سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
008

الأنفال 8:41 ۞ واعلموا انما غنمتم من شيء فان لله خمسه وللرسول ولذي القربى واليتامى والمساكين وابن السبيل ان كنتم امنتم بالله وما انزلنا على عبدنا يوم الفرقان يوم التقى الجمعان والله على كل شيء قدير ٤١

8:41
وَاعْلَمُوْۤا
اَنَّمَا
غَنِمْتُمْ
مِّنْ
شَیْءٍ
فَاَنَّ
لِلّٰهِ
خُمُسَهٗ
وَلِلرَّسُوْلِ
وَلِذِی
الْقُرْبٰی
وَالْیَتٰمٰی
وَالْمَسٰكِیْنِ
وَابْنِ
السَّبِیْلِ ۙ
اِنْ
كُنْتُمْ
اٰمَنْتُمْ
بِاللّٰهِ
وَمَاۤ
اَنْزَلْنَا
عَلٰی
عَبْدِنَا
یَوْمَ
الْفُرْقَانِ
یَوْمَ
الْتَقَی
الْجَمْعٰنِ ؕ
وَاللّٰهُ
عَلٰی
كُلِّ
شَیْءٍ
قَدِیْرٌ
۟
اور جان لو کہ جو کچھ مال غنیمت تمھیں حاصل ہو، اس کا پانچواں حصہ اللہ اور رسول کے ليے اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے ليے ہے، اگر تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور اس چیز پر جو ہم نے اپنے بندے (محمد) پر اتاری فیصلہ کے دن، جس دن کہ دونوں جماعتوں میں مڈبھیڑ ہوئی اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

مال غنیمت کی تقسیم کا بیان ٭٭

اللہ تعالیٰ یہاں مال غنیمت کی تفصیل بیان کرتا ہے جو اس نے خاص طور پر امت کے لئے حلال کیا ہے۔ اس سے قبل تمام اگلی امتوں پر مال غنیمت حرام تھا۔ لیکن اس امت کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنی مہربانی سے اسے حلال کر دیا۔ اس کی تقسیم کی تفصیل یہاں بیان ہو رہی ہے۔ مال غنیمت وہ ہے جو م

…
مال غنیمت کی تقسیم کا بیان ٭٭

اللہ تعالیٰ یہاں مال غنیمت کی تفصیل بیان کرتا ہے جو اس نے خاص طور پر امت کے لئے حلال کیا ہے۔ اس سے قبل تمام اگلی امتوں پر

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 8, صفحہ 182, جوز 10

41. اور جان لو کہ جو کچھ مال غنیمت تمھیں حاصل ہو، اس کا پانچواں حصہ اللہ اور رسول کے ليے اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے ليے ہے، اگر تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور اس چیز پر جو ہم نے اپنے بندے (محمد) پر اتاری فیصلہ کے دن، جس دن کہ دونوں جماعتوں میں مڈبھیڑ ہوئی اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے 42. اور جب کہ تم وادی کے قریبی کنارے پر تھے اور وہ دور کے کنارے پر اور قافلہ تم سے نیچے کی طرف تھااور اگر تم اور وہ وقت مقرر کرتے تو ضرور اس تقرر کے بارے میں تم میں اختلاف ہوجاتا لیکن جو ہوا وہ اس ليے ہوا تاکہ اللہ اس امر کا فیصلہ کردے جس کو ہوکر رہنا تھا، تاکہ جس کو ہلاک ہونا ہے، وہ روشن دلیل کے ساتھ ہلاک ہو اور جس کو زندگی حاصل کرنا ہے، وہ روشن دلیل کے ساتھ زندہ رہے یقیناً اللہ سننے والا، جاننے والا ہے 43. جب اللہ تمھارے خواب میں ان کو تھوڑا دکھاتا رہا اگر وہ ان کو زیادہ دکھادیتا تو تم لوگ ہمت ہارجاتے اور آپس میں جھگڑنے لگتے اس معاملہ میں لیکن اللہ نے تم کو بچالیا یقیناً وہ دلوں تک کا حال جانتا ہے 44. اور جب اللہ نے ان لوگوں کو تمھاری نظر میں کم کرکے دکھایا اور تم کو ان کی نظر میں کم کرکے دکھایا تاکہ اللہ اس امر کا فیصلہ کردے جس کا ہونا طے تھا اور سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔