Back to Learning Plan
قرآن پر تدبر کے پانچ عدسے
Day 6: الفاظ کا عدسہ (حصہ 3)
"کیا میں عدسوں کو ملا سکتا ہوں؟"
جیسے کہ ہم اس پہلے عدسے کا مختصر تعارف مکمل کر رہے ہیں، تو یہ بتانا ضروری ہے کہ زاویوں کو ایک ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے: اور یہ بہت ممکن ہے کہ الفاظ کے عدسے دوسرے تجزیاتی طریقوں(زاویوں) کے ساتھ بھی منسلک ہوں جن کا ذکر ہم آنے والے اسباق میں کریں گے۔
"*** عدسوں کا تصور کہاں سے آیا؟***"
مجھے یہ بھی وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ عدسے ہوا میں سے تخلیق نہیں کیے گئے، بلکہ دراصل علماء یا کمیونٹی کے دیگر افراد کے تدبرات پر مبنی ہیں۔ میں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ جو بہترین تدبرات مجھے دیکھنے کو ملتے ہیں ، ان کے پیچھے کیا وجوہات کارفرما ہوتی ہیں، اور میں نے ان وجوہات کا خلاصہ چند جامع زاویوں یا پہلوؤں کی صورت میں کرنے کی کوشش کی ہے۔ جیسا کہ آپ مزید زاویوں کے بارے میں جاننے کے بعد محسوس کریں گے کہ ان سب کا تعلق اسلامی جامعات یا مدارس کی تعلیم سے نہیں ہے!
"کیا ایسی کچھ مثالیں ہیں جہاں الفاظ کے عدسے کا استعمال ہو رہا ہو؟"
آج میں اپني کچھ پرانی پوسٹس شیئر کروں گا جن میں الفاظ کے عدسے کا استعمال کیا گیا – میں صرف اپنی پوسٹس کا انتخاب اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ مجھے یقینی طور پر معلوم ہے کہ میرا سوچنے کا عمل کیا تھا!
چلیں ایک آسان مثال سے شروع کرتے ہیں: میں نے سورۃ الفجر میں "قَدَّمْتُ لِحَیَاتِيْ" کے بارے میں کچھ نوٹ کیا:
https://quranreflect.com/posts/31474
یہ ایک اور مثال ہے رمضان کے "گنتی کے دنوں" کے بارے میں – اس کے بنیادی تفسیری معنی کے علاوہ اس کا اور کیا مطلب ہو سکتا ہے؟
https://quranreflect.com/posts/31457
اس تدبر میں کوئی نئ بات بیان نہیں کی گئ لیکن جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ الفاظ "أَلَمْ يَأْنَ" کا تعلق کس چیز سے ہے، تو اس نے مجھے بہت متاثر کیا ، شاید یہ یاد دہانی آپ کو بھی فائدہ دے:
https://quranreflect.com/posts/31497
مندرجہ ذیل ایک پیچیدہ مثال ہے، جس میں قرآن مجید کی مجازی تقریر پر مختلف علماء کے مباحثے(نظریات) بھی شامل ہیں۔ میں یہ بیان کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہمیں الفاظ کی کئی سطحوں پر قدر کرنی چاہیے، بشمول "دیوار جو گرنا چاہتی تھی”! کے الفاظ کے
https://quranreflect.com/posts/31525
یہ آخری مثال ہمیں یہ سمجھنے میں مدد کرے گی کہ تدبر (چاہے یہ الفاظ کے بارے میں ہو) موضوعی ہوتا ہے اور مباحثے کے لیے کھلا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بناتے رہنا چاہیے