Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

سورہ یٰسین: ایمان، رحمت اور احتساب کے ابدی اسباق

1: ایک زندہ پیغام
2: سچائی کے علمبردار / حق کے پیامبر
3: ایک باہمت مومن
4: جب تنبیہات کو نظر انداز کیا جائے
5: ہمارے گرد پھیلی نشانیاں
6: بیداریِِِ عظیم (یا حقیقی بیداری)
7: آخری پیغام

Back to Learning Plan

سورہ یٰسین: ایمان، رحمت اور احتساب کے ابدی اسباق

Day 2: سچائی کے علمبردار / حق کے پیامبر

قرانی آیات

سبق اور تدبر

”بستی والوں“ کا قصہ محض ایک مخصوص شہر کی کہانی نہیں ہے؛ یہ اس رویے کی عکاسی ہے جو تاریخ کے ہر دور میں دہرایا جاتا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں کو ایک ہی سادہ مگر طاقتور پکار کے ساتھ بھیجتا ہے: صرف ایک اللہ کی عبادت کرو، انصاف کے ساتھ جیو، اور آخرت کی تیاری کرو۔ تاہم، لوگ اکثر وہی پرانے اعتراضات دہراتے ہیں: ”تم تو بس ہم جیسے انسان ہو... تم محض جھوٹ بول رہے ہو۔

وہ ایسا پیغام چاہتے تھے جو ان کے تکبر یا آرام و راحت کو چیلنج نہ کرے۔ وہ اس بات کو قبول نہ کر سکے کہ ان جیسے انسانوں کو وحی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ حالانکہ اللہ کا انسانوں کو رسول چننا بذاتِ خود ایک رحمت ہے: وہ کھاتے پیتے ہیں، سوتے ہیں، محسوس کرتے ہیں، جدوجہد کرتے ہیں اور عملی زندگی میں اس پیغام کی جیتی جاگتی مثال بنتے ہیں۔ ہدایت صرف الفاظ کی صورت میں نہیں بلکہ ایک زندہ نمونے کی صورت میں آتی ہے۔

اللہ فرماتا ہے کہ اس نے ”تیسرے (رسول) کے ذریعے انہیں تقویت دی۔“ حق جب مذاق کا نشانہ بنتا ہے تو اسے تنہا نہیں چھوڑا جاتا، بلکہ اسے مزید تقویت دی جاتی ہے۔ رسولوں کا جواب نہایت پرسکون اور پختہ تھا: ”ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم یقینا تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔اور نہیں ہے ہم پر کوئی اور ذمہ داری سوائے (اللہ کا پیغام) صاف صاف پہنچا دینے کے۔“ وہ اپنی انا کے لیے بحث نہیں کرتے اور نہ ہی نتائج کے خوف سے گھبراتے ہیں۔ ان کا سکون اس بات میں ہے کہ اللہ انہیں جانتا ہے، اس میں نہیں کہ لوگ انہیں قبول کریں۔

آج کے دور میں دعوتِ دین کے لیے یہ ایک اہم سبق ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کوئی ایسی بات یاد دلائیں جسے رد کر دیا جائے، ایسی سچائی بولیں جس کا مذاق اڑایا جائے، یا ایسی اقدار پر چلیں جن پر سوال اٹھائے جائیں۔ سورہ یٰسین ہمیں سکھاتی ہے کہ آپ کا کام صرف وضاحت اور اخلاص ہے، نتائج پر اختیار نہیں۔ اللہ آپ کے اس ہر لفظ کی قدر جانتا ہے جو آپ نے اس کی خاطر ادا کیا، چاہے وہ بظاہر کسی نے نہ سنا ہو۔

حاصلِ کلام: اللہ کی طرف بلانے میں کامیابی کا معیار یہ نہیں ہے کہ کتنے لوگوں نے آپ کی بات مانی، بلکہ یہ ہے کہ آپ نے کتنی وفاداری اور نرمی سے پیغام پہنچایا۔

حدیث

”نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا:  ”میری طرف سے (لوگوں کو) پہنچاؤ، خواہ ایک ہی آیت ہو۔“ (صحیح بخاری: 3461)

عملی سرگرمی

عمل: آج کسی ایک مستند نصیحت کا انتخاب کریں خواہ وہ قرآن کی کوئی آیت ہو، کوئی حدیث ہو یا کوئی مختصر فکری نکتہ اور اسے محض اللہ کی رضا کے لیے کسی کے ساتھ (گھر والوں، دوستوں یا سوشل میڈیا پر) شیئر کریں۔ بحث و مباحثہ سے گریز کریں اور اپنی توجہ نرمی اور وضاحت پر مرکوز رکھیں۔

​یہ عمل کیوں مفید ہے؟

  • ​یہ آپ کو دعوتِ دین کے نبوی مشن میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے متحرک کرتا ہے۔

  • ​یہ انا کو درمیان میں لائے بغیر، نرمی سے حق بات کہنے کی عادت ڈالتا ہے۔

  • ​یہ عام ملاقاتوں اور گفتگو کو ہدایت اور اجر و ثواب کے مواقع میں بدل دیتا ہے۔

دعا

اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي

”اے اللہ! مجھے ہدایت عطا فرما اور میری گفتگو اور عمل کو درستی و پختگی بخش دے۔“ (صحیح مسلم: 2725)

تدبر کا سوال

جب آپ کے گرد سچائی کو چیلنج کیا جائے یا اس کا مذاق اڑایا جائے، تو رسولوں جیسی پُرسکون طاقت کے ساتھ جواب دینا کیسا ہوگا، جو اپنے یقین میں پختہ ہوں لیکن لہجے میں نرم اور صابر ہوں؟


Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute