Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

توکل: اضطراب کا عالم، رب پر یقینِ محکم

1: وہ بوجھ جو ہمارے اٹھانے کے لیے نہیں تھا
2: جب سمندر پھٹتا ہے
3: رزق لکھا جا چکا ہے
4: دستبردار ہونے کی قوت: (کسی چیز یا جذبے سے دستبردار ہونا)
5: ​ہر دن توکل کے ساتھ جینا

Back to Learning Plan

توکل: اضطراب کا عالم، رب پر یقینِ محکم

Day 3: رزق لکھا جا چکا ہے

قرآنی آیات

سبق اور تدبر

ہماری بے چینی کی جڑ میں اکثر ایک ہی ڈرانے والا سوال چھپا ہوتا ہے: "اگر میرے پاس ضرورت کے مطابق کچھ نہ ہوا تو کیا ہوگا؟"

اگر میں نوکری، پیسہ یا موقع کھو دوں تو کیا ہوگا؟ اگر (کامیابی کے) دروازے بند ہو گئے تو کیا ہوگا؟

لیکن اللہ ہمیں صاف بتاتا ہے: "اور نہیں ہے کوئی بھی چلنے پھرنے والا (جاندار) زمین پر مگر اس کا رزق اللہ کے ذمہ ہے۔ " اس سے پہلے کہ ہم کبھی پریشان ہوتے، اس نے پہلے ہی لکھ دیا تھا کہ ہم تک کیا پہنچے گا، کب پہنچے گا، اور کیسے۔ پریشانی تقدیر کو نہیں بدلتی؛ یہ صرف دل کو کمزور کرتی ہے۔

حضرت مریم علیہا السلام کے بارے میں سوچیں، جو کھجور کے درخت کے نیچے تنہا اور دردِ زہ (زچگی کی تکلیف) میں مبتلا تھیں۔ اپنی تکلیف میں وہ پکار اٹھیں: "کاش میں اس سے پہلے مرچکی ہوتی۔" مگر مایوسی کے اسی لمحے میں اللہ نے آواز دی: "آپ غمگین نہ ہوں (دیکھئے) آپ کے رب نے آپ کے (قدموں کے) نیچے ایک چشمہ رواں کردیا ہے۔" (القرآن 19:23–24)۔ ان کا رزق اس وقت تک نظر نہیں آیا جب تک وہ مکمل سپردگی کی حالت تک نہیں پہنچ گئیں۔ اللہ کا رزق پہلے ہی وہاں موجود تھا، بس نظروں سے اوجھل تھا۔

​رزق صرف مال و دولت تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس میں سکون، رفاقت، رہنمائی اور ہمت بھی شامل ہے۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس دولت تو ہوتی ہے مگر اطمینان نہیں ہوتا، جبکہ کچھ کے پاس بہت کم ہونے کے باوجود وہ قلبی سکون کے ساتھ میٹھی نیند سوتے ہیں۔ حقیقی رزق وہ ہے جو جسم کے ساتھ ساتھ روح کو بھی غذا دے۔

ہم نے اس حدیث کا تذکرہ پہلے بھی کیا ہے، جس میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "اگر تم اللہ پر ویسا ہی بھروسہ کرو جیسا کہ اس پر بھروسہ کرنے کا حق ہے، تو وہ تمہیں ویسے ہی رزق دے گا جیسے وہ پرندوں کو دیتا ہے—وہ صبح بھوکے نکلتے ہیں اور شام کو آسودہ (پیٹ بھر کر) لوٹتے ہیں۔" (سنن ترمذی: 2344)۔ غور کیجیے: پرندے اب بھی اپنے گھونسلے چھوڑتے ہیں۔ وہ فارغ نہیں بیٹھتے؛ وہ امید کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔ وہ یہ نہیں سوچ رہے ہوتے کہ 'اگر میں باہر گیا اور ناکام لوٹا تو کیا ہوگا؟' انہیں یقین ہوتا ہے کہ اگر وہ تلاش کریں گے، تو وہ (رزق) پا لیں گے۔

مستقبل کا خوف اکثر ہمیں اس لیے مفلوج کر دیتا ہے کیونکہ ہم اپنی کوشش اور اپنے اختیار کے درمیان فرق کرنا بھول جاتے ہیں۔ ہمیں اونٹ باندھنے کا حکم دیا گیا ہے، بارش برسانے کا نہیں۔ جب آپ اپنا حصہ (کوشش) پورا کر لیں، تو نتیجے کو (اللہ پر) چھوڑ دیں۔ جو آپ کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے وہ آپ سے کبھی چوک نہیں سکتا، اور جو آپ کو نہیں ملا وہ کبھی آپ کا تھا ہی نہیں۔

حاصلِ کلام: آپ کا رزق آپ کی پیدائش سے پہلے ہی لکھا جا چکا تھا۔ بھروسہ (توکل) آپ کو اس چیز کے پیچھے بھاگنے (کی فکر) سے آزاد کر دیتا ہے جو پہلے ہی یقینی بنائی جا چکی ہے۔

حدیث

"کوئی بھی جان اس وقت تک ہرگز موت کا مزہ نہیں چکھے گی جب تک وہ اپنا رزق مکمل طور پر حاصل نہ کر لے، چاہے اس کے ملنے میں کچھ تاخیر ہی کیوں نہ ہو جائے۔ پس اللہ سے ڈرو اور رزق کی تلاش میں بہترین (حلال) طریقہ اختیار کرو۔"

(سنن ابن ماجہ: 2144)

عملی سرگرمی

عمل: جب بھی آپ مال و دولت، مواقع یا مستقبل کے حوالے سے بے چینی محسوس کریں، تو یہ آیت پڑھیں:

"یہ سب اللہ کی طرف سے ہے یقیناً اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے بےحساب عطا کرتا ہے۔" (القرآن 3:37)

پھر آج کی کوئی ایسی ایک نعمت لکھیں جو پہلے سے آپ کے پاس موجود ہے اور جسے مال و دولت سے خریدا نہیں جا سکتا۔

یہ کیوں فائدہ مند ہے:

  • ​یہ کمی کے احساس کے بجائے شکر گزاری پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

  • ​یہ دل کو خوف کے بجائے وسعت اور فراخی پر نظر رکھنے کی تربیت دیتا ہے۔

  • ​یہ آپ کو یاد دلاتا ہے کہ رزق اللہ کی طرف سے جاری ہوتا ہے، صرف تنہا کوشش سے نہیں۔

دعا

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْماً نَافِعاً، وَرِزْقاً طَيِّباً، وَعَمَلاً مُتَقَبَّلاً 

اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں (یعنی مانگتا ہوں)۔ (اسے صبح کے وقت پڑھا کریں۔)

​(حصن المسلم: 95)

تدبر کا سوال

کون سے خوف یا "اگر ایسا ہو گیا تو" والے خدشات اکثر آپ کے دل کو گھیر لیتے ہیں؟ اگر آپ کو یہ یقین ہو جائے کہ آپ کا رزق پہلے ہی لکھا جا چکا ہے اور اپنے مقررہ وقت پر آپ کا منتظر ہے، تو آپ کے ذہنی سکون میں کیا تبدیلی آئے گی؟


Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute