Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

قرآن پر تدبر کے پانچ عدسے

1: اپنے تالوں کو توڑنا، کتاب تھامنا
2: میں قرآن پر غور و فکر کیسے شروع کروں؟
3: دل کا فلٹر
4: الفاظ کا عدسہ
5: الفاظ کا عدسہ (حصہ 2)
6: الفاظ کا عدسہ (حصہ 3)
7: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ
8: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ (حصہ 2)
9: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ (حصہ 3)
10: میرے ذاتی تجربے کا عدسہ
11: میرے ذاتی تجربے کا عدسہ (حصہ 2)
12: میرے ذاتی تجربے کا عدسہ (حصہ 3)
13: روابط کا عدسہ
14: روابط کا عدسہ (حصہ 2)
15: روابط کا عدسہ (حصہ 3)
16: عمومی اسباق کا عدسہ
17: عمومی اسباق کا عدسہ (حصہ 2)
18: عمومی اسباق کا عدسہ (حصہ 3) اور اخذ کیے گئے نتائج

Back to Learning Plan

قرآن پر تدبر کے پانچ عدسے

Day 8: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ (حصہ 2)

جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا، یہ عدسہ آپ سے قرآن کی طرف سے پیش کی گئ مختلف دنیاؤں میں غرق ہونے کا مطالبہ کرتا ہے ، تاکہ ہم اس کے بیانات میں موجود رہنمائی اور حکمت کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔

"غور و فکر میں قیاس کا کیا کردار ہے؟"

غوروفکر تحقیق پر مبنی ہونا چاہیے، لیکن کبھی کبھی ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ ہمارے نظریات قیاسی ہیں۔ جب تک ہم یہ یاد رکھیں کہ قیاس پر مبنی نتائج غیر یقینی ہیں، تب تک ہمیں اپنی طرف سے بہترین کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

"اگلی 'دنیا' کون سی ہے؟"

کل کا سبق وحی کی دنیا کے بارے میں تھا، اور آج کا سبق اس سے تاریخی اعتبار سے مشابہت رکھتا ہے: لیکن اس بار ہم ماضی کی قوموں کی دنیا کے بارے میں سوچیں گے۔

"ماضی کی قوموں کی دنیا کیا ہے؟"

اللہ ﷻ نے کچھ منتخب قوموں کی تاریخ پیش کی ہے اور ان کی زندگیوں، اعمال، اور ان کے ساتھ ہونے والے واقعات کی جھلک فراہم کی ہے۔ اس میں وہ نبی اور رسول شامل ہیں جو تمام قوموں کو خبردار کرنے اور رہنمائی کرنے کے لیے بھیجے گئے، اور وہ لوگ جنہوں نے ان کی پیروی کی اور اللہ کی خوشنودی میں زندگی گزاری۔ اس میں وہ قومیں بھی شامل ہیں جنہیں مختلف گناہوں سے باز رہنے کی دعوت دی گئی، اور جنہوں نے اکثر رسولوں کے مخالفت کی اور اپنی ہلاکت کا سامان کیا۔

"قرآن میں بعض تاریخی واقعات پر زیادہ زور کیوں دیا گیا ہے؟"

ہم آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ قرآن میں تاریخ کے کچھ حصے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ تفصیل سے بیان کیے گۓ ہیں، جیسے کہ کئی نبیوں کے قصّے جو بنی اسرائیل میں سے تھے۔ یہ ایک اہم مثال ہے جو اس تاریخی دور کو نمایاں کرتی ہے جو ان لوگوں کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے جو اس کا مطالعہ کرتے ہیں، تاکہ وہ اللہ ﷻ کی منتخب کردہ کہانیوں کی قدر کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

"کیا آپ اس عدسے کا استعمال کرتے ہوئے ایک مثال دے سکتے ہیں؟"

اب جب کہ اصول واضح ہو گئے ہیں، میں ایک مثال پیش کرنا چاہتا ہوں جو ماضی میں کچھ لوگوں کے لیے کچھ متنازع رہی ہے۔

جب میں نے سورۃ یوسف پر غور کیا، خاص طور پر اس واقعے پر جس میں وزیر کی بیوی نے دوسری خواتین کو بلایا جو اس کا مذاق اڑا رہی تھیں، تو میں نے منظر کو تصور کرنے کی کوشش کی۔ یہی وہ چیز ہے جس کے بارے میں میں نے آپ کو تخیل کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔ اگر ہم اسباق حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کہے جانے والے الفاظ کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی چیزوں پر بھی کام کرنا ہوگا جو کہ بیان نہیں کی گئی۔

> "اس نے جب ان کی اس پر فریب غیبت کا حال سنا تو انہیں بلوا بھیجا اور ان کے لئے ایک  مجلس  مرتب کی اور ان میں سے ہر ایک کو چھری دی ۔ اور کہا اے یوسف ان کے  سامنے  چلے آؤ ان عورتوں نے جب اسے دیکھا تو بہت بڑا جانا اور اپنے  ہاتھ  کاٹ لئے اور زبان سے نکل گیا کہ حاشا للہ! یہ  انسان  تو ہرگز نہیں ، یہ تو یقیناً کوئی بہت ہی  بزرگ   فرشتہ  ہے۔" (قرآن 12:31)

تو، میرے خیال میں اس منظر میں شراب شامل ہونے کا امکان بالکل واضح تھا۔ اس بنیاد پر، میں نے مزید غور و فکر کیا کہ شراب نے دیگر قرآنی قصّوں میں کیا کردار ادا کیا ہو گا۔ کیا وہ تب نشے میں تھے جب انہوں نے صالح (علیہ السلام) کی اونٹنی کی پچھل کاٹ دی؟ لوط (علیہ السلام) کی قوم کے بارے میں کیا؟ شراب نوشی تو ہر دور اور ثقافت میں زندگی کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ تو ہاں، میں قیاس کر رہا ہوں، لیکن یہ یقینی طور پر ایک معقول قیاس ہے!

تاہم، کچھ لوگوں کو اس بات نے بےچین کیا کہ میں نے یوسف کی کہانی میں شراب نوشی کا تصور شامل کیا۔ میں نے ان سے پوچھا، اگر میرا شراب نوشی کے بارے میں قیاس کرنا غلط ہے، تو کیا یہ غلط نہیں کہ ہم پاکیزگی کا قیاس کریں؟ کون سا قیاس زیادہ معقول ہے؟ خاص طور پر تب جب ہم اس سورت میں یہ نوٹ کرتے ہیں کہ شراب کا ذکر کئی بار کیا گیا ہے؟ جب اس نے انہیں دعوت دی، کیا ہم یہ سوچتے ہیں کہ اس نے انہیں بغیر شراب کے مشروبات پیش کیے ہوں گے؟

کچھ لوگوں نے میری اس بات پر اعتراض کیا کیونکہ انہیں لگا کہ اس سے یوسف علیہ السلام کی معجزاتی خوبصورتی میں کچھ کمی آ جاتی ہے کیونکہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ان عورتوں نے صرف نشے میں ہونے کی وجہ سے اپنے ہاتھ کاٹ دیے، نہ کہ یوسف علیہ السلام کو دیکھ کرحیران رہ جانے کی وجہ سے۔ میرا جواب یہ ہے کہ یہ آیت اس بات کو ثابت کرنے کے لیے نہیں ہے کہ یوسف (علیہ السلام) کتنے خوبصورت تھے؛ اس مفروضے سے شروع کرنا ایک مسئلہ ہے(یعنی درست نہیں) کجا کہ پھر اتنا آگے بڑھنا کہ یہ کہنا کہ یہ ایک شراب سے پاک تقریب تھی تاکہ اس معنی کو اجاگر کیا جا سکے!

براہ کرم مجھے اس مثال پر تھوڑی تفصیل سے بات کرنے کیلیے معاف کیجیے گا۔ مقصد صرف یہ بیان کرنا تھا کہ ایسے معاملات یقینی طور پر بحث کے لیے کھلے ہیں۔ میرا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ ہمیں اپنی بہت سیدھی سادہ پڑھائی کو چیلنج کرنا چاہئیے اور الفاظ کے پیچھے چھپے معنی تلاش کرنے چاہئیں۔ یہ قرآنی دنیا کا عدسہ استعمال کرنے کا ایک بنیادی مقصد ہے۔

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute