سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
045

الجاثية 45:36 فلله الحمد رب السماوات ورب الارض رب العالمين ٣٦

45:36
فَلِلّٰهِ
الْحَمْدُ
رَبِّ
السَّمٰوٰتِ
وَرَبِّ
الْاَرْضِ
رَبِّ
الْعٰلَمِیْنَ
۟
پس ساری تعریف اللہ کے لیے ہے جو رب ہے آسمانوں کا اور رب ہے زمین کا،رب ہے تمام عالم کا
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

Tafsir Ibn Kathir

باب

اب ان کی بداعمالیوں کی سزا ان کے سامنے آ گئی، اپنی آنکھوں اپنے کرتوت کا بدلہ دیکھ چکے اور جس عذاب و سزا کا انکار کرتے تھے، جسے مذاق میں اڑاتے تھے، جس کا ہونا ناممکن سمجھ رہے تھے، ان عذابوں نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا اور انہیں ہر قسم کی بھلائی سے مایوس کرنے کے لیے کہہ دیا گیا کہ ہم تمہارے ساتھ

…
باب

اب ان کی بداعمالیوں کی سزا ان کے سامنے آ گئی، اپنی آنکھوں اپنے کرتوت کا بدلہ دیکھ چکے اور جس عذاب و سزا کا انکار کرتے تھے، جسے مذاق میں اڑاتے تھے،

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 45, صفحہ 501, جوز 25

27. اور اللہ ہی کی بادشاہی ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن اہلِ باطل خسارے میں پڑجائیں گے 28. اور تم دیکھوگے کہ ہر گروہ گھٹنوں کے بَل گر پڑے گا ہر گروہ اپنے نامۂ اعمال کی طرف بلایاجائے گاآج تم کو اس عمل کا بدلہ دیا جائے گا جوتم کررہے تھے 29. یہ ہمارا دفتر ہے جوتمھارے اوپر ٹھیک ٹھیک گواہی دے رہاہےہم لکھواتے جارہے تھے جو کچھ تم کرتے تھے 30. پس جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اچھے کام کيے تو ان کا رب ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا یہی کھلی ہوئی کامیابی ہے 31. اور جنھوں نے انکار کیا، کیا تم کومیری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں پس تم نے تکبر کیا اور تم مجرم لوگ تھے 32. اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ حق ہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے، ہم تو بس ایک گمان سارکھتے ہیں ،اور ہم اس پر یقین کرنے والے نہیں 33. اوران پر ان کے اعمال کی برائیاں کھل جائیں گی اور وہ چیزان کو گھیر لے گی جس کا وہ مذاق اُڑاتے تھے 34. اور کہا جائے گا کہ آج ہم تم کو بھلادیں گے جس طرح تم نے اپنے اس دن کے آنے کوبھلائے رکھااور تمھارا ٹھکانا آگ ہے اور کوئی تمھارا مددگار نہیں 35. یہ اس وجہ سے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا مذاق اُڑایااور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکہ میں رکھا پس آج وہ اس سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کا عذر قبول کیاجائے گا 36. پس ساری تعریف اللہ کے لیے ہے جو رب ہے آسمانوں کا اور رب ہے زمین کا،رب ہے تمام عالم کا 37. اوراسی کے لیے بڑائی ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہ زبردست ہے،حکمت والا ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔