Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Back to Learning Plan

دلوں کی کشادگی: سورۃ الفاتحہ سے اسباق

1: الٰہی تعارف
2: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں
3: رحمت والا رب
4: روزِ جزا کا مالک
5: توحید کا دل
6: ہدایت: زندگی بھر کی دعا
7: راہ ان لوگوں کی جن پر تیرا انعام ہوا

Back to Learning Plan

دلوں کی کشادگی: سورۃ الفاتحہ سے اسباق

Day 4: روزِ جزا کا مالک

قرآنی آیت

سبق اور تدبر

اللہ ہمیں اپنی رحمت کے ماحول میں رکھنے کے بعد اپنی عدالت اور اختیار کی یاد دلاتا ہے: مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ: یعنی جزا کے دن کا مالک۔ سورۃ الفاتحہ بڑی خوبصورتی سے توازن سکھاتی ہے: نہ یہ ہمیں خوف میں ڈبو دیتی ہے، اور نہ ہی جھوٹی بے فکری میں بہنے دیتی ہے۔ یہ ہمیں ایسے رب سے محبت کرنا سکھاتی ہے جو نہایت مہربان بھی ہے اور عظمت والا بھی۔

مالک کا مطلب ہے وہ جس کے پاس مکمل اختیار اور ملکیت ہو۔ یعنی ہماری زندگی، ہمارے جسم، ہماری روح، ہمارا وقت، ہمارے مواقع سب اسی کے ہیں، اور ہمارے اعمال کے نتائج بھی اسی کے اختیار میں ہیں۔ اور بادشاہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اُس دن کوئی دنیاوی مقام، حیثیت یا اثر و رسوخ کام نہیں آئے گا۔ طاقت کے تمام وہم ختم ہو جائیں گے، اور واضح ہو جائے گا کہ اصل بادشاہت ہمیشہ اسی کی تھی۔ جیسا کہ قرآن میں آتا ہے: "کس کے لیے ہے بادشاہی آج کے دن ؟ (جواب ملے گا :) اکیلے اللہ کے لیے ہے جو تمام کائنات پر چھایا ہوا ہے۔" (قرآن 40:16)

یوم الدین یعنی جزا کا دن: وہ دن جب ہر حساب چکایا جائے گا، ہر عمل، چاہے کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو، لکھا اور تولا جائے گا۔
جو لوگ غفلت میں زندگی گزارتے ہیں، ان کے لیے یہ آیت ایک تنبیہ ہے۔ لیکن جن پر ظلم ہوا، جنہیں نظرانداز کیا گیا یا غلط سمجھا گیا، ان کے لیے یہ ایک گہری تسلی ہے: کوئی آنسو، کوئی صبر، کوئی چھپی ہوئی جدوجہد اللہ کے ہاں ضائع نہیں ہوگی۔

ہر رکعت میں اس آیت کو پڑھنا گویا اپنی روح سے کہنا ہے: "تم نے ایک دن اس کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔" ایسی زندگی گزارو کہ اس کے سامنے کھڑے ہونے میں شرمندگی نہ ہو۔

یہ یاد دہانی زندگی کی خوشیوں کو ختم نہیں کرتی، بلکہ انہیں گناہ اور ظلم سے پاک کرتی ہے۔ یہ تمہیں لوگوں کے بارے میں دل صاف کرنے میں مدد دیتی ہے، کیونکہ تم جانتے ہو کہ اللہ ہر چیز کا بہترین انصاف کرے گا۔  یہ تمہیں آگے بڑھنے کی ہمت بھی دیتی ہے، کیونکہ سچی توبہ، جب اللہ قبول کر لے، تو ماضی کے گناہوں کو مٹا دیتی ہے۔

حاصلِ کلام: یومِ جزا کو یاد رکھنا تمہارے ضمیر کو بیدار رکھتا ہے، بغیر امید کو ختم کیے۔ یہ یاد دلاتا ہے کہ تم جواب دہ ہو، لیکن ایسے رب کے سامنے جس کی رحمت تمہاری تمام غلطیوں سے زیادہ وسیع ہے۔

حدیث

نبی ﷺ نے فرمایا:
"عقل مند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے، اور بے وقوف وہ ہے جو اپنی خواہشات کے پیچھے چلتا رہے اور پھر اللہ سے امیدیں باندھ لے۔"
(ترمذی 2459)

عملی سرگرمی

عمل: 

آج رات سونے سے پہلے ایک منٹ خاموشی سے اپنے دن کو یاد کرو۔ نرمی سے خود سے پوچھو: "اگر آج میری زندگی کا آخری دن ہوتا، کیا میں اسے اللہ کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہوتا؟" پھر کم از کم تین بار دل سے استغفر اللہ کہو۔ 

​یہ عمل کیوں مفید ہے؟

  • یہ خود احتسابی کو عبادت بنا دیتا ہے، خود کو کوسنے کے بجائے۔

  • یہ تمہیں شعوری زندگی جینے میں مدد دیتا ہے۔

  • یہ دل کو نرم اور نفس کو قابو میں رکھتا ہے ۔

دعا

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ ضِيقِ الدُّنْيَا وَضِيقِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ

"اے اللہ ! میں دنیا اور روز قیامت کی تنگی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔"
(سنن ابی داؤد 5085)

تدبر کا سوال

اگر تم "مالک یوم الدین" کی حقیقت کو اپنی روزمرہ زندگی میں محسوس کرو، تو وہ کون سی ایک چیز ہے جسے تم زیادہ کرنا شروع کرو گے؟ اور وہ کون سی ایک چیز ہے جسے تم آہستہ آہستہ چھوڑ دو گے؟ 

Add Reflection

Stay Connected to the Quran ❤️

Short meaningful reminders to reset, reflect and stay connected to the Quran.

Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links
Duas from the Quran
Quran Verse of the Day
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved
Contribute