Back to Learning Plan
قرآن پر تدبر کے پانچ عدسے
Day 10: میرے ذاتی تجربے کا عدسہ
آئیے پچھلے سبق "قرآنی دنیاؤں کے عدسے" سے کچھ اہم سوالات کا جائزہ لیں:
وحی کی دنیا: مجھے قرآن نازل ہونے کے وقت، مقام، اور سننے والوں (مؤمنوں اور مخالفوں) کے بارے میں کیا سوچنا چاہیے؟
ماضی کی قوموں کی دنیا: تاریخ کا مطالعہ قرآن میں بیان کی گئ کہانیوں اور دیے گۓ حوالوں کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟
تخلیق کی دنیا: سائنس کا مطالعہ زندگی اور کائنات کے بارے میں دی گئ خدائ وضاحتوں کو گہرائ میں سمجھنے کیلیے کیا نئی چیزیں فراہم کرتا ہے؟
تو یہ سب اس بارے میں ہے کہ ہم اپنی ذات سے آگے کی دنیا، یعنی قرآن کی مختلف دنیاؤں تک رسائی کیسے حاصل کریں۔ آج ہم ذاتی تجربے کے عدسے پر غور کرنا شروع کریں گے۔
"ذاتی تجربے کا عدسہ کیا ہے؟"
ہم پہلے ہی یہ بات کر چکے ہیں کہ تفسیر ایک سائنس ہے جس کا مقصد قرآن کے معانی کی وضاحت ہے، جبکہ تدبر (غور و فکر) ایک ذاتی عمل ہے۔ یہ ایک ذاتی نقطہ نظر ہے جس کا مقصد قرآن کو صحیح طور پر سمجھنے کے بعد اس کے پیغام سے فائدہ اٹھانا ہے۔
تفسیر آپ کی کتابوں کی شیلف میں پڑی رہ سکتی ہے، لیکن تدبر آپ کے دل اور دماغ میں ہونا چاہیے (یہ اور بات ہے کہ آپ پھر ان خیالات کو الفاظ میں ڈھال کر قرآن ریفلیکٹ پر شیئر کر سکتے ہیں)۔
"تفسیر آپ کی کتابوں کی شیلف میں پڑی رہ سکتی ہے، لیکن تدبر آپ کے دل اور دماغ میں ہونا چاہیے۔" - ڈاکٹر صہیب سعید
ہمیں اس بات کو سراہنا چاہیے کہ قرآن مسلسل انسانی تجربات سے مخاطب ہوتا ہے، اور اپنے سننے والوں کو اس بات کا گواہ بناتا ہے جو وہ اپنے اور اپنے اردگرد کی دنیا کے بارے میں جانتے ہیں۔
"ذاتی تجربہ غور و فکر کا ایک اہم حصہ کیوں ہے؟"
جس طرح ہم نے کہا تھا کہ قرآن ہماری تخلیق کے مطالعے میں رہنمائی کرتا ہے، اسی طرح یہ ہمیں روح اور نفس میں جھانکنے کا راستہ بھی فراہم کرتا ہے۔ اور جس طرح سائنس اور تاریخ کا مطالعہ کرنے سے قرآن کا مطالعہ مزید بہتر ہوتا ہے، اسی طرح خود آگہی بھی قرآن پر غور و فکر کے لیے ضروری ہے۔
"اس عدسے کے ذریعے غوروفکر کرنے کیلئے کونسے سوالات میری مدد کر سکتے ہیں؟"
اگلے سبق میں ہم ان اہم سوالات پر غور کریں گے:
1.قرآن کو اپنے لیے ایک آئینہ بنانے کیلیے میں اپنی ہستی اور شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر کیسے غوروفکر کر سکتا ہوں؟
2. میں دوسرے لوگوں کے ساتھ اپنے تعلقات اور اپنے ادا کیے گۓ مختلف کرداروں/ذمہ داریوں سے کیا سیکھ سکتا ہوں جو قرآن کی تعلیمات اور مثالوں کو سمجھنے میں میری مدد کر سکے؟