Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

اسکرین کی لت: جب اسکرین دل کو بے حس کر دے

1: ڈیجیٹل ڈوباؤ
2: وقت ایک امانت ہے
3: آنکھ، کان اور دل کی حفاظت
4: توازن کی تلاش
5: اختتامی تدبر اور آئندہ کے اقدامات

Back to Learning Plan

اسکرین کی لت: جب اسکرین دل کو بے حس کر دے

Day 2: وقت ایک امانت ہے

آیاتِ قرآنی

سبق اور تدبر       

سورہ الملک (67:23) میں اللہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وہی ہے جس نے ہمیں پیدا کیا اور کان، آنکھیں اور عقل دی، مگر ہم میں سے اکثر ان انمول نعمتوں کے بارے میں غافل اور ناشکرے ہیں۔ شکر کا مطلب صرف زبان سے "الحمد للہ" کہنا نہیں، بلکہ ان نعمتوں کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا بھی ہے، جو واقعی شکر گزار ہونے کا عملی مظہر ہو۔ اپنے حواس کو کارآمد چیزوں میں لگانا، جیسے کہ قرآن کی تلاوت یا مفید علم کا حصول بھی شکرگزاری کی ایک صورت ہے۔ اس کے برعکس، صرف فضول خواہشات کو پورا کرنے اور غیر ضروری تفریح کے لیے گھنٹوں اسکرول کرنا نہ صرف وقت کا ضیاع، بلکہ اس امانت میں خیانت بھی ہے جو اللہ نے ہمیں دی ہے۔ اللہ نے جو نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں، ان کا شعوری اور بامقصد استعمال اور اپنے اعمال کو مقصد کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی شکر ہے۔

سورۃ البقرہ ہمیں اپنے ہاتھوں ہلاک ہونے کے خلاف خبردار کرتی ہے۔ وقت ضائع کرنا کوئی معمولی عمل نہیں ہے۔ اس کے نقصانات میں روح کی کمزوری، اللہ سے دُوری، اور غفلت کا بڑھنا شامل ہے۔ گزرا ہوا وقت کبھی لوٹ کر واپس نہیں آتا۔ اس کے برعکس، ہر وہ کام جو نیک ارادے سے کیا جائے، چاہے وہ اللہ کی یاد ہو، خدمتِ خلق ہو، علم کا حصول ہو یا آرام کرنا، سب بھلائی میں شمار ہوتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر کام جو نیک نیت سے کیا جائے، وقت کا بہترین استعمال ہے۔

آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ نے جوانی، صحت اور فارغ وقت کہاں گزارا۔ اور ہم کس طرح "صرف ایک اور ویڈیو" کے چکر میں اپنا وقت کھو دیتے ہیں۔ یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ زندگی کا ہر لمحہ یا تو آپ کو اللہ کے قریب لے جا رہا ہے یا اس سے دور۔

حدیث

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
"قیامت کے دن کسی بندے کے دونوں پاؤں نہیں ہٹیں گے یہاں تک کہ اس سے یہ نہ پوچھ لیا جائے: اس کی عمر کے بارے میں کہ اسے کن کاموں میں ختم کیا، اور اس کے علم کے بارے میں کہ اس پر کیا عمل کیا، اور اس کے مال کے بارے میں کہ اسےکہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا، اور اس کے جسم کے بارے میں کہ اسے کہاں کھپایا۔"
(جامع الترمذی، حدیث 2417)

غور کریں تو یہ تمام سوالات وقت کے گرد گھومتے ہیں۔ زندگی وقت ہے,علم حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے,مال کمانا اور خرچ کرنا وقت مانگتا ہے,اور جسم کی محنت کو بھی وقت درکار ہے۔ وقت ایک ایسی کرنسی ہے جسے ہم بے احتیاطی سے اسکرولنگ  پر خرچ کرتے جا رہے ہیں، جبکہ اس کا بہترین استعمال تو آخرت کی تیاری میں ہے۔

عملی سرگرمی

  • وقت کا محاسبہ: آج ایک گھنٹہ اسکرین سے مکمل طور پر دُور رہیں۔ اس وقت کو کسی بامقصد کام میں گزاریں، جیسے نماز، چہل قدمی یا قرآنِ کریم کی تلاوت۔ پھر دیکھیں کہ اس سرگرمی کا آپ کے دل اور توجہ پر کیا اثر پڑا۔

دعا

"اے اللہ! میری مدد فرما کہ میں اپنا وقت ان طریقوں میں استعمال کروں جو تجھے راضی کریں۔ میری زندگی کا کوئی لمحہ غفلت میں ضائع نہ ہو،اور ہر دن کو اپنی طرف ایک قدم قریب کر دے۔"

تدبر کا سوال

اگر مجھ سے دن کے اختتام پر پوچھا جاتا کہ وقت کیسے گزارا، تو کیا میں اسے ایسے ہی غفلت سے گزارتا؟ 

اگر مجھے یقین ہو کہ ہر دن کا حساب ہے، تو کیا یہ سوچ میری روزمرہ کی روٹین اور وقت کے استعمال کو بدل دے گی؟

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute