Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

ہجومِ زیست میں برکت کی خوشبو

1: وقت ایک امانت ہے
2: نبویؐ معمولاتِ زندگی
3: وقت کا ضیاع: وہ چیزیں جو دل کو بھٹکاتی اور برکت چھین لیتی ہیں
4: ایمان کے مطابق روزمرہ کے معمولات کی تشکیل
5: رضائے الٰہی کے لیے بامقصد زندگی گزارنا

Back to Learning Plan

ہجومِ زیست میں برکت کی خوشبو

Day 1: وقت ایک امانت ہے

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

"وقت صرف ایک محدود ذریعہ نہیں ہے بلکہ یہ اللہ کی طرف سے دی گئی ایک امانت اور ایسی نعمت ہے جس کا ہمیں حساب دینا ہوگا۔ سورۃ العصر (3-103:1) میں اللہ تعالیٰ نے وقت کی قسم کھا کر ہمیں خبردار کیا ہے کہ: جب تک ہم اپنے وقت کو ایمان، نیک اعمال، حق کی وصیت اور صبر کے ساتھ نہیں بھرتے، ہم خسارے (نقصان) میں ہیں۔ یہ آیت ہمیں آخرت کے بڑے نقصان سے ڈراتی ہے، لیکن اس نقصان کی جھلک ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی دیکھ سکتے ہیں جب ہمارا وقت بغیر کسی فائدے کے ضائع ہو جاتا ہے۔"

سورۃ التکاثر (102:8) میں اللہ تعالیٰ واضح فرماتا ہے کہ ہم سے ہر نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گا، اور وقت سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ غفلت کا مطلب صرف سستی یا وقت ضائع کرنا ہی نہیں ہے، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ اللہ اور آخرت سے لاپرواہی کا نام ہے۔ یہ روحانی بیماری ہمارے مقصدِ زندگی کے شعور کو کمزور کر دیتی ہے، اور اس کے اثرات اکثر وقت کی بربادی اور کاموں کو کل پر ٹالنے (procrastination) کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔

غفلت میں گزارے گئے لمحات، جیسے کہ انٹرنیٹ پر بلا مقصد اسکرولنگ کرنا یا کام کو ٹالتے رہنا، معمولی باتیں نہیں ہیں؛ یہ دل پر پردہ ڈال دیتے ہیں اور ہماری روحانی بیداری کو کمزور کر دیتے ہیں۔ یہ لمحات دراصل وہ مواقع ہیں جو ہم نے اپنی ترقی، مقصد اور اللہ کے قریب ہونے کے لیے کھو دیے ہیں۔ وقت ہی زندگی ہے، اور ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ صرف وقت ہی ختم نہیں ہو رہا بلکہ ہماری زندگی (کی مہلت) بھی کم ہو رہی ہے۔

ہر منٹ اپنے اندر ایک خاص طاقت رکھتا ہے، جو یا تو ہمیں بلندی کی طرف لے جاتا ہے یا ہمیں (مقصد سے) دور کر دیتا ہے۔ جب ہم وقت کو اللہ کی دی ہوئی ایک نعمت کے طور پر دیکھنا شروع کرتے ہیں، تو ہم اپنے ہر کام کو زیادہ سوچ سمجھ کر پرکھنے لگتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف ہر وقت مصروف رہنا نہیں ہے، بلکہ ایک با مقصد زندگی گزارنا ہے۔

بہتر معمول کی طرف پہلا قدم کسی ڈائری یا پلانر سے نہیں، بلکہ دل سے شروع ہوتا ہے۔ جب آپ اپنے وقت کو اللہ کی طرف سے ایک امتحان سمجھنا شروع کر دیتے ہیں، تو باقی تمام چیزیں خود بخود ترتیب میں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔

حدیث

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگ دھوکے میں ہیں: صحت اور فراغت (خالی وقت) ۔"

 (صحیح بخاری، حدیث: 6412)

اس حدیث میں بڑی گہرائی چھپی ہے، کیونکہ اکثر لوگ اپنی زندگی بغیر کسی مقصد کے سستی میں گزار دیتے ہیں اور حقیقت میں "جینے" کے بجائے صرف "وقت کاٹتے" ہیں۔ جب ہماری زندگی کا کوئی واضح مقصد نہیں ہوتا، تو ہم اپنی صحت اور وقت کی صحیح قدر نہیں کر پاتے، اور ان نعمتوں کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ "دھوکے" کا مطلب یہ ہے کہ ہم اکثر ان تیزی سے گزرتی ہوئی نعمتوں کا حساب نہیں رکھتے۔ ہمیں یہ غلط فہمی ہو جاتی ہے کہ ہماری صحت اور ہمارا وقت کبھی ختم نہ ہونے والے خزانے ہیں جو ہمیشہ ہمارے پاس رہیں گے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

عملی سرگرمی

"اپنے وقت کے ضیاع (ٹائم لیکس) کی نشاندہی کریں: روزانہ وقت ضائع کرنے کا کوئی ایک ذریعہ پہچانیں، چاہے وہ بلا مقصد موبائل اسکرولنگ ہو، دیر سے سونا ہو یا فضول سوچیں (اوور تھنکنگ)۔ آج اس فضول کام کے صرف 15 منٹ نکال کر انہیں کسی با مقصد کام میں بدل دیں: جیسے قرآن کی تلاوت، غور و فکر یا ذکرِ الٰہی۔"

دعا

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ 

"اے اللہ! میں تجھ سے نیک کام کرنے، برے کاموں کو چھوڑنے اور مسکینوں (غریبوں) سے محبت کرنے کا سوال کرتا ہوں۔"

(مؤطا امام مالک: کتاب 15، حدیث 42)

تدبر کا سوال

اگر میں وقت کو اللہ کی طرف سے دی گئی ایک مقدس امانت سمجھوں، تو اس سے میرے صرف اگلے ایک گھنٹے کو استعمال کرنے کا طریقہ کیسے بدل جائے گا؟


Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute