Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

ہجومِ زیست میں برکت کی خوشبو

1: وقت ایک امانت ہے
2: نبویؐ معمولاتِ زندگی
3: وقت کا ضیاع: وہ چیزیں جو دل کو بھٹکاتی اور برکت چھین لیتی ہیں
4: ایمان کے مطابق روزمرہ کے معمولات کی تشکیل
5: رضائے الٰہی کے لیے بامقصد زندگی گزارنا

Back to Learning Plan

ہجومِ زیست میں برکت کی خوشبو

Day 4: ایمان کے مطابق روزمرہ کے معمولات کی تشکیل

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

اسلام میں روزمرہ کے معمولات (روٹین) کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ اپنے ایک ایک لمحے کو کسی سختی میں جکڑ لیں، بلکہ اس کا مقصد ایک ایسا طرزِ زندگی بنانا ہے جس میں آپ کا پورا دن اللہ کی یاد اور اس کی بندگی کے گرد گھومے۔ یہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کا نام ہے کہ انسان دو حصوں سے مل کر بنا ہے: جسم اور روح۔ اور ان دونوں کو غذا اور توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب آپ کا شیڈول آپ کی روحانی اقدار کے مطابق ہو جاتا ہے، تو زندگی کے باقی تمام کام زیادہ بہتر مقصد اور توازن کے ساتھ ہونے لگتے ہیں۔ جب آپ کا وقت اللہ کی فرمانبرداری میں گزرتا ہے اور آپ کے روحانی اصولوں سے ہم آہنگ ہوتا ہے، تو آپ کے جسم اور روح دونوں کی پرورش ایک خوبصورت توازن کے ساتھ ہوتی ہے۔

سورہ الشرح(94:7-8) میں اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت فرماتا ہے کہ جب آپ ایک کام (اپنی ذمہ داری) سے فارغ ہوں، تو فوراً پوری توجہ اور لگن کے ساتھ اپنے رب کی طرف متوجہ ہو جائیں۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ایک مومن کی زندگی دنیاوی کاموں کو نمٹانے اور پھر اللہ کی عبادت اور اس کے ذکر کی طرف لوٹنے کے درمیان ایک خوبصورت توازن کا نام ہے۔

سورہ النساء (4:103) میں جس طرح نماز کی تاکید کی گئی ہے، وہ ہمارے روزمرہ کے معمولات کے لیے ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ نماز آپ کے پورے دن کو وقفوں میں تقسیم کر دیتی ہے، جہاں آپ تھوڑی دیر کے لیے رکتے ہیں، غور و فکر کرتے ہیں اور اپنے رب سے دوبارہ رشتہ جوڑتے ہیں۔ نماز آپ کو یہ موقع دیتی ہے کہ آپ اس دنیاوی زندگی سے نکل کر روحانی دنیا میں قدم رکھیں، جس سے آپ کی روح کو نئی زندگی ملتی ہے۔

نماز میں آپ کا جسم اپنی تمام خواہشات (جیسے بولنے، کھانے، سونے یا دیگر ضرورتوں) سے کٹ کر مکمل طور پر اس ایک مقصد پر مرکوز ہو جاتا ہے کہ اپنی روح کو اپنے خالق کے قرب تک پہنچائے۔ اسی مقدس ڈھانچے کے گرد آپ اپنی زندگی کے دیگر کام جیسے سیکھنا، لوگوں کے کام آنا، اپنی صحت کا خیال رکھنا اور خاندان کو وقت دینا ترتیب دے سکتے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ اپنی روح کی پرورش بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔ مقررہ وقتوں پر لیا گیا یہ "روحانی وقفہ" دنیا کی بھاگ دوڑ کے درمیان ایک بہترین توازن پیدا کرتا ہے۔

ایک مومن کے معمولات میں میانہ روی (توازن) بہت اہم ہے، جیسا کہ نبی کریم ﷺ نے نصیحت فرمائی:

"دین بہت آسان ہے، اور جو شخص دین میں اپنے اوپر بوجھ ڈالے گا (حد سے زیادہ سختی کرے گا) تو وہ اسے برقرار نہیں رکھ پائے گا۔ اس لیے انتہا پسندی سے بچو، بلکہ کمال کے قریب پہنچنے کی کوشش کرو (میانہ روی اختیار کرو) اور خوش ہو جاؤ کہ تمہیں اس پر اجر ملے گا۔ اور صبح، دوپہر اور رات کے آخری حصوں میں عبادت کے ذریعے (اللہ سے) طاقت حاصل کرو۔" (بخاری، 39) 

آپ کو کسی بہت زیادہ پرفیکٹ پلانر (یعنی چیزوں کو بہت پیچیدہ طریقے سے ترتیب دینے) کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو صرف ایک نیت کی ضرورت ہے۔ اپنے دن کو نماز کے ساتھ جوڑ لیں، اسے فضول کاموں سے بچائیں، اور اپنا وقت ان کاموں میں لگائیں جو آپ کے لیے دنیا اور آخرت دونوں میں فائدہ مند ہوں۔

حدیث

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی:

"اے اللہ! میری امت کے لیے دن کے ابتدائی حصے (صبح سویرے کے وقت) میں برکت عطا فرما۔"

(سنن ابن ماجہ، حدیث: 2236)

آپ ﷺ دن کے ابتدائی اوقات میں برکت کے لیے دعا فرمایا کرتے تھے، جو ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ دن کا آغاز سویرے اور کسی مقصد کے ساتھ کرنے کی کتنی بڑی اہمیت اور قدر ہے۔

عملی سرگرمی

• نماز کے گرد ترتیب نو: اپنی روزمرہ کی کسی ایک سرگرمی (مثلاً کام، پڑھائی، کھانا پینا یا دیگر کام کاج) کا انتخاب کریں اور اسے پانچ وقت کی نمازوں میں سے کسی ایک نماز کے ساتھ جوڑ لیں۔ نماز کو اپنی زندگی کا ڈھانچہ (بنیاد) بننے دیں، نہ کہ ایسی چیز جسے کاموں سے فارغ ہو کر آخر میں سوچا جائے۔

• روزمرہ کے اذکار: صبح اور شام کے اذکار کو اپنے روزانہ کے معمول کا حصہ بنائیں۔ ایک خاص وجہ ہے کہ ہمیں صبح اور شام کے اوقات میں اللہ کی تسبیح بیان کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ دن کا آغاز اور اختتام اللہ کی یاد سے کرنا ایمان میں استقامت (مستقل مزاجی) پیدا کرتا ہے۔ جیسا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: 'اعمال کا دارومدار ان کے خاتمے پر ہے' (بخاری، 6607) — یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہم اپنے کاموں کا اختتام کیسے کرتے ہیں، یہی سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

دعائیں

صبح کی دعا:

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ صبح کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے:

اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ 

"اے اللہ! تیری ہی توفیق سے ہم نے صبح کی، اور تیری ہی توفیق سے ہم نے شام کی، تیرے ہی حکم سے ہم جیتے ہیں اور تیرے ہی حکم سے ہم مریں گے، اور تیری ہی طرف (دوبارہ زندہ ہو کر) لوٹنا ہے۔"

شام کی دعا:

وَإِذَا أَمْسَى قَالَ‏: ‏ اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ 

اور جب شام ہوتی تو آپ ﷺ یہ فرماتے:

"اے اللہ! تیری ہی توفیق سے ہم نے شام کی، تیرے ہی حکم سے ہم جیتے ہیں، تیرے ہی حکم سے ہم مریں گے، اور (ہم سب کا) ٹھکانہ تیری ہی طرف ہے۔"

(حصن المسلم ۔ 78)

پانچ وقت کی نمازوں کی بنیاد پر دن کو تقسیم کرنے کے علاوہ، نبی کریم ﷺ نے صبح اور شام کے لیے خاص معمولات (اذکار) بھی مقرر فرمائے تھے۔ یہ قرآن کے اس حکم کے عین مطابق ہے جس میں صبح و شام کثرت سے اللہ کے ذکر کی تاکید کی گئی ہے (33:41-42)۔ یہ دعا انہی اذکار میں سے ایک ہے جو آپ ﷺ اکثر صبح اور شام کو پڑھا کرتے تھے، اور ہم بھی اسے اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

تدبر کا سوال

میں اپنی روزمرہ کی کون سی ایک عادت ایسی بدل سکتا ہوں کہ میرا دن نماز کے گرد گھومے، بجائے اس کے کہ میں نماز کو دن کے کاموں میں گھسانے (فٹ کرنے) کی کوشش کروں؟


Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute