سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
048

الفتح 48:21 واخرى لم تقدروا عليها قد احاط الله بها وكان الله على كل شيء قديرا ٢١

48:21
وَّاُخْرٰی
لَمْ
تَقْدِرُوْا
عَلَیْهَا
قَدْ
اَحَاطَ
اللّٰهُ
بِهَا ؕ
وَكَانَ
اللّٰهُ
عَلٰی
كُلِّ
شَیْءٍ
قَدِیْرًا
۟
اورایک فتح اور بھی ہے جس پر تم ابھی قادر نہیں ہوئےاللہ نے اس کا احاطہ کررکھاہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

کفار کے بد ارادے ناکام ہوئے ٭٭

ان بہت سی غنیمتوں سے مراد آپ کے زمانے اور بعد کی سب غنیمتیں ہیں جلدی کی غنیمت سے مراد خیبر کی غنیمت ہے اور حدیبیہ کی صلح ہے۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:351/11] ‏

اس اللہ کا ایک احسان یہ بھی ہے کہ کفار کے بدارادوں کو اس نے پورا نہ ہونے دیا، نہ مکے کے کافروں کے، نہ ان مناف

…
کفار کے بد ارادے ناکام ہوئے ٭٭

ان بہت سی غنیمتوں سے مراد آپ کے زمانے اور بعد کی سب غنیمتیں ہیں جلدی کی غنیمت سے مراد خیبر کی غنیمت ہے اور حدیبیہ کی صلح

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 48, صفحہ 513, جوز 26

18. اللہ ایمان والوں سے راضی ہوگیاجب کہ وہ تم سے درخت کے نیچے بیعت کررہے تھے، اللہ نے جان لیا جو کچھ ان کے دلوں میں تھاپس اس نے ان پر سکینت نازل فرمائی اور ان کو انعام میں ایک قریبی فتح دے دی 19. اوربہت سی غنیمتیں بھی جن کو وہ حاصل کریں گےاور اللہ زبردست ہے، حکمت والا ہے 20. اور اللہ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے جن کو تم لوگے،پس یہ اس نے تم کوفوری طور پر دے دیا اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دئے اور تاکہ اہل ایمان کے لیے یہ ایک نشانی بن جائےاور تاکہ وہ تم کو سیدھے راستے پر چلائے 21. اورایک فتح اور بھی ہے جس پر تم ابھی قادر نہیں ہوئےاللہ نے اس کا احاطہ کررکھاہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے 22. اور اگر یہ منکر لوگ تم سے لڑتے تو وہ ضرورپیٹھ پھیر کر بھاگتے، پھر وہ نہ کوئی حمایتی پاتے اور نہ مددگار 23. یہ اللہ کی سنت ہے جو پہلے سے چلی آرہی ہےاور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤگے 24. اوروہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں ان کے ہاتھ تم سے اورتمھارے ہاتھ ان سے روک دئے، بعد اس کے کہ تم کو ان پر قابو دے دیاتھااور اللہ تمھارے کاموں کو دیکھ رہاتھا 25. وہی لوگ ہیں جنھوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روکا اور قربانی کے جانوروں کوبھی روکے رکھا کہ وہ اپنی جگہ پر نہ پہنچیں اوراگر (مکہ میں ) بہت سے مومن مرد اور مومن عورتیں نہ ہوتیں جن کو تم لاعلمی میں پیس ڈالتے، پھر ان کے باعث تم پر بے خبری میں الزام آتا، تاکہ اللہ جس کو چاہے اپنی رحمت میں داخل کرے، اوراگر وہ لوگ الگ ہوگئے ہوتے تو ان میں جو منکر تھے ان کو ہم دردناک سزادیتے 26. جب انکار کرنے والوں نے اپنے دلوں میں حمیت پیدا کی،جاہلیت کی حمیت،پھر اللہ نے اپنی طرف سے سکینت نازل فرمائی اپنے رسول پر اور ایمان والوں پر، اور اللہ نے ان کوتقویٰ کی بات پر جمائے رکھا اور وہ اس کے زیادہ حق دار اور اس کے اہل تھےاور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔