Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

رمضان کے لیے دلوں کی تیاری

1: تعارف
2: التزكية
3: دلوں کی حفاظت
4: دل کی حفاظت نظم و ضبط کے ذریعے
5: ایمان
6: ایمانی کیفیت میں آنے والے بدلاؤ
7: ایمان اور نیک اعمال کے درمیان تعلق
8: ذاتی ترقی
9: ذاتی ترقی کے لیے تدابیر:

Back to Learning Plan

رمضان کے لیے دلوں کی تیاری

Day 6: ایمانی کیفیت میں آنے والے بدلاؤ

ایمان مستقل اور یکساں نہیں رہتا، بلکہ اس کی کیفیت مسلسل بدلتی رہتی ہے۔ بطور مسلمان، جب ہمیں اپنے ایمان میں کمی محسوس ہوتی ہے تو ہم اکثر خود کو ملامت کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ اکثر اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم بعض اعمال میں غفلت برت لیتے ہیں، جو ہمیں گناہوں سے بچانے والے ہوتے ہیں۔ لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایمان میں اتار چڑھاؤ ایک فطری عمل ہے اور یہ ہر مومن کے ساتھ ہوتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم اللہ کی طرف رجوع کریں، توبہ کریں اور اس کی مسلسل رہنمائی طلب کرتے رہیں۔

مندرجہ ذیل حدیث ہمیں امید دلاتی ہے اور یہ یاد دہانی کراتی ہے کہ بعض اوقات ہم خود کو گناہوں میں مبتلا پائیں گے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :"اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اگر تم ( لوگ ) گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ تم کو ( اس دنیا سے ) لے جائے اور ( تمہارے بدلے میں ) ایسی قوم کو لے آئے جو گناہ کریں اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگیں تو وہ ان کی مغفرت فرمائے ۔"

ماخذ: صحیح مسلم 2749

"میں کس طرح ایمان کی دونوں کیفیات سے فائدہ اُٹھا سکتا ہوں؟"

اہم بات یہ ہے کہ ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ ایمان زیادہ یا کم ہونے کی صورت میں اپنا رویہ کیسے ڈھالنا ہے، ایمان کے اتار چڑھاؤ کے چیلنجز کے ساتھ کیسے رہنا ہے، اور یہ کیسے یقینی بنانا ہے کہ ہمارا ایمان مسلسل بڑھتا رہے۔

جب ہمارے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے تو سب سے پہلے ہمیں اس ایمان کی لذت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ ایمان میں یہ اضافہ اس لیے ہوتا ہے کہ ہم اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کریں اور اپنی مجموعی زندگی کا جائزہ لیں کہ آیا وہ اللہ کی رضا کے مطابق گزر رہی ہے یا نہیں۔ اس مرحلے پر ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادات میں مشغول ہونا چاہیے تاکہ دل کو روحانی تقویت اور سکون حاصل ہو- ہمیں حضرت محمد ﷺ کی یہ دعا بھی ضرور یاد رکھنی چاہیے, اللهمَّ حبِّبْ إلينا الإيمانَ وزيِّنْه في قلوبِنا(اے اللہ! ہمارے دلوں میں ایمان کی محبت پیدا فرما، اور اسے ہمارے دلوں میں مزین اور محبوب بنا دے) ۔ اور ساتھ ہی اس دوران غفلت سے بچنا بے حد ضروری ہے کیونکہ ہمیں ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایمان اللہ تعالیٰ کی خاص عطا اور ایک عظیم نعمت ہے۔

کبھی کبھار ہم اپنے دل میں موجود ایمان سے بہت مطمئن ہو جاتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ہماری طرف آزمائش بھیجتے ہیں ۔ اس لیے نہیں کہ ہمیں گرا دیں، بلکہ اس بات کی یاد دہانی کے لیے کہ ہدایت کے راستے میں ہمیں مسلسل محنت اور جدوجہد کرتے رہنا ہے۔ یہ آزمائش مختلف صورتوں میں آ سکتی ہے: ایمان میں کمی، مایوسی، بوجھل پن، یا عبادت میں سستی۔ ایسے اوقات میں، چاہے دل آمادہ نہ بھی ہو، ہمیں روزمرہ کی عبادات کو ترک نہیں کرنا چاہیے۔ یاد رکھیں، اللہ کی بندگی اور اطاعت صرف ایمان کی مٹھاس محسوس کرنے کے لیے نہیں ہوتی۔ ایمان کی لذت اللہ کا ایک عظیم تحفہ ہے، کبھی عطا ہوتی ہے اور کبھی نہیں۔ مگر بندگی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اُس وقت بھی عبادت کریں جب دل نہ چاہ رہا ہو۔ یہی وہ جدوجہد ہے جب ہم سرد صبح میں ٹھنڈے پانی سے وضو کرتے ہیں، فلمیں دیکھنے کے بجائےعلم حاصل کرتے ہیں، یا لذیذ ناشتہ چھوڑ کر نفلی روزہ رکھتے ہیں۔ نفس کے خلاف یہ کوشش اور محنت ہی دراصل جہاد بالنفس ہے، اور یہی صبر علی الطاعت ہے۔ امام نوویؒ فرماتے ہیں کہ وہ صبر جو نیک اعمال کو جاری رکھنے کے لیے کیا جائے، اس پر زیادہ اجر عطا کیا جاتا ہے۔ جب انسان اس صبر اور استقامت کے ساتھ عمل کرتا ہے تو آہستہ آہستہ ایمان میں اضافہ ہونے لگتا ہے، اور وہ کیفیت جس میں ایمان کمزور محسوس ہوتا ہے، رفتہ رفتہ ختم ہو جاتی ہے۔

"یاد رکھیں، اللہ کی بندگی اور اطاعت صرف ایمان کی مٹھاس محسوس کرنے کے لیے نہیں ہوتی۔ ایمان کی لذت اللہ کا ایک عظیم تحفہ ہے، کبھی عطا ہوتی ہے اور کبھی نہیں۔" شیخ حماد فہیم

ایمان میں اضافے کے لیے ہمیں اللہ تعالیٰ کی آیات پر غور و فکر کرنا چاہیے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: "جب انہیں اس کی آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کے ایمان میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ اپنے رب ہی پر توکل کرتے ہیں" (سورۃ الأنفال 8:2)۔ ہم قرآنِ پاک سے اُن آیات کی تلاوت کر سکتے ہیں جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں پر غور و فکر کرنے میں مدد دیتی ہیں، جیسے کہ: "کیا یہ دیکھتے نہیں پرندوں کو کہ وہ آسمان کی فضا میں مسخر ہیں انہیں نہیں تھاما ہوا کسی نے سوائے اللہ کے یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہوں." (سورۃ النحل 16:79)

"کن چیزوں سے ہمارے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے؟"

جیسا کہ ہم جانتے ہیں، کبھی ایمان کی حرارت بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے اور کبھی بالکل ہی مدھم پڑ جاتی ہے۔ ایسے میں ہمیں اپنے آپ سے یہ اہم سوال ضرور کرنا چاہیے کہ کن چیزوں کی وجہ سے ہمارا ایمان بڑھتا ہے؟ اس کا جواب ہمیں قرآنِ پاک کی آیات میں ملتا ہے، جہاں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اللہ کی آیات میں غور و فکر کرنا ایمان میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ جب ہم اپنے حواس کو قرآن پاک کی تلاوت، اس کے معانی اور غور و فکر کو صحیح طور پر جذب کرنے دیتے ہیں، تو یہ ایمان میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ لہٰذا اس ماہِ رمضان کی تیاری کے لیے کیوں نہ ہم اپنے ماحول، اپنے طرزِ زندگی، اور سب سے بڑھ کر اپنے دلوں کو قرآن کے نور سے روشن کرنے کی سنجیدہ تیاری کریں، تاکہ ہمارا ایمان مضبوط ہو اور ہمارے دل ہدایت سے منور ہو جائیں۔

"جب ہم اپنے حواس کو قرآن پاک کی تلاوت، اس کے معانی اور غور و فکر کو صحیح طور پر جذب کرنے دیتے ہیں، تو یہ ایمان میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔" شیخ حماد فہیم

اس موضوع پر مزید مطالعہ کے لیے درج ذیل تدبر ملاحظہ کریں:

https://quranreflect.com/ur/posts/176819166542533


Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute