Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

کوهِ گراں: نفرت کے طوفان میں ایمان کی استقامت

1: ​استقامت: انبیاء کی زندگی سے سیکھے گئے سبق (مشکلات میں ثابت قدم رہنے کا فن)
2: حکمتِ دعوت: بات پہنچانے کا نبوی طریقہ - دشمنی کا جواب سچائی اور نرم خوئی سے
3: صبرِ انبیاء: آزمائشوں میں صبر کا حوصلہ - درد کو منزل کا راستہ بنانا
4: حق گوئی: کڑے حالات میں سچ کی آواز (مخالف ماحول میں بھی سچائی پر قائم رہنا)
5: نبوی نور کی وراثت: پیغامِ حق کو آگے بڑھانا (نبی کریم ﷺ کے نورِ ہدایت کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا)

Back to Learning Plan

کوهِ گراں: نفرت کے طوفان میں ایمان کی استقامت

Day 5: نبوی نور کی وراثت: پیغامِ حق کو آگے بڑھانا (نبی کریم ﷺ کے نورِ ہدایت کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا)

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

ہر نبی کو مذاق، رد کیے جانے اور دشمنی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان میں سے ہر ایک پہلے سے زیادہ پُرنور،پُرعزم اور سراپا رحمت بن کر ابھرے۔ ان کی یہ جدوجہد ناکامیاں نہیں تھیں؛ بلکہ یہ وہ پناہ گاہیں تھیں جہاں ان کے کردار کو جلا ملی اور دلوں کو پاکیزگی حاصل ہوئی۔

آج کے اس دور میں جہاں غلط معلومات اور تعصب کا راج ہے، اسلامو فوبیا (اسلام دشمنی) انسان کو مغلوب کر سکتی ہے۔ مگر اللہ ہمیں یاد دلاتا ہے: "تو (اے نبی ﷺ !) آپ صبر کیجیے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے"۔ دنیا کی دشمنی خدائی نور کو بجھا نہیں سکتی؛ یہ تو صرف یہ ظاہر کرتی ہے کہ کون اس نور کو سچائی کے ساتھ تھامے ہوئے ہے۔

نفرت کا جواب شرافت سے، جہالت کا جواب علم سے اور خوف کا جواب ہمدردی سے دینا ہی درحقیقت نبویؐ قیادت کی وراثت کو سنبھالنا ہے۔ قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ اللہ نے "اور ہم نے انہیں امام بنا دیا جو ہدایت دیتے تھے ہمارے حکم سے" (21:73)۔ اسلام میں قیادت کا مطلب کوئی عہدہ یا جاہ و مرتبہ نہیں ہے، بلکہ یہ وہ اثر و رسوخ ہے جس کی جڑیں عبادت، خلوص اور خدمتِ خلق میں پیوست ہوں۔

ہر مومن اپنے دائرہ کار میں روشنی کا مینار بن سکتا ہے؛ ایک ایسا طالب علم جو عاجزی کے ساتھ اسلام کی نمائندگی کرے، ایک ایسا پیشہ ور جو اخلاقی برتری کا مظاہرہ کرے، اور ایک ایسا پڑوسی جس کی ہمدردی تعصب کے ہتھیار گرا دے۔

​دعوت کے لیے ہمیشہ کسی بڑے پلیٹ فارم کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اکثر اس کا آغاز ان خاموش فیصلوں سے ہوتا ہے جو ہم روزمرہ کی زندگی میں کرتے ہیں: لوگوں کی نظروں کے باوجود نماز ادا کرنا، توہین کے باوجود معاف کر دینا، صبر کے ساتھ تعلیم دینا، اور طوفانوں کے درمیان بھی اپنے دلوں کو نرم رکھنا۔

انبیاء علیہم السلام نے اللہ کی حکمت اور اس کے منصوبے پر مکمل توکل کر کے مخالفت کو موقع میں بدل دیا۔ ان کا مقصد دنیاوی معنوں میں "جیتنا" نہیں تھا بلکہ ایمان پر اس وقت تک ثابت قدم رہنا تھا جب تک کہ ان کا پیغام واضح نہ ہو جائے۔ یہی ہماری پکار (ذمہ داری) بھی ہے: کہ ہم حق کے ایسے علمبردار بنیں جو باہمت، پرنور اور ذمہ دار ہوں۔

​اپنی شناخت پر مضبوطی سے قائم رہیں۔ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں، خدمت جاری رکھیں، اور یاد رکھیں: نبی کریم ﷺ کی دعوت کا آغاز وحی سے روشن ہونے والے ایک دل سے ہوا تھا، اور اسی نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔

حدیث

"پہنچا دو میری طرف سے (لوگوں کو) چاہے ایک ہی آیت کیوں نہ ہو"۔

(صحیح بخاری: 3461)

عملی سرگرمی

اس ہفتے اسلام کی خدمت کے لیے ان میں سے کوئی ایک آسان اور مستقل طریقہ چنیں:

  • ​اپنے کام کی جگہ یا اسکول میں اسلام کے بارے میں مختصر بات چیت یا سوال و جواب کی پیشکش کریں۔

  • سچے دل اور صاف الفاظ کے ساتھ انٹرنیٹ پر اسلام کی کوئی مستند بات دوسروں تک پہنچائیں

  • ​کسی پریشان حال مسلمان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ اپنے ایمان پر پکا ہو سکے۔

​نیت کر لیں کہ آپ کا یہ عمل صرف اللہ کے لیے ہے۔

یہ کیسے مدد کرتا ہے:

  • ​علم کو عمل میں ڈھالتا ہے: یہ محض سیکھی ہوئی باتوں کو آپ کی جیتی جاگتی زندگی کا حصہ بنا دیتا ہے۔

  • ​مخلصانہ قدموں سے حوصلہ بڑھاتا ہے: چھوٹے لیکن سچے اقدامات کے ذریعے آپ کے اندر بڑی ہمت اور خود اعتمادی پیدا کرتا ہے۔

  • ​نبویؐ روشنی کو زندہ رکھتا ہے: یہ آپ کے روزمرہ کے معمولات میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی کو برقرار رکھتا ہے۔

دعا

اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مَفَاتِيحَ لِلْخَيْرِ، مَغَالِيقَ لِلشَّرِّ
اے اللہ، ہمیں خیر (بھلائی) کی چابی اور شر (برائی) کا تالا بنا دے۔

​(سنن ابن ماجہ: 238)

تدبر کا سوال

آپ اس تعلیمی منصوبے کے بعد بھی اسلام کی بات دوسروں تک پہنچانے کے لیے نبی کریم ﷺ جیسی ہمت اور نرمی کا طریقہ کیسے اپنائے رکھ سکتے ہیں؟


Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute