سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
074

المدثر 74:24 فقال ان هاذا الا سحر يوثر ٢٤

74:24
فَقَالَ
اِنْ
هٰذَاۤ
اِلَّا
سِحْرٌ
یُّؤْثَرُ
۟ۙ
آخرکار بولا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک جادو جو پہلے سے چلا آ رہا ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

Tafsir Ibn Kathir

باب

مسند احمد کی حدیث میں ہے کہ «ویل» جہنم کی ایک وادی کا نام ہے جس میں کافر گرایا جائے گا چالیس سال تک اندر ہی اندر جاتا رہے گا لیکن پھر بھی تہ تک نہ پہنچے گا اور «صعود» جہنم کے ایک ناری پہاڑ کا نام ہے جس پر کافر کو چڑھایا جائے گا ستر سال تک تو چڑھتا ہی رہے گا پھر وہاں سے نیچے گرا دیا جائے گا س

…
باب

مسند احمد کی حدیث میں ہے کہ «ویل» جہنم کی ایک وادی کا نام ہے جس میں کافر گرایا جائے گا چالیس سال تک اندر ہی اندر جاتا رہے گا لیکن پھر بھی تہ تک

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 74, صفحہ 578, جوز 29

8. اچھا، جب صور میں پھونک ماری جائے گی 9. وہ دن بڑا ہی سخت دن ہوگا، 10. کافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا۔ 11. چھوڑ دو مجھے اور اُس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا، 12. بہت سا مال اُس کو دیا 13. اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے، 14. اور اس کے لیے ریاست کی راہ ہموار کی 15. پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دُوں۔ 16. ہرگز نہیں، وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے 17. میں تو اسے عنقریب ایک کٹھن چڑھائی چڑھواؤں گا 18. اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی 19. تو خدا کی مار اس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی 20. ہاں، خدا کی مار اُس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی 21. پھر (لوگوں کی طرف) دیکھا 22. پھر پیشانی سیکڑی اور منہ بنایا 23. پھر پلٹا اور تکبر میں پڑ گیا 24. آخرکار بولا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک جادو جو پہلے سے چلا آ رہا ہے 25. یہ تو ایک انسانی کلام ہے۔ 26. عنقریب میں اسے دوزخ میں جھونک دوں گا 27. اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟ 28. نہ باقی رکھے نہ چھوڑے۔ 29. کھال جھُلس دینے والی۔ 30. اُنّیس کارکن اُس پر مقرر ہیں۔۔۔۔ 31. ہم نے دوزخ کے یہ کارکن فرشتے بنائے ہیں، اور ان کی تعداد کو کافروں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے، تاکہ اہلِ کتاب کو یقین آجائے اور ایمان لانے والوں کا ایمان بڑھے، اور اہلِ کتاب اور مومنین کسی شک میں نہ رہیں، اور دل کے بیمار اور کفّار یہ کہیں کہ بھلا اللہ کا اِس عجیب بات سے کیا مطلب ہوسکتا ہے۔ اِس طرح اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخش دیتا ہے۔ اور تیرے ربّ کے لشکروں کو خود اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔۔۔۔ اور اس دوزخ کا ذکر اِس کے سوا کسی غرض کے لیےنہیں کیا گیا کہ لوگوں کو اس سے نصیحت ہو۔

- Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔