Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

ہجومِ زیست میں برکت کی خوشبو

1: وقت ایک امانت ہے
2: نبویؐ معمولاتِ زندگی
3: وقت کا ضیاع: وہ چیزیں جو دل کو بھٹکاتی اور برکت چھین لیتی ہیں
4: ایمان کے مطابق روزمرہ کے معمولات کی تشکیل
5: رضائے الٰہی کے لیے بامقصد زندگی گزارنا

Back to Learning Plan

ہجومِ زیست میں برکت کی خوشبو

Day 3: وقت کا ضیاع: وہ چیزیں جو دل کو بھٹکاتی اور برکت چھین لیتی ہیں

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

وقت کا ضیاع ہمیشہ واضح نہیں ہوتا، بلکہ یہ اکثر ایسی عادتوں میں چھپا ہوتا ہے جو ہمیں بظاہر بے ضرر معلوم ہوتی ہیں: جیسے کہ ضرورت سے زیادہ موبائل اسکرولنگ کرنا، غیبت یا فضول گفتگو، مسلسل فلمیں یا ویڈیوز دیکھنا، اور ایسی دلچسپیوں کے پیچھے بھاگنا جو ہمیں روحانی طور پر خالی اور ذہنی طور پر منتشر کر دیتی ہیں۔ جب ہم اللہ کو بھول جاتے ہیں، تو ہمارے دن بظاہر مصروف تو لگ سکتے ہیں لیکن وہ روحانی طور پر مردہ ہوتے ہیں۔ قرآن ہمیں سکھاتا ہے کہ یہ غفلت ہمارے مقصدِ زندگی کو دھندلا دیتی ہے اور برکت چھین لیتی ہے۔ اللہ کو بھول جانے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہمارا وقت مصروف تو لگتا ہے لیکن برکت سے خالی ہونے کی وجہ سے بالکل بے فیض (بنجر) ہو جاتا ہے۔

سورہ الحشر (59:19) میں اللہ تعالیٰ ان لوگوں کا ذکر فرماتا ہے جو اللہ کو بھول گئے، جس کے نتیجے میں وہ خود اپنے آپ سے بھی بیگانے (اجنبی) ہو گئے۔ ان کی ترجیحات، ان کے روزمرہ کے معمولات اور ان کی تمام توانائیاں اس طرح بکھر گئیں کہ اللہ کی نظر میں ان کا کوئی فائدہ نہ رہا۔ اللہ کو بھول جانے اور دنیا کے پیچھے اندھا دھند بھاگنے کی وجہ سے، اللہ نے انہیں خود شناسی (اپنے آپ کو پہچاننے کی صلاحیت) اور برکت سے محروم کر دیا۔ وہ اللہ کی طرف جانے والا راستہ بھٹک گئے۔ اس چیز نے ان کے دلوں میں ایک ایسا خلا پیدا کر دیا جسے کوئی بھی چیز پُر نہ کر سکی، وہ جو کچھ بھی کرتے یا جو کچھ بھی حاصل کر لیتے، انہیں کبھی سکون نہ ملتا اور وہ ہمیشہ کم ہی لگتا۔ اپنے ہی اعمال کی وجہ سے انہوں نے برکت کو خود سے دور کر دیا۔ حقیقت میں یہی وہ لوگ ہیں جو فاسق ہیں!

 اوپر دی گئی آیت (سورہ الحشر کی) اس قرآنی تاکید کے بعد آتی ہے جس میں کہا گیا ہے:

"اے اہل ِایمان! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ہر جان کو دیکھتے رہنا چاہیے کہ اس نے کل کے لیے کیا آگے بھیجا ہے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو یقینا تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔" (59:18)

ایک مومن اس بات کو سمجھتا ہے کہ ہر لمحے کو ایک موقع جان کر اسے اپنی آخرت سنوارنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ چونکہ اللہ سب کچھ جانتا ہے، اس لیے اسے بخوبی علم ہے کہ کون لوگ زندگی کو سنجیدگی سے گزار رہے ہیں اور کون وہ ہیں جو حساب کتاب کے احساس کے بغیر صرف دنیا کی لذتوں میں کھوئے ہوئے ہیں۔

سورہ الاسراء (17:36) میں ہمیں یاد دلایا گیا ہے کہ ہماری ہر صلاحیت، یعنی ہماری سننے کی قوت، دیکھنے کی صلاحیت اور یہاں تک کہ ہماری عقل کے بارے میں بھی (قیامت کے دن) سوال کیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی توجہ کہاں لگاتے ہیں، یہ بہت اہم ہے۔ ہم کیا سنتے ہیں، کیا دیکھتے ہیں اور اپنا دل کن چیزوں کے حوالے کرتے ہیں، یہی چیزیں ہمیں بناتی یا بگاڑتی ہیں۔ ہمیں یہ اختیار دیا گیا ہے کہ ہم اپنی ان نعمتوں کو اچھے کاموں کے لیے استعمال کریں اور اپنی زندگی میں برکت سمیٹیں، یا پھر انہیں غلط طریقے سے استعمال کر کے برکت سے محروم ہو جائیں۔ آخر کار، ہم سے ہمارے فیصلوں کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

لہٰذا، برکت کا تعلق صرف "ٹائم مینجمنٹ" (وقت کی ترتیب) سے نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق "ہارٹ مینجمنٹ" (دل کی ترتیب) سے ہے۔ ہم کس چیز کو اہمیت دیتے ہیں، کن باتوں کو دل میں جگہ دیتے ہیں اور کن کاموں میں وقت گزارتے ہیں، یہی چیزیں ہمیں یا تو اللہ کے قریب کر دیتی ہیں یا اس سے دور لے جاتی ہیں۔ ضائع کیا گیا وقت صرف بے فیض (غیر پیداواری) نہیں ہوتا، بلکہ یہ ہماری روح کے لیے بھی ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

حدیث 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ ان چیزوں کو چھوڑ دے جو اس سے غیر متعلق ہوں ( فائدہ مند نہیں )۔ "

(سنن ترمذی، حدیث: 2318)

یہ حدیث ہمیں اس بات کی ترغیب دیتی ہے کہ ہم صرف ان کاموں پر توجہ دیں جو ہمارے لیے ضروری اور فائدہ مند ہیں، اور یہ فائدہ صرف آج کی زندگی تک محدود نہیں بلکہ آنے والی ہمیشہ کی زندگی (آخرت) کے لیے بھی ہے۔ ایک مومن جو اس بات کا احساس رکھتا ہے کہ اسے آخر کار حساب دینا ہے، وہ اپنی زندگی اسی شعور کے ساتھ گزارتا ہے۔ یہی احساس اسے اپنا قیمتی وقت بے مقصد تفریح اور فضول مشاغل میں ضائع کرنے سے روکتا ہے۔

عملی سرگرمی

کھوئے ہوئے ایک گھنٹے کو واپس پائیں: اپنی روزمرہ کی زندگی سے کسی ایسی سرگرمی کا انتخاب کریں جس میں وقت تو بہت ضائع ہوتا ہو لیکن اس سے کوئی خاص روحانی یا ذاتی فائدہ نہ ملتا ہو۔ آج اس کے صرف 20 سے 30 منٹ نکال کر ان کی جگہ کوئی فائدہ مند کام شروع کریں: جیسے قرآن کی تلاوت، ذکر کرتے ہوئے چہل قدمی، یا کوئی مفید بات سیکھنا۔

آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں، اس کے مجموعی اثر کے بارے میں سوچیں؛ کیونکہ ہر منٹ سے گھنٹہ بنتا ہے، ہر گھنٹے سے دن بنتا ہے، اور اسی طرح زندگی گزرتی جاتی ہے۔ ہم اپنی پوری زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کرتے ہیں، اس کی بنیاد وہی کام ہوتے ہیں جو ہم ہر ایک منٹ میں کرتے ہیں۔

تجاویز 

۱۔"بسم اللہ" کا فلٹر استعمال کریں (تقویٰ کی چھلنی):

کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے ذرا رکیں اور "بسم اللہ" پڑھیں؛ اپنے اس عمل میں سچے دل اور اخلاص کے ساتھ اللہ کا نام اور اس کی برکت شامل کریں۔ اگر آپ کو لگے کہ آپ کسی کام کے آغاز میں خلوصِ نیت کے ساتھ "بسم اللہ" نہیں کہہ پا رہے، تو دوبارہ سوچیں کہ کیا وہ کام کرنے کے لائق ہے بھی یا نہیں۔

۲۔ روزانہ کا صدقہ (برکتِ رزق کا ذریعہ):

باقاعدگی سے صدقہ دینے کی عادت ڈالیں، چاہے وہ معمولی رقم ہی کیوں نہ ہو۔ صرف اللہ کی رضا کے لیے دیں، اور یہ یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ صدقہ دینے والوں کے مال میں برکت دینے اور رزق میں اضافے کا وعدہ فرماتا ہے۔

۳۔ برکت والا گھنٹہ (یکسوئی اور محنت):

روزانہ ایک گھنٹہ اپنے سب سے اہم کام (چاہے وہ دینی ہو یا دنیاوی) کے لیے مخصوص کریں جس میں کوئی مخل نہ ہو (کوئی آپ  کو تنگ نہ کرے)۔ فون بند رکھیں، ایک وقت میں کئی کام نہ کریں، بلکہ صرف مکمل توجہ اور لگن کے ساتھ وہ کام کریں۔ اگر آپ کی نیت درست ہو، تو آپ کا یہ وقت بھی عبادت کی ایک شکل بن سکتا ہے۔

دعا

اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

ترجمہ: "ا اے اللہ ! اپنا ذکر کرنے ، شکر کرنے اور بہترین انداز میں اپنی عبادت کرنے میں میری مدد فرما ۔"

(سنن ابی داؤد: 1522)

اللہ کی یاد (ذکر) میں ہر وقت مشغول رہنا وقت کا بہترین استعمال ہے۔ وقت کا یہ صحیح استعمال نہ صرف اللہ کے ساتھ ہمارا تعلق مضبوط کرتا ہے بلکہ ہماری زندگیوں میں برکت بھی لاتا ہے۔ ہمارے اسلاف میں سے امام نوویؒ جیسے بزرگ دن میں تیرہ (13) مختلف مضامین کا مطالعہ کرتے تھے اور اس کے بعد درس و تدریس بھی کرتے تھے۔ اس قدر مصروفیت اور محنت کے باوجود وہ یہ افسوس کیا کرتے تھے کہ انہوں نے وقت ضائع کر دیا!

تدبر کا سوال

میرے دن میں وہ کون سی بار بار آنے والی رکاوٹ (دھیان بٹانے والی چیز) ہے جسے مجھے کم کرنے یا بدلنے کی ضرورت ہے، تاکہ میں اپنے وقت کی حفاظت کر سکوں اور برکت حاصل کر سکوں؟



Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute