Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

اسکرین کی لت: جب اسکرین دل کو بے حس کر دے

1: ڈیجیٹل ڈوباؤ
2: وقت ایک امانت ہے
3: آنکھ، کان اور دل کی حفاظت
4: توازن کی تلاش
5: اختتامی تدبر اور آئندہ کے اقدامات

Back to Learning Plan

اسکرین کی لت: جب اسکرین دل کو بے حس کر دے

Day 4: توازن کی تلاش

آیاتِ قرآنی

سبق اور تدبر

اسلام ایک ایسا دین ہے جو ہر معاملے میں اعتدال سکھاتا ہے۔ یہ نہ تو ہمیں مکمل طور پر ہر طرح کی تفریح ترک کرنے کا درس دیتا ہے، اور نہ ہی ہر وقت اسکرین کے استعمال کو جائز قرار دیتا ہے۔ اسی لیے زندگی کے ہر پہلو کی طرح اسکرین کے استعمال میں بھی میانہ روی اختیار کرنا سنت ہے۔ لیکن آج ہم خود کو حد سے زیادہ اسکرین استعمال کرنے، گھنٹوں اسکرول کرنے اور ہر وقت موبائل کے سامنے مصروف پاتے ہیں۔

سورہ البقرہ میں اس امت کو "امتِ وسط" کہا گیا ہے۔ لفظ (وسطاً) سے مراد صرف انصاف نہیں، بلکہ زندگی کے ہر معاملے میں اعتدال کے ساتھ چلنا ہے۔ یعنی اپنے دن کو کام، آرام، تدبر، اور لوگوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں متوازن طور پر گزارنا۔ لیکن اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ خود کو ہر وقت سوشل میڈیا میں مصروف رکھتے ہیں اور اپنے جذبات پر قابو پانے کے لیے تفریح کا سہارا لیتے ہیں، تو یہ توازن بگڑنے کی علامت ہے۔ اگر آپ خود کو ایسی حالت میں پائیں تو قرآن کے تدبر اور تلاوت میں زیادہ وقت گزاریں۔ کسی نیک اور مخلص دوست سے مشورہ کریں کہ زندگی میں توازن کس طرح واپس لایا جا سکتا ہے۔ آخرکار، وہی دعا آپ کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہوگی جواس معاملے میں آپ اخلاص کے ساتھ اللہ سے مانگیں گے۔

اگرچہ سورۃ النساء (4:171) بنیادی طور پر اہلِ کتاب سے مخاطب ہے، لیکن اس میں ہمارے لیے بھی انتہاپسندی کے خلاف ایک واضح تنبیہ موجود ہے، یہاں تک کہ دین کے معاملے میں بھی۔ جب عبادت کے معاملے میں حد سے بڑھ جانے کو دین میں ناپسند کیا گیا ہے تو آپ خود ہی اندازہ لگائیں کہ ہمیں دنیوی معاملات میں کس قدر احتیاط برتنی چاہیے۔

یہی وجہ ہے کہ ایک اعتدال پسند مسلمان جانتا ہے کہ کس چیز کو کتنا وقت دینا ہے۔ سنت بھی ہمیں اپنے وقت، توانائی اور توجہ کا بہترین استعمال سکھاتی ہے۔ اسکرین کی ہماری زندگی میں جگہ ضرور ہے، مگر یہ نہیں کہ دل ہر وقت اسی میں لگا رہے۔ ہمیں ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے بہتر کام کرنے ہیں، نہ کہ اس  کا غلام بن جانا ہے۔

عملی سرگرمی

  • حدود مقرر کریں: اپنے دن میں کچھ وقت ایسا رکھیں جب آپ ٹیکنالوجی سے بالکل دور رہیں (جیسے سونے سے ایک گھنٹہ پہلے یا کھانے کے دوران موبائل استعمال نہ کریں)۔ کوشش کریں کہ اس وقت کو خاموشی سے غور و فکر کرنے یا کسی بامعنی گفتگو میں گزاریں۔

دعا

"اے اللہ! مجھے میری عادتوں میں میانہ روی اختیار کرنے والا بنا۔ میری آنکھوں، وقت، اور دل کو اس چیز میں مشغول نہ ہونے دے جو تجھ سے غافل کر دے۔"

تدبر کا سوال

میری زندگی میں اسکرین کے ساتھ متوازن تعلق کیسا ہونا چاہیے اور اس توازن کی طرف بڑھنے کے لیے میں آج کون سا چھوٹا مگر پائیدار قدم اٹھا سکتا ہوں؟

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute