بہت ضروری سیکھنا ہے. تو ہمارے ساتھ رہیں۔

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute