سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
025

الفرقان 25:42 ان كاد ليضلنا عن الهتنا لولا ان صبرنا عليها وسوف يعلمون حين يرون العذاب من اضل سبيلا ٤٢

25:42
اِنْ
كَادَ
لَیُضِلُّنَا
عَنْ
اٰلِهَتِنَا
لَوْلَاۤ
اَنْ
صَبَرْنَا
عَلَیْهَا ؕ
وَسَوْفَ
یَعْلَمُوْنَ
حِیْنَ
یَرَوْنَ
الْعَذَابَ
مَنْ
اَضَلُّ
سَبِیْلًا
۟
قریب تھا کہ یہ شخص ہمیں اپنے معبودوں سے ورغلا دیتا اگر ہم ان (کی پرستش) پر ثابت قدم نہ رہتے عنقریب جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو جان جائیں گے کہ کون بھٹکا ہوا تھا راستے سے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

انبیاء کا مذاق ٭٭

کافر لوگ اللہ کے برتر و بہتر پیغمبر احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر ہنسی مذاق اڑاتے تھے، عیب جوئی کرتے تھے اور آپ میں نقصان بتاتے تھے۔ یہی حالت ہر زمانے کے کفار کی اپنے نبیوں کے ساتھ رہی۔

جیسے فرمان ہے «وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاق با

…
انبیاء کا مذاق ٭٭

کافر لوگ اللہ کے برتر و بہتر پیغمبر احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر ہنسی مذاق اڑاتے تھے، عیب جوئی کرتے تھے اور

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 25, صفحہ 363, جوز 19

35. اور ہم نے موسیٰ ؑ کو کتاب عطا کی تھی اور اس کے ساتھ ہم نے اس کے بھائی ہارون ؑ کو وزیر بنادیا تھا 36. تو ہم نے حکم دیا کہ آپ ؑ دونوں جاؤ اس قوم کی طرف جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا۔ پھر ہم نے انہیں بالکل تباہ و برباد کرکے رکھ دیا 37. اور قوم نوح ؑ کو بھی ہم نے غرق کردیا جب انہوں نے رسولوں ؑ کی تکذیب کی اور انہیں ہم نے نوع انسانی کے لیے ایک نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب بھی تیار کر رکھا ہے 38. اور قوم عاد قوم ثمود کنویں والوں اور ان کے مابین بہت سی دوسری اقوام (کو بھی ہم نے ہلاک کردیا) 39. اور ان سب کے لیے ہم نے مثالیں بیان کیں لیکن (ان کے انکار کی پاداش میں بالآخر) ہم نے ان سب کو غارت کردیا 40. اور یہ لوگ اس بستی پر سے تو گزرتے ہیں جس پر بہت بری بارش برسائی گئی تھی تو کیا یہ لوگ اسے دیکھتے نہیں رہے بلکہ وہ امید نہیں رکھتے جی اٹھنے کی 41. اور یہ لوگ جب بھی آپ ﷺ کو دیکھتے ہیں تو آپ ﷺ کا مذاق بنا لیتے ہیں کیا یہ ہیں جنہیں اللہ نے بھیجا ہے رسول بنا کر 42. قریب تھا کہ یہ شخص ہمیں اپنے معبودوں سے ورغلا دیتا اگر ہم ان (کی پرستش) پر ثابت قدم نہ رہتے عنقریب جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو جان جائیں گے کہ کون بھٹکا ہوا تھا راستے سے 43. کیا تم نے دیکھا اس شخص کو جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنا لیا ہے تو (اے نبی ﷺ !) کیا آپ ایسے شخص کی ذمہ داری لے سکتے ہیں 44. یا آپ ﷺ کا خیال ہے کہ ان میں سے اکثر سنتے اور سمجھتے ہیں یہ نہیں ہیں مگر چوپایوں کی مانند بلکہ ان سے بڑھ کر بھٹکے ہوئے ہیں

- بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔