سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
027

النمل 27:62 امن يجيب المضطر اذا دعاه ويكشف السوء ويجعلكم خلفاء الارض االاه مع الله قليلا ما تذكرون ٦٢

27:62
اَمَّنْ
یُّجِیْبُ
الْمُضْطَرَّ
اِذَا
دَعَاهُ
وَیَكْشِفُ
السُّوْٓءَ
وَیَجْعَلُكُمْ
خُلَفَآءَ
الْاَرْضِ ؕ
ءَاِلٰهٌ
مَّعَ
اللّٰهِ ؕ
قَلِیْلًا
مَّا
تَذَكَّرُوْنَ
۟ؕ
کون ہے جو بے بس کی پکار کو سنتا ہے اور اس کے دکھ کو دور کردیتا ہے اور تم کو زمین کا جانشین بناتا ہے کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہے تم بہت کم نصیحت پکڑتے ہو
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

بے کسوں کا سہار ٭٭

سختیوں اور مصیبتوں کے وقت پکارے جانے کے قابل اسی کی ذات ہے۔ بےکس، بےبس لوگوں کا سہارا وہی ہے گرے پڑے بھولے بھٹکے مصیبت زدہ اسی کو پکارتے ہیں۔ اسی کی طرف لو لگاتے ہیں جیسے فرمایا کہ تمہیں جب سمندر کے طوفان زندگی سے مایوس کر دیتے ہیں تو تم اسی کو پکارتے ہو اس کی طرف گریہ وزاری کرتے ہ

…
بے کسوں کا سہار ٭٭

سختیوں اور مصیبتوں کے وقت پکارے جانے کے قابل اسی کی ذات ہے۔ بےکس، بےبس لوگوں کا سہارا وہی ہے گرے پڑے بھولے بھٹکے مصیبت زدہ اسی کو پک

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 27, صفحہ 382, جوز 20

60. بھلا وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمھارے ليے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس سے رونق والے باغ اگائے تمھارے بس میں نہ تھا کہ تم ان درختوں کو اگاسکتے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے بلکہ وہ راہ سے انحراف کرنے والے لوگ ہیں 61. بھلا کس نے زمین کو ٹھہرنے کے لائق بنایا اور اس کے درمیان ندیاں جاری کیں اور اس کے ليے اس نے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان پردہ ڈال دیا کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے، بلکہ ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے 62. کون ہے جو بے بس کی پکار کو سنتا ہے اور اس کے دکھ کو دور کردیتا ہے اور تم کو زمین کا جانشین بناتا ہے کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہے تم بہت کم نصیحت پکڑتے ہو 63. کون ہے جو تم کو خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں راستہ دکھاتا ہے اور کون اپنی رحمت کے آگے ہواؤں کو خوش خبری بناکر بھیجتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے اللہ بہت برتر ہے اس سے جن کو وہ شریک ٹھہراتے ہیں 64. کون ہے جو خلق کی ابتدا کرتا ہے اور پھر اس کا اعادہ کرتا ہے اور کون تم کو آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے کہو کہ اپنی دلیل لاؤ، اگر تم سچے ہو 65. کہو کہ اللہ کے سوا، آسمانوں اور زمین میں کوئی غیب کا علم نہیں رکھتا اور وہ نہیں جانتے کہ وہ کب اٹھائے جائیں گے 66. بلکہ آخرت کے باب میں ان کا علم الجھ گیا ہے بلکہ وہ اس کی طرف سے شک میں ہیں بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔