Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

طوفان کو تھام لو: بے چین دلوں کے لیے قرآنی رہنمائی

1: جب دل بوجھل محسوس ہو
2: فکر بمقابلہ توکل
3: سرگوشی
4: سجدے میں ٹھہراؤ
5: اللہ کے ذکر میں سکون کی تلاش
6: حتمی تدبر اور آئندہ کے لیے رہنمائی

Back to Learning Plan

طوفان کو تھام لو: بے چین دلوں کے لیے قرآنی رہنمائی

Day 2: فکر بمقابلہ توکل

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

فکر اکثر اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم اُس چیز کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جو ہمارے اختیار میں نہیں ہوتی۔ ذہن بار بار امکانات کے گرد گھومتا ہے، گویا وہ غیب کو اپنے قابو میں لا سکتا ہو۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جتنا ہم اپنے اختیار سے باہر معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں، اتنی ہی بے چینی بڑھتی جاتی ہے۔ جس چیز پر ہمارا اختیار نہیں، اسے جتنا مضبوطی سے پکڑتے ہیں، وہ اتنا ہی ہمیں جکڑ لیتی ہے۔

یہی وہ مقام ہے جہاں توکل محض ایک خوبی نہیں بلکہ زندگی کی ڈور بن جاتا ہے۔

توکل کا مطلب یہ نہیں کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی پوری کوشش کریں، بہترین تدبیر اختیار کریں، اور پھر نتیجہ اُس کے سپرد کر دیں جو پہلے ہی جانتا ہے کہ کیا بہتر ہے، اور جس نے انجام کو وقوع سے پہلے ہی مقدر فرما دیا ہے۔

سوچیے، آپ کس پر زیادہ اعتماد کریں گے؟ اُس شخص پر جو کسی شعبے میں مکمل علم اور اختیار رکھتا ہو، یا اُس پر جس کے پاس کوئی معلومات نہ ہوں؟ اللہ کے لیے سب سے اعلیٰ مثال ہے۔ وہ نہ صرف آپ کے مستقبل کو جانتا ہے بلکہ اس پر کامل اختیار بھی رکھتا ہے۔

توکل دراصل اپنے خوف کو "الوکيل" کے سپرد کرنے کا پُرسکون اور باہمت عمل ہے۔ اس لیے نہیں کہ آپ کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، بلکہ اس لیے کہ وہی آپ کا واحد قابلِ اعتماد سہارا ہے۔

اللہ وعدہ کرتا ہے کہ جو اس پر بھروسہ کرے گا، وہ اسے کافی ہو جائے گا۔ صرف مسائل حل کرنے میں نہیں بلکہ دل کو سکون دینے میں، رہنمائی دینے میں اور رزق عطا کرنے میں بھی۔ جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے، وہ حالات بدلنے سے پہلے ہی سکون پا لیتا ہے، کیونکہ اس کا دل دنیاوی نتائج سے نہیں بلکہ الٰہی نگہداشت سے جڑا ہوتا ہے۔

امام آلوسیؒ اپنی تفسیر "روح المعانی" میں بیان کرتے ہیں کہ "اللہ کافی ہے" کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بندے کے تمام معاملات میں اس کے لیے کافی ہو جاتا ہے۔

یہ آیات صرف نصیحت نہیں بلکہ باطنی آزادی کی چابیاں ہیں۔ جب اللہ فرماتا ہے کہ “ہمیں وہی پہنچے گا جو اس نے لکھ دیا ہے” تو وہ ہمیں بے عملی کی دعوت نہیں دے رہا بلکہ ایمان کی طرف بلا رہا ہے۔ بھروسہ کرنا بھی عبادت ہے۔ یہ اس بات کا اظہار ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ صرف دیکھ ہی نہیں رہا بلکہ رہنمائی بھی کر رہا ہے۔

حدیث

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ فرما رہے تھے :"اگر تم لوگ اللہ پر اس طرح بھروسا کرو جیسے اس پر بھروسا کرنے کا حق ہے تو وہ تمہیں اس طرح رزق دے جیسے پرندوں کو رزق دیتا ہے ۔ وہ صبح ( گھونسلوں سے ) بھوکے روانہ ہوتے ہیں اور شام کو سیر ہو کر آتے ہیں ۔" (سنن ابن ماجہ 4164)

پرندے اپنے گھونسلوں میں نہیں بیٹھے رہتے۔ وہ اڑتے ہیں، تلاش کرتے ہیں۔ لیکن وہ گھبراہٹ کے ساتھ نہیں نکلتے، نہ ہی نتیجے پر بے جا گرفت رکھتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں — جسے ہم اکثر بھول جاتے ہیں — کہ رزق اوپر سے آتا ہے۔ ان کے پر حرکت کرتے ہیں، مگر ان کے دل مطمئن ہوتے ہیں۔

آپ کو غیب کا بوجھ اٹھانے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا۔ وہ اللہ کا اختیار ہے۔ آپ کا کام اخلاص کے ساتھ عمل کرنا ہے، اور پھر اپنے دل کو اس کے سپرد کر دینا ہے۔ توکل آپ کی گرفت کو نرم کرتا ہے اور یاد دلاتا ہے کہ آپ پہلے ہی اس کی حفاظت میں ہیں۔

عملی سرگرمی

کسی ایک ایسی بات کا انتخاب کریں جسے آپ مسلسل ذہن میں گھماتے رہتے ہیں یا جس پر ضرورت سے زیادہ قابو رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسے کاغذ پر لکھ لیں یا بلند آواز سے کہہ دیں۔ پھر دل سے دعا کریں اور کہیں: "اللہ میرے لیے کافی ہے۔"

اس کے بعد اپنے دن کی طرف لوٹ آئیں اور اس فکر کو دوبارہ نہ چھیڑیں۔ جب بھی وہ خیال واپس آئے تو نرمی سے خود کو یاد دلائیں: "وہ میرے لیے کافی ہے۔"

اکثر یہ دعا پڑھیں، خصوصاً اس وقت جب بے چینی محسوس ہو۔ خلوص کے ساتھ پڑھیں اور اس کے گہرے معنی پر غور کریں۔

دعا

حَسْبِـيَ اللّهُ لا إلهَ إلاّ هُوَ عَلَـيهِ تَوَكَّـلتُ وَهُوَ رَبُّ العَرْشِ العَظـيم

"اللہ میرے لیے کافی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا ہے، اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔۔" (حصن المسلم 83)

تدبر کا سوال

وہ کون سا بوجھ ہے جو میں اٹھائے ہوئے ہوں اور جسے مجھے اللہ کے سپرد کر دینا چاہیے؟ اور مجھے چھوڑنے سے کیا چیز روک رہی ہے؟

یاد رکھیں، انسان کی اپنی حدیں ہیں، جبکہ اللہ ہر حد سے پاک اور بے نیاز ہے۔

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute