Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

سورۃ الملک — نجات کا پیغام اور زندگی بدل دینے والے اسباق

1: بادشاہوں کا بادشاہ
2: اس کی تخلیق کی کامل کاریگری
3: وہ وارننگ جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
4: وہ جو تمہیں سب سے بہتر جانتا ہے
5: تمہارے قدموں کے نیچے کی زمین
6: کھنڈرات میں لکھے اسباق
7: اس سے پہلے کہ پانی ختم ہو جائے

Back to Learning Plan

سورۃ الملک — نجات کا پیغام اور زندگی بدل دینے والے اسباق

Day 4: وہ جو تمہیں سب سے بہتر جانتا ہے

موضوع: اہلِ ایمان کے لئے رب کی دانائی ، مہربانی اور محبت

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

جہنم کے ہولناک مناظر کے بعد، اللہ ایک دوسری جماعت کی طرف ہماری توجہ دلاتے ہے: وہ جو اس سے بن دیکھے ڈرتے ہیں۔ یہ وہ دل ہیں جو اللہ کے ذکر سے زندہ ہیں، چاہے کوئی اور دیکھ رہا ہو یا نہ ہو۔ ان کے لئے دو عظیم بشارتیں ہیں: گناہوں کی مغفرت اور جنت کا انعام۔

یہ خوف دہشت زدہ کر دینے والا نہیں، بلکہ محبت اور شعور سے پیدا ہونے والا ادب ہے۔ ایک مومن کی یہ تمنا کہ وہ اپنے رب کو ناراض نہ کرے۔ یہ احساس کہ اللہ ہر وقت اور ہر جگہ ساتھ ہے ۔بازار میں بھی، گھر میں بھی، زبان پر کہے ہوئے الفاظ میں بھی اور دل میں چھپے ارادوں میں بھی۔

آیت 13 یاد دلاتی ہے کہ کوئی سوچ اتنی چھوٹی نہیں کہ اللہ کے علم سے چھپ جائے۔ دل کے اندر کے ارادے، کینے، محبتیں اور امیدیں سب اسی کے سامنے ہیں۔ اگر نیت خراب ہو تو یہ بات خوف پیدا کرتی ہے، لیکن اگر نیت پاکیزہ ہو اور لوگ غلط سمجھ لیں تو یہی بات دل کو سکون دیتی ہے، کیونکہ اصل جاننے والا اللہ ہے۔

آیت 14 میں اللہ پوچھتا ہے: "کیا وہ اپنی ہی مخلوق کو نہ جانے گا؟" یعنی انسان بھول جاتا ہے، ورنہ اللہ کی قدرت کامل ہے۔ جس نے آسمانوں کو بے نقص بنایا اور انسان کے خلیے کو حسن و ترتیب کے ساتھ تخلیق کیا، وہی دل کے حال کو بھی جانتا ہے۔ وہ "لطیف" ہے  تمہاری چھوٹی سے چھوٹی آزمائش کے باریک پہلو سے واقف، اور "خبیر" ہے  تمہارے ہر حال اور ہر مشکل سے پوری طرح باخبر۔

روحانی سبق: تم کبھی اکیلے نہیں ہو۔ صبر کا ہر چھپا لمحہ، دعا کا ہر خاموش لفظ، جدوجہد کی ہر گمنام کیفیت اُس کے علم میں ہے جو تمہیں تم سے بھی زیادہ جانتا ہے۔ اور وہ اسی کے مطابق بدلہ دیتا ہے۔

حدیث

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“االلہ تعالیٰ تمہارے جسموں کو دیکھتا ہے نہ تمہاری صورتوں کو لیکن وہ تمہارے دلوں کی طرف دیکھتا ہے ۔”
(صحیح مسلم، حدیث 2564)

عملی سرگرمی

آج ایک ایسا نیک عمل کریں جو کسی کو معلوم نہ ہو۔ ایسا عمل جو صرف آپ اور اللہ کے درمیان ہو، اور نیت کریں کہ یہ صرف اس کی رضا کے لئے ہے۔

یہ کیسے مدد کرتا ہے

  • نیت کے چراغ کو روشن کردیتا ہے
  • بندے اور رب کے درمیان تعلق کو بڑھا دیتا ہے
  • دل کو صرف اللہ کے لیے خاص کردیتا ہے

دعا

اللَّهُمَّ اجعل سريرتي خيرًا من علانيتي

ترجمہ: اے اللہ! میری پوشیدہ حالت کو میری ظاہر حالت سے بہتر بنا دے۔

تدبر کا سوال

جب آپ کو یاد آتا ہے کہ اللہ آپ کے دل کے سب سے چھپے ہوئے رازوں کو بھی جانتا ہے، تو آپ کے دن گزارنے کے انداز میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute