Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

قرآن پر تدبر کے پانچ عدسے

1: اپنے تالوں کو توڑنا، کتاب تھامنا
2: میں قرآن پر غور و فکر کیسے شروع کروں؟
3: دل کا فلٹر
4: الفاظ کا عدسہ
5: الفاظ کا عدسہ (حصہ 2)
6: الفاظ کا عدسہ (حصہ 3)
7: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ
8: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ (حصہ 2)
9: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ (حصہ 3)
10: میرے ذاتی تجربے کا عدسہ
11: میرے ذاتی تجربے کا عدسہ (حصہ 2)
12: میرے ذاتی تجربے کا عدسہ (حصہ 3)
13: روابط کا عدسہ
14: روابط کا عدسہ (حصہ 2)
15: روابط کا عدسہ (حصہ 3)
16: عمومی اسباق کا عدسہ
17: عمومی اسباق کا عدسہ (حصہ 2)
18: عمومی اسباق کا عدسہ (حصہ 3) اور اخذ کیے گئے نتائج

Back to Learning Plan

قرآن پر تدبر کے پانچ عدسے

Day 7: قرآنی دنیاؤں کا عدسہ

"کیا میں اپنے تخیل کا استعمال کرسکتا ہوں؟"

تدبر کے سفر میں آگے بڑھتے ہوئے، ہمیں کچھ اہم رویے ذہن میں رکھنے چاہئیں۔ میں پہلے ہی عاجزی اور تجسس (سوالات کرنے) کے بارے میں بات کرچکا ہوں۔ اب میں ایک اور بات شامل کرنا چاہتا ہوں: *تخیل*۔

میرا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ذہن کو قرآن کے پیش کردہ مناظر کو تصور کرنے  دیں۔ صرف ان باتوں پر اکتفا نہ کریں جو براہِ راست بیان کی گئی ہیں، بلکہ اس سے آگے اور اس کے اردگرد موجود امکانات کو بھی دریافت کریں۔

"آپ اپنے ذہن کو قرآن کے پیش کردہ مناظر کو تصور کرنے  دیں۔ صرف ان باتوں پر اکتفا نہ کریں جو براہِ راست بیان کی گئی ہیں، بلکہ اس سے آگے اور اس کے اردگرد موجود امکانات کو بھی دریافت کریں۔" ڈاکٹر صہیب سعید

"لیکن کیا یہ خطرناک نہیں ہے...؟"

میں جانتا ہوں کہ آپ اس میں پہلے ہی خطرہ دیکھ سکتے ہیں: کیا یہ قیاس آرائی اور قرآن کی طرف وہ باتیں منسوب کرنا نہیں ہے جو وہاں نہیں ہیں؟ خیر، میں آپ سے جرأتمندانہ دعوے کرنے  کو نہیں کہہ رہا، بلکہ صرف آپ کو الفاظ کے مختلف استعمال کے بارے میں اپنے تجسس کو بڑھانے کی بات کر رہا ہوں تاکہ آپ ان مختلف جہانوں کو تلاش کریں جن کے بارے میں اللہ ﷻ ہم سے بات کر رہا ہے۔ میں اسے آئندہ پوسٹس میں تین اہم پہلوؤں کے ذریعے واضح کروں گا۔

"قرآنی دنیا" سے کیا مراد ہے؟"

قرآن کی پہلی دنیا جو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے وہ وحی کی دنیا ہے: وہ سیاق و سباق جس میں آیات نازل کی جا رہی تھیں۔ ، میرے لیے، ان لوگوں کے بارے میں سوچ کراللہ کے کلام کی سمجھ کس طرح بہتر ہو سکتی ہے، جنہوں نے پہلی بار ان آیات کو سنا تھا جب یہ نبی کریم ﷺ پر نازل ہو رہی تھیں،

*.* یہ کون لوگ اور گروہ ہیں جن کا ذکر کیا جا رہا ہے، جیسے مومنین، اہل کتاب، مشرکین اور منافقین؟

*.*  وحی کا نزول کس مقام پر ہوا، اور اس دور کے دیگر احوال جہاں وحی سب سے اہم واقعہ تھا؟

"میرے لیے، ان لوگوں کے بارے میں سوچ کراللہ کے کلام کی سمجھ کس طرح بہتر ہو سکتی ہے، جنہوں نے پہلی بار ان آیات کو سنا تھا جب یہ نبی کریم ﷺ پر نازل ہو رہی تھیں،" ڈاکٹر صہیب سعید.

سیاق کو سمجھنا کیوں ضروری ہے؟

یہ کافی واضح ہے سیاق کے بارے میں زیادہ جاننے سے ہمیں بہتر انداز میں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ اصل مراد کیا ہے، اور ان آیات پر زیادہ بامعنی انداز میں غور و فکر کرنے کا موقع ملتا ہے جو وحی کی اس دنیا سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علما نے "اسباب النزول" (شانِ نزول ) کی صورت میں وحی کے سیاق پر بہت زیادہ توجہ دی، اور یہ بھی کہ سیرت (نبی کریم ﷺ کی سوانح حیات) کا مطالعہ کیوں ضروری ہے۔

قرآن خود بھی جب جامع انداز میں پڑھا جائے تو بہت سا سیاق فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، ہم اس سیاق کے بارے میں تاریخی تحقیق کے دیگر ذرائع سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جیسے ہم سابقہ اقوام کے معاملے میں کرتے ہیں۔

ہم اپنے موجودہ حالات (آیات کے ساتھ) کیسے جوڑ سکتے ہیں؟

جب ہم وہ آیات پڑھتے ہیں جو اس وقت براہِ راست مومنین اور دوسرے لوگوں سے بات کر رہی تھیں، تو ہمیں تاریخ کے اس لمحے کی قدر کرنے اور اپنی زندگیوں سے ان کو جوڑنے کے درمیان ایک محتاط توازن برقرار رکھنا چاہیے۔ یہ باتیں ایک دوسرے کے متضاد نہیں ہیں؛ بلکہ جب ہم یہ جانتے ہیں کہ بعض باتیں کیوں کہی جا رہی تھیں، تو ہم اپنی موجودہ حالت سے بہتر تعلق بنا سکتے  ہیں۔

کیا تمام آیات مجھ پر لاگو ہوتی ہیں؟

ایک مسئلہ جو ہمیں کبھی کبھی درپیش ہوتا ہے وہ یہ جاننا ہے کہ آیا کوئی آیت ہم پر لاگو ہوتی ہے یا نہیں؛ ماضی میں یہ بات مشاہدے میں آئی تھی کہ چھ انتہاپسندوں نے "کافروں کے بارے میں نازل ہونے والی آیات کو مسلمانوں پر لاگو کیا۔" ہمیں ہمیشہ تیار رہنا چاہیے کہ ہم کوئی سبق اخذ کریں، چاہے ہم اس زمرے میں نہ بھی آتے ہوں جسے براہِ راست مخاطب کیا گیا ہے۔ لیکن نقطۂ آغاز یہ ہونا چاہیے کہ ہم صحیح طور پر پہچانیں کہ متن میں كون اور کیا بات مقصود ہے ، تاکہ ہم یہ سمجھ سکیں کہ اسے دوسرے حالات پر کیسے لاگو کیا جا سکتا ہے۔

"نقطۂ آغاز یہ ہونا چاہیے کہ ہم صحیح طور پر پہچانیں کہ متن میں كون اور کیا بات مقصود ہے، تاکہ ہم یہ سمجھ سکیں کہ اسے دوسرے حالات پر کیسے لاگو کیا جا سکتا ہے۔" ڈاکٹر صہیب سعید

مکہ کے لوگوں کی ایک مثال

یہاں شاید ہمیں کئی مثالوں کی ضرورت ہو، لیکن میں صرف ایک پر بات ختم کروں گا جو حال ہی میں میرے ذہن میں آئی جب میں ایک عزیز دوست کے ساتھ سورت واقعہ کی اس آیت (قرآن 56:63-64) پر بات کر رہا تھا۔ اس نے مجھ سے ایک نہایت عمدہ سوال پوچھا:

"مکہ کے لوگوں سے ان کے کھیتی باڑی کے عمل پر غور کرنے کو کیوں کہا جا رہا ہے، جب کہ ان کی وادی بنجر تھی اور وہ اپنی فصلوں کے لیے آس پاس کے قبائل پر انحصار کرتے تھے؟"

یہاں سوالات کرنے کی اہمیت کو نوٹ کریں، اور یہ حقیقت بھی کہ یہ نکتہ تاریخی تحقیق کے ساتھ ساتھ قرآن کے دیگر حوالوں (قرآن 14:37) کی بنیاد پر قائم ہے۔

تو ہم نے کچھ وقت اس پر غور کرنے اور تبادلہ خیال کرنے میں صرف کیا، یہاں تک کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے (اور اللہ ﷻ بہتر جانتا ہے کہ آیا ہم نے بات کو سمجھا یا نہیں): ان سے ان کے کھیتی باڑی کے کاموں کے بارے میں اس طرح بات کی گئی جیسے وہ یہ سب خود کر رہے ہوں، اس میں ایک قسم کی شرم یا توجہ دلانا مقصود نظر ہے۔ گویا یہ کہا جا رہا ہو:

"تم جانتے ہو کہ تم خود بیج بھی نہیں بوتے، اگانا تو دور کی بات ہے۔ دنیاوی لحاظ سے بھی تم دیکھتے ہو کہ تم کس قدر اپنے ساتھی انسانوں پر انحصار کرتے ہو تاکہ وہ تمہارے لیے روٹی اگائیں اور تمہارے مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کریں۔ تو کیا تمہارے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ تم اور وہ سب ہمارے فضل اور قدرت کے محتاج ہو؟ تم یقیناً ان قبائل کو ان کا حق ادا کرتے ہو، اور ان کے ساتھ اپنے اتحادیوں جیسا سلوک کرتے ہو، تو پھر تم اللہ کا وہ شکر کیوں ادا نہیں کرتے جو اس کا حق ہے؟ تم اپنے خالق کے خلاف جنگ پر کیوں آمادہ ہو؟"

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute