سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
028

القصص 28:30 فلما اتاها نودي من شاطي الواد الايمن في البقعة المباركة من الشجرة ان يا موسى اني انا الله رب العالمين ٣٠

28:30
فَلَمَّاۤ
اَتٰىهَا
نُوْدِیَ
مِنْ
شَاطِئِ
الْوَادِ
الْاَیْمَنِ
فِی
الْبُقْعَةِ
الْمُبٰرَكَةِ
مِنَ
الشَّجَرَةِ
اَنْ
یّٰمُوْسٰۤی
اِنِّیْۤ
اَنَا
اللّٰهُ
رَبُّ
الْعٰلَمِیْنَ
۟ۙ
پھر جب وہ وہاں پہنچا تو وادی کے داہنے کنارے سے برکت والے خطہ میں درخت سے پکارا گیا کہ اے موسیٰ، میں اللہ ہوں ، سارے جہان کا مالک
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

دس سال حق مہر ٭٭

پہلے یہ بیان گزر چکا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام نے دس سال پورے کئے تھے۔ قرآن کے اس لفظ «الَْاَجَلَ» سے بھی اس کی طرف اشارہ ہے «وَاللهُ اَعْلَمُ» ۔ بلکہ مجاہد رحمہ اللہ کا تو قول ہے کہ دس سال یہ اور دس سال اور بھی گزرے۔ اس قول میں یہ صرف تنہا ہے۔ «وَاللهُ اَعْلَمُ» ۔

اب موسیٰ علیہ ا

…
دس سال حق مہر ٭٭

پہلے یہ بیان گزر چکا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام نے دس سال پورے کئے تھے۔ قرآن کے اس لفظ «الَْاَجَلَ» سے بھی اس کی طرف اشارہ ہے «وَاللهُ

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 28, صفحہ 389, جوز 20

29. پھر جب موسیٰ نے مدت پوری کردی اور وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ روانہ ہوا تو اس نے طور کی طرف سے ایک آگ دیکھی اس نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ٹھہرو، میں نے ایک آگ دیکھی ہے شاید میں وہاں سے کوئی خبر لے آؤں یا آگ کا انگارہ تاکہ تم تاپو 30. پھر جب وہ وہاں پہنچا تو وادی کے داہنے کنارے سے برکت والے خطہ میں درخت سے پکارا گیا کہ اے موسیٰ، میں اللہ ہوں ، سارے جہان کا مالک 31. اور یہ کہ تم اپنا عصا ڈال دو تو جب اس نے اس کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا کہ گویا سانپ ہو، تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور اس نے مڑ کر نہ دیکھا اے موسیٰ ،آگے آؤ اور نہ ڈرو تم بالکل محفوظ ہو 32. اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو، وہ چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی مرض کے، اور خوف کے واسطے اپنا بازواپنی طرف ملالو پس یہ تمھارے رب کی طرف سے دو سندیں ہیں فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جانے کے ليے بے شک وہ نافرمان لوگ ہیں 33. موسیٰ نے کہا اے میرے رب، میں نے ان میں سے ایک شخص کو قتل کیا ہے تو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے مار ڈالیں گے 34. اور میرا بھائی ہارون وہ مجھ سے زیادہ فصیح ہے زبان میں ، پس تو اس کو میرے ساتھ مدد گار کی حیثیت سے بھیج کہ وہ میری تائید کرے میں ڈرتا ہوں کہ وہ لوگ مجھے جھٹلادیں گے 35. فرمایا کہ ہم تمھارے بھائی کے ذریعہ تمھارے بازو کو مضبوط کردیں گے اور ہم تم دونوں کو غلبہ دیں گے تو وہ تم لوگوں تک نہ پہنچ سکیں گے ہماری نشانیوں کے ساتھ، تم دونوں اور تمھاری پیروی کرنے والے ہی غالب رہیں گے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔