Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

اسکرین کی لت: جب اسکرین دل کو بے حس کر دے

1: ڈیجیٹل ڈوباؤ
2: وقت ایک امانت ہے
3: آنکھ، کان اور دل کی حفاظت
4: توازن کی تلاش
5: اختتامی تدبر اور آئندہ کے اقدامات

Back to Learning Plan

اسکرین کی لت: جب اسکرین دل کو بے حس کر دے

Day 5: اختتامی تدبر اور آئندہ کے اقدامات

آیاتِ قرآنی

سبق اور تدبر

آپ کو خودکار انداز میں چلنے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا، اور نہ ہی اس لیے کہ ہر وقت موبائل سے جڑے رہیں۔ بلکہ آپ کی تخلیق کے پیچھےعظیم مقصد اللہ کا ذکر، عبادت، اور مسلسل شکر گزاری ہے۔ یاد رکھیں اسکرین روزمرہ زندگی کا ایک مفید ذریعہ ضرور ہے، مگر زندگی کا مرکز ہرگز نہیں۔

سورۂ الانعام (6:162) زندگی کے ہر پہلو کوعبادت اور بندگی کا عمل قرار دیتی ہے۔ آپ کا کھانا، بولنا، چلنا اور کسی بھی چیز کا انتخاب عبداللہ کی طرح ہونا چاہیے۔ اور اس میں آپ کے ڈیجیٹل آلات کا استعمال بھی شامل ہے۔ سورہ آل عمران (3:41) یاد دہانی ہے کہ ہمارا وقت کبھی کبھار نہیں بلکہ مسلسل، صبح و شام اللہ کے ذکر میں صرف ہونا چاہیے۔

آج کے اسکرین زَدہ دور میں بامقصد زندگی گزارنے کا مطلب اللہ کو ہر معاملے میں یاد رکھنا، خواہ وہ آپ کا اسکرول ہو، شیڈول ہو یا فراغت۔ ساتھ ہی اپنا اسکرین ٹائم چیک کرتے رہنا پچھتاوے نہیں بلکہ بہتری کے لیے۔ یعنی دل کی ویرانی سے روحانی یکسوئی کا سفر طے کرنا۔ اور خود سے سوال کرنا کہ کیا یہ اسکرین مجھے ایسا شخص بنا رہی ہے جو اللہ کے قریب ہو یا وہ جو اس سے دُور۔

آپ کو ہر چیز ڈیلیٹ یا بالکل لاتعلقی اختیار نہیں کرنی بلکہ اپنی زندگی کی سمت پر غور کرنا ہے۔ اور اس کے لیے وقت کی حفاظت اور صحیح جگہ پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ تاکہ اسکرین آپ پر حاوی ہونے کی بجائے آپ کی اقدار کا مظہر ہو۔ اور آپ کی زندگی ذکر سے بھری ہو، صرف ڈیٹا سے نہیں۔

آخر میں یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے فون کے استعمال کا ریکارڈ دیکھیں تاکہ صاف طور پر معلوم ہو سکے کہ کن ایپس پر آپ کا قیمتی وقت خرچ ہو رہا ہے۔ اُن چیزوں کی فہرست بنائیں جن کی وجہ سے آپ بے شمار نعمتوں کو پسِ پشت ڈال دیتے ہیں۔ سوچیں: کیا واقعی پانچ انچ کی اسکرین کے لیے زندگی، نئے تجربات اور عزیزوں سے تعلقات کو قربان کرنا عقل مندی ہے؟ لیکن یاد رکھیں کہ آپ دعا، محاسبے اور اللہ کے تقویٰ کے ساتھ بُری اسکرین کی عادت کو چھوڑ کر نئے سِرے سے زندگی کا آغاز کر سکتے ہیں۔ جو ایپس آپ کا وقت چھین رہی ہیں، اُن کی جگہ تعلیمی ایپس استعمال کریں۔ اور جہاں بھی ممکن ہو، کوشش کریں کہ زیادہ وقت اسکرین سے دُور رہیں۔ اللہ کے حکم سے یہ تبدیلی آپ کو وقت کی برکت بھی لوٹا دے گی اور آپ کے دل کو اُس اصل مقصد سے جوڑ دے گی جو زندگی کا محور ہے: اللہ کی اطاعت۔

حدیث

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
"دنیا میں اس طرح ہو جا جیسے تو مسافر یا راستہ چلنے والا ہو۔۔"
(صحیح بخاری، حدیث 6416)
یہ طرزِ فکر آپ کو ڈیجیٹل غفلت سے دور رہنے اور ارادی طور پر بامقصد زندگی گزارنے میں مدد دیتا ہے۔

عملی سرگرمی

  • ڈیجیٹل آلات کا با مقصد استعمال:آج آپ جب بھی اپنا موبائل کھولیں تو کچھ دیر رک کر کہیں: "یا اللہ، اس کا استعمال میرے لیے نفع بخش بنانا، نہ کہ بیکار۔"اس کا استعمال تقویٰ اور محاسبے کو ذہن میں رکھ کر کوشش کریں کہ صبح میں پہلا اور شام کو سونے سے پہلے آخری کام اللہ کی عبادت ہو، نہ کہ بے وجہ کی اسکرولنگ۔

دعا

"یا اللہ، مجھے یہ شعور عطا فرما کہ میں اپنا وقت، اپنی آنکھیں اور اپنی توجہ صرف صحیح جگہ استعمال کروں۔ میری اسکرین مجھے تجھ سے کبھی غافل نہ کرے، اور میرا ہر کلک، ہر نظر اور ہر لفظ اس بات کے علم میں ہو کہ تو ہر چیز سے خبردار اور ہر عمل پر نگاہ رکھنے والا ہے۔"

تدبر کا سوال

میں اس ہفتے کونسی ایسی عادت اپنانے کا ارادہ رکھتا ہوں جو مجھے ڈیجیٹل غفلت سے بامقصد زندگی کی طرف بڑھنے میں مدد کرے؟

اضافی حصہ: مزید عملی سرگرمیاں

1. قبر کا تصور

کسی پُرسکون لمحے میں آنکھیں بند کرکے خود کو تاریک قبر میں لیٹا ہوا محسوس کریں۔ جہاں نہ فون ہے، نہ کوئی نوٹیفیکیشن، نہ ہی انٹرنیٹ۔ وہاں صرف خاموشی، آپ کے اعمال ، اور نامۂ اعمال ہے۔ پھر اپنے دل سے سوال کریں: کیا میں اس مقام پر یہ آرزو کروں گا کہ کاش میرے نیک اعمال زیادہ ہوتے؟ کن لمحوں کو ضائع کرنے پر مجھے سب سے زیادہ پچھتاوا ہوگا؟ اور اسی لمحۂ تدبر کو اپنی آئندہ زندگی کی ترجیحات طےکرنےکے لیے رہنمائی بنائیں۔

2. ایک گھنٹے کا باشعور استعمال

روزانہ ایک گھنٹہ ایسے گزاریں جیسے آپ کی زندگی کا آخری گھنٹہ ہو۔ اس وقت کو سمجھ داری سے عبادت، ذکر، استغفار، کسی رشتے دار کو فون کرنے یا تدبر میں صرف کریں۔ اس دوران اسکرین کے استعمال سے گریز کریں سوائے اس کے کہ وہ مقصد پورا کرنے میں مدد دے رہی ہو۔

3. اذکار کے یاد دہانی کارڈز

اپنے فون، کمپیوٹر، یا چارجر کے قریب چھوٹے اسٹکی نوٹس یا کارڈز لگائیں جن پر لکھا ہو: "کیا یہ واقعی میرے وقت کے قابل ہے؟"، "اسکرول سے پہلے اللہ کو یاد کرو۔" یا "تھوڑی دیر ذکر کرو۔" یہ یاد دہانیاں آپ کو مثبت عادات اپنانے میں نہایت مددگار ثابت ہوں گی۔

4. غور و تدبر کے ساتھ قرآن کی تلاوت

اپنے اسکرین کے استعمال میں سے روزانہ ۱۰ منٹ قرآن کی تلاوت کے لیے مختص کریں۔ کسی بھی چھوٹی سورہ سے آغاز کریں اور اس کے معانی پر غور کریں۔ سورہ سے حاصل ہونے والا سبق لکھ لیں اور تدبر کریں کہ یہ کس طرح آپ کی ڈیجیٹل زندگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔

اضافی تدبری سوالات:

  • میں جو کچھ اسکرین پر دیکھتا ہوں، وہ مجھے کیسا انسان بنا رہا ہے؟

  • میں کتنی بار آسانی اور وقتی فرار کو اپنی ترقی اور مقصد پر ترجیح دیتا ہوں، اور یہ میری روح پر کس طرح اثر ڈال رہا ہے؟

  • کیا میں نے اللہ کے لیے وقت گزارنا بوجھ محسوس کیا، جبکہ بغیر کسی سوال کے ایک ڈیوائس کو بے حد وقت دے دیا؟ 

  • کیا میں وہ زندگی گزار رہا ہوں جو آخرت میں کامیابی کا باعث بنے، یا وہ جو صرف اس دنیا میں فخر کا سامان ہے؟

  • جب میں تنہائی میں فون استعمال کرتا ہوں، تو میں اپنے رب کے ساتھ ہوں یا اپنے نفس کے ساتھ؟

  • اگر فرشتے ابھی میرے اسکرین ٹائم کو نوٹ کر رہے ہوں، تو کیا میں انہیں رکنے کو کہوں گا یا جاری رکھنے کو؟ 

  • میرے فون کے استعمال کی رپورٹ میری اللہ سے محبت، میری ترجیحات، اور میرے اخلاص کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

  • میرا کتنا وقت محض ردِّ عمل میں بیت جاتا ہے، اور کتنا وقت باشعوری اور ارادے کے ساتھ گزرتا ہے؟

  • کیا میرے دل کا خالی پن صرف بوریت ہے، یا یہ اللہ کی یاد میں کمی کی نشانی ہے؟

  • کیا میں نے خود کو یہ عادت ڈال لی ہے کہ پریشانی، تنہائی اور تھکاوٹ کے وقت اللہ کی طرف رجوع کرنے کے بجائے خود کو اسکرین میں مصروف کر لوں؟

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute